کورونا وائرس: بیماریوں سے بچاؤ کے لیے بچے ویکسین تک رسائی سے محروم

دنیا میں اس وقت کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 31 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ پاکستان میں متاثرین کی کل تعداد دو لاکھ 55 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ دوسری جانب حکومتِ پنجاب نے صوبے میں کورونا وائرس کے حوالے سے پابندیوں میں مزید 15 روز کی توسیع کر دی ہے۔

لائیو کوریج

  1. برازیل ایک 1300 نئی اموات، مزید 40 ہزار متاثرین کی تشخیص

    brazil

    ،تصویر کا ذریعہReuters

    امریکہ کے بعد دنیا کا سب سے زیادہ متاثرہ ملک برازیل ہے اور وہاں کورونا وائرس سے تباہی مسلسل جاری ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں ایک بار پھر 40 ہزار سے زیادہ نئے متاثرین کی شناخت ہوئی ہے جبکہ 1300 افراد کی ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔

    اب تک کے اعداد و شمار کے مطابق برازیل میں 19 لاکھ سے زیادہ متاثرین سامنے آ چکے ہیں جبکہ کُل اموات 74 ہزار سے بڑھ گئی ہیں۔

  2. انڈیا میں مجموعی متاثرین نو لاکھ سے زیادہ، بہار میں 15 روز کے نئے لاک ڈاؤن کا اعلان

    bihar

    ،تصویر کا ذریعہReuters

    منگل کی شام کو انڈیا میں نئے اعداد و شمار سامنے آنے کے بعد ملک میں مجموعی طور پر اب نو لاکھ سے زیادہ مصدقہ متاثرین سامنے آ چکے ہیں اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد 23 ہزار سے زیادہ ہے۔

    انڈیا کی شمالی ریاست بہار، جہاں کی آبادی 12 کروڑ کے قریب ہے، میں حکام نے 15 روز پر مشتمل سخت لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ بہار ایسا کرنے میں اکیلی ریاست نہیں ہے اور دنیا بھر میں کئی مقامات پر وائرس کے دوبارہ پھیلنے کے باعث لاک ڈاؤن کو دوبارہ لاگو کیا جا رہا ہے۔

  3. سکولوں کو بند رکھنا ایک غلطی ہے: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

    trump

    ،تصویر کا ذریعہReuters

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک تازہ ترین انٹرویوں میں کہا ہے کہ سکولوں کو بند رکھنا ’ایک غلطی‘ ہے۔ وہ بات کر رہے تھے ریاست کیلیفورنیا کے حوالے سے جہاں لاس اینجیلس اور سان ڈیاگو کے شہروں میں سکولوں کو خزاں کے موسم میں بھی بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

    صدر ٹرمپ کا مسلسل بیانیہ رہا ہے کہ سکولوں کو کھولا جائے حالانکہ امریکہ میں وائرس کے پھیلاؤ نے تیزی پکڑ لی پے اور سوالات پیدا ہو رہے ہیں کہ کیا سکولوں کے پاس بچوں کو کلاس روم میں مروجہ حفاظتی اقدامات کے ساتھ پڑھانے کی سہولیات ہیں یا نہیں۔

  4. دنیا بھر میں اس وقت وبا کی صورتحال کیا ہے؟

    دنیا بھر میں اب تک کورونا وائرس کے مصدقہ تشخیص کیے جانے والے مریضوں کی کل تعداد ایک کروڑ 32 لاکھ ہو چکی ہے۔

    سب سے زیادہ متاثرین والے پہلے پانچ ممالک میں:

    امریکہ: 34 لاکھ سے زیادہ

    برازیل: 19 لاکھ سے زیادہ

    انڈیا:نولاکھ سے زیادہ

    روس: سات لاکھ سے زیادہ

    پیرو: تین لاکھ سے زیادہ

    پاکستان بارہویں نمبر پر ہے اور اب تک ملک میں ڈھائی لاکھ سے زیادہ مصدقہ متاثرین سامنے آ چکے ہیں۔

    اموات

    امریکہ: 136000 سے زیادہ

    برازیل: 74000 سے زیادہ

    برطانیہ: 45000 سے زیادہ

    میکسیکو: 36000 سے زیادہ

    اٹلی: تقریباً 35000

  5. پنجاب میں مزید 17 افراد کی ہلاکت

    table

    حکومت پنجاب کے محکمہ صحت کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق اب صوبے میں ہلاک ہونے والے کی تعداد 2043 ہو چکی ہے جب گذشتہ 24 گھنٹوں میں 17 مزید افراد ہلاک ہو گئے۔

    دوسری جان سات ہزار ٹیسٹس کے بعد گذشتہ 24 گھنٹوں میں 553 نئے متاثرین سامنے آئے۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  6. بریکنگ, پاکستان کے زیر انتظام کشمیر: مزید 33 کیسز، کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 46 ہو گئی, یم اے جرال، صحافی

    PAK ADMIN KASHMIR

    ،تصویر کا ذریعہM A JARRAL

    پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں محکمہ صحت کے فوکل پرسن برائے کووڈ 19 ڈاکٹر ندیم الرحمان کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 320 مشتبہ افراد کے ٹیسٹ لیے گے جن میں 33 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ اب اس خطے میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 1688 ہوگی ہے۔

    24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے متاثر ایک مریض مظفرآباد میں ہلاک ہوا ہے جس کے بعد اب تک مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 46 ہو گئی ہے۔

    کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں میں ایک ڈاکٹر سمیت دو پیرا میڈیکس بھی شامل ہیں۔

    ڈاکٹر ندیم الرحمان کے مطابق کورونا وائرس سے متاثر ہونے والی 2 خواتین کا تعلق مظفرآباد، ایک شخص کا رولاکوٹ ،3 خواتین کا باغ ، 3 خواتین سمیت 5 افراد کا میرپور، 10 خواتین سمیت 18 افراد کا تعلق بھمبر اور ایک خاتون سمیت 4 افراد کا تعلق کوٹلی سے ہے۔

    انھوں نے بتایا کہ 20 مریض صحتیاب ہوئے ہیں جس کے بعد اب تک تک اس خطے میں صحتیاب ہونے والے افراد 1049 ہو گئی ہے۔ اب تک 20626 مشتبہ افراد کے ٹیسٹ لیے جا چکے ہیں۔

  7. برطانیہ میں کووڈ۔19 سے 138 ہلاک

    برطانیہ کے ڈیپارٹمنٹ آف ہیلتھ اینڈ سوشل کیئر کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آنے والے افراد میں سے 138 کی موت ہو گئی ہے۔ اس طرح ہلاک ہونے والوں کی اب کل تعداد 44 ہزار 968 ہے۔

  8. بیمار ہونے کے کئی ماہ بعد بھی تھکاوٹ اور سانس پھولنے کی شکایت، آخر ایسا کیوں؟, پروفیسر جان رائٹ سربراہ، بریڈفورڈ انسٹیٹیوٹ فار ہیلتھ ریسرچ

    JOHN WRIGHT

    ،تصویر کا ذریعہJOHN WRIGHT

    ہمیں تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ سارس (کورونا وائرس کی فیملی کا ایک اور مرض جس نے 2003 میں وبائی شکل اختیار کر لی تھی) کے آدھے متاثرین میں لبمے عرصے تک علامات اور سخت تھکاوٹ موجود رہی۔

    تو اس کا مطلب ہے کہ سارس کوو 2 کے متاثرین کی بھی ایسی حالت ہوسکتی ہے۔

    مریضوں اور ان کے ڈاکٹروں کی جانب سے ہمیں موصول ہونے والی ای میلز میں بڑا اضافہ ہوا ہے جو ہم سے مدد مانگ رہے ہیں۔

    بعض افراد سینے میں درد اور سانس پھولنے جیسی علامات سے متاثر ہو رہے ہیں۔ کچھ افراد میں سر درد، یاداشت کھونا اور بینائی میں مسائل جیسی نئی علامات ظاہر ہو رہی ہیں۔

  9. کورونا وائرس: بیلجیئم میں مارچ کے بعد پہلی مرتبہ کوئی ہلاکت نہیں

    بیلجیئم

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    مارچ میں عالمی وبا کے آغاز کے بعد پہلی مرتبہ بیلجیئم میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کوئی ہلاکت ریکارڈ نہیں کی گئی ہے۔

    ملک کی کل ہلاکتیں 9 ہزار 878 رہیں، جو کہ اب بھی دنیا میں چوتھے نمبر پر سب سے زیادہ ہلاکتیں ہیں۔

    جان ہاپکنز یونیورسٹی کے مطابق بیلجیئم میں جس کی کل آبادی ایک کروڑ 15 لاکھ ہے، فی ایک لاکھ افراد کے حوالے سے موت کی شرح دنیا میں دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ ہے۔

    صحت کے حکام کے مطابق آخری مرتبہ 9 مارچ کو بیلجیئم نے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں کی تھی۔ اس کے بعد 14 مارچ کو ملک میں لاک ڈاؤن لگا دیا گیا تھا۔

    مئی کے وسط سے سماجی دوری کی کچھ پابندیوں میں مرحلہ وار نرمیاں لائی گئی ہیں۔

    اس کے بعد سے ملک میں کورونا وائرس انفیکشنز کا خم چپٹا ہونا شروع ہوا ہے، اور اب تک وہاں کل 62 ہزار 781 متاثرین رپورٹ ہوئے ہیں۔

  10. بریکنگ, صوبہ بلوچستان میں کورونا وائرس کے مزید 47 مریض

    پاکستان کے صوبہ بلوچستان کو کورونا وائرس کے مزید 47 متاثرین سامنے آنے کے بعد کل مریضوں کی تعداد 11239 ہو گئی ہے۔

    حکومت کی جانب سے جاری تازہ رپورٹ کے مطابق ایک مریض ہلاک ہوا ہے۔

    مجموعی متاثرین میں 8672 مرد اور 2567 حواتین شامل ہیں۔

  11. بریکنگ, خیبر پختونخوا میں مزید 8 ہلاکتیں 254 نئے مریض

    KP GOV

    ،تصویر کا ذریعہSOCIAL MEDIA

    پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے نتیجے میں مزید آٹھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

    حکام کی جانب سے منگل کو جاری کیے جانے والے اعداد و شمار کے مطابق مجموعی طور پر فعال مریضوں کی تعداد 8280 ہو گئی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر ہلاکتوں کی تعداد 1114 ہے۔ اب تک صوبے میں 21607 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

    گذشتہ 24 گھنٹوں میں 254 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 259 مریض صحت یاب ہوئے۔

  12. میڈاگاسکر میں ہلاکتیں، 15 روز کا لاک ڈاؤن

    مداگاسکر کے صدر اینڈری راجولینا

    ،تصویر کا ذریعہAFP

    ،تصویر کا کیپشنمداگاسکر کے صدر اینڈری راجولینا کووڈ۔آرگینکس ٹانک پیتے ہوئے۔ ابھی تک یہ نہیں پتہ کہ یہ کتنا کارآمد ہے: فائل فوٹو

    میڈاگاسکر کے صدر اینڈری راجولینا نے، جو مئی میں کووڈ۔19 کے بظاہر علاج کا ایک اورگینک ڈرنک پیتے شہ سرخیوں میں نظر آئے تھے، کہا ہے کہ ان کے ملک میں کئی ہائی پروفائل افراد کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاک ہو چکے ہیں۔ ان افراد میں دو ممبر پارلیمان، یونیسیف کے ایک نمائندے اور ایک عالمی ادارۂ صحت سے وابستہ ڈاکٹر بھی شامل ہیں۔

    دارالحکومت انتانانارائیو میں انفیکشنز میں اضافے کے بعد 15 دن کا لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ہے۔

  13. تھائی لینڈ نے تمام بین الاقوامی پروازیں منسوخ کر دیں

    تھائی لینڈ

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    تھائی لینڈ نے مصری فوجی وفد کے کچھ اراکین کی طرف سے قرنطینہ کی خلاف ورزی کے بعد تمام بین الاقوامی پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔ بعد میں ایک فوجی کا کورونا ٹیسٹ مثبت بھی آیا ہے۔

    ایک تھائی اہلکار کے مطابق 31 اراکین پر مبنی وفد نے ملک میں دو دن کے سٹاپ اوور کے دوران ریونگ صوبے میں ایک شاپنگ سینٹر کا دورہ کیا تھا۔ اہلکار کے مطابق تقریباً 1 ہزار 900 مقامی لوگوں کو بھی جو اس وقت شاپنگ سینٹر میں موجود تھے، گھروں پر قرنطینہ میں رہنے کا کہا گیا ہے۔

    اخبار بینکاک پوسٹ کے مطابق تھائی لینڈ کی کووڈ۔19 کے ردِ عمل کی ٹیم کے ترجمان تاویسلپ ویسانویوتھن نے مصری سفارتخانے پر الزام لگایا ہے کہ انھوں نے فوجی وفد کو قرنطینہ میں رکھنے کے بجائے ان کے لیے ہوٹل میں رہنے کا بندوبست کیا۔

    تھائی لینڈ میں ابھی تک کورونا وائرس سے 60 اموات اور 3 ہزار 200 انفیکشنز رپورٹ ہوئی ہیں۔

  14. چین کا شہر ووہان لاک ڈاؤن سے کیسے نکلا؟

    وسطی چین کا بڑا شہر ووہان سے کورونا کی وبا کا آغاز ہوا اور پھر شہر 76 دن تک لاک ڈاؤن میں رہا۔ لاک ڈاؤن ختم ہونے کے دو ماہ بعد وہاں زندگی کیسی ہے؟

  15. پنجاب میں کورونا وائرس کے حوالے سے پابندیوں میں مزید 15 روز کی توسیع

    پنجاب میں کورونا وائرس کے حوالے سے پابندیوں میں مزید 15 روز کی توسیع کر دی گئی ہے۔

    اس حکمنامے کے تحت تعلیمی ادارے، شادی ہال، ریسٹورنٹ اور سینما ہال بدستور بند رہیں گے اور سماجی و مذہبی اجتماعات، کھیل کی سرگرمیوں کے لیے اکٹھ کی اجازت نہیں ہو گی۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  16. کورونا وائرس: برطانیہ کے کچھ علاقوں میں دوسری لہر کی تیاریاں

    کورونا وائرس

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    سائنسدانوں نے خبردار کیا ہے کہ برطانیہ میں کورونا وائرس کی دوسری لہر پہلی سے بھی زیادہ خطرناک ہو سکتی ہے۔

    ماہرین کو تشویش ہے کہ این ایچ ایس انتہائی دباؤ میں آ سکتی ہے، نہ صرف کورونا وائرس کے دوبارہ سر اٹھانے سے بلکہ موسمی نزلہ زکام اور کورونا وائرس سے ہٹ کر دوسری بیماریوں سے۔

    سکاٹ لینڈ کی فرسٹ منسٹر نکولا سٹرجن کہتی ہیں کہ سکاٹ لینڈ کی حکومت رپورٹ کی مجوزہ منصوبہ بندی کو بہت سنجیدگی سے لے رہی ہے۔

    سکاٹ لینڈ کی وزیرِ صحت جین فریمین کہتی ہیں کہ ’این ایچ ایس سکاٹ لینڈ سوشل کیئر کے اپنے ساتھیوں سے مل کر خزاں اور موسم سرما کے لیے منصوبہ بندی کر رہی ہے۔

    ’ہمارے بورڈز کو مشورہ دیا گیا ہے کہ کووڈ۔19 کے کیسز میں اضافے سے نمٹنے کے لیے صلاحیت موجود ہونی چاہیئے، بستروں اور انتہائی نگہداشت کے یونٹوں کی شکل میں۔‘

    دریں اثنا کمبریا کاؤنٹی کونسل نے بھی کہا ہے کہ وہ دوسری لہر سے نمٹنے کے منصوبے پر کیئر کے شعبے اور این ایچ ایس کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔

    کونسل کے ڈائریکٹر آف پبلک ہیلتھ کولن کوکس نے کہا ہے کہ دوسری لہر کے خطرے نے انھیں واقعی پریشان کیا ہوا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ ’یہ بہت ضروری ہے کہ اگر دوسری لہر نظر آئے تو ہم اس کے لیے تیار ہوں۔‘

  17. #NoMasks برطانیہ میں سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرتا ہوا, جیک گڈمین، بی بی سی ریئلٹی چیک

    ماسک

    ،تصویر کا ذریعہNURPHOTO

    انگلینڈ میں دوکانوں کے اندر چہرہ ڈھانپنے کے متعلق نئے قوانین پر سوشل میڈیا پر گرما گرم بحث ہو رہی ہے۔

    لوگ ایک دوسرے کی حوصلہ افزائی بھی کر رہے ہیں کہ وہ ماسک پہنیں، لیکن اس کے ساتھ ساتھ نئے قوانین کی مخالفت میں بھی کافی آوازیں آ رہی ہیں اور #NoMasks اور #muzzles برطانیہ میں ٹوئٹر پر ٹرینڈ کر رہے ہیں۔

    ہم نے ایسے گمراہ کن دعوؤں پر نظر ڈالی ہے جن میں کہا گیا ہے کہ ماسک پہننا اصل میں پہننے والے کے لیے خطرناک ہے۔

    سوشل میڈیا پر ایسی میمز گردش کر رہی ہیں جن میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ماسک پہننے سے آپ کو کم آکسیجن ملتی ہے یا اس سے آپ کے جسم کو بہت زیادہ کاربن ڈائی آکسائیڈ پہنچتی ہے۔ ایسی کوئی شہادت نہیں ہے کہ ایسا ہو گا۔

    تجویز کردہ ماسک کو اگر مناسب طریقے سے پہنا جائے تو آپ کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا۔ عالمی ادارۂ صحت کے مطابق میڈیکل ماسک کے زیادہ لمبے عرصے تک استعمال سے کاربن ڈائی آکسائیڈ کا نشہ یا آکسیجن کی کمی نہیں ہوتی۔

  18. بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگوانے کے لیے طبّی سروس بحال ہو گئی

    vaccine

    ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ سروسز ایم سی آئی اسلام آباد نے عوام کی سہولت کو مدِنظر رکھتے ہوئے اپنے تمام میڈیکل سینٹرز پر حفاظتی ٹیکوں کی سروس کا دوبارہ سے آغاز کر دیا ہے۔

    یاد رہے کہ یہ سروس COVID-19 کی وبا کے پیشِ نظر کچھ عرصے کیلئے عارضی طور پر بند کر دی گئی تھی۔

    ادارے کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ اس کے ساتھ ساتھ عوام کی سہولت کی خاطر اپنے تمام حفاظتی ٹیکوں کے مراکز پر فری COVID-19 سیمپلنگ کی اضافی سہولت بھی مہیا کر دی گئی ہے۔

    تاہم بغیر ماسک کے ان طبّی سینٹر میں داخلہ ممنوع ہے۔

  19. بریکنگ, سکولوں سمیت تمام تعلیمی ادارے فوری طور پر کھولے جائیں، آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کا مطالبہ

    PAKISTAN PRIVATE SCHOOLS FEDERATION

    ،تصویر کا ذریعہPAKISTAN PRIVATE SCHOOLS FEDERATION

    آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن نےتعلیمی ادارے14ستمبر تک بند رکھنے کے فیصلے و مسترد کر کے سکولز و تعلیمی ادارے فوری کھولے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

    منگل کو آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کے ملک بھر سے200 سے زائد رجسٹرڈ پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشنز، مدارس، فنی تعلیمی اداروں و اکیڈمیز نے کاشف مرزا کی قیادت میں مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔

    ان کا مطالبہ ہے کہ حکومت سکولز 3 اگست یا 15 اگست سے کھولے بصورت دیگر اتحادی تنظیموں کی مشاورت سے خود کھولنے کا اعلان کریں گے۔

    بتایا گیا ہے کہ ملک بھر کے ادارے تعلیمی آئینی حقوق کے جائز مطالبات کے لیے پر امن احتجاج کا اعلان اورلائحہ عمل کے لیے CEC میٹینگ میں حتمی منظوری دی گئی۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ مدارس کے ملک بھر میں کامیاب تجربہ میں 2 ہزار 166 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ جن میں14 ہزار 809 افراد پر مشتمل نگران عملہ خدمات سرانجام دے رہا ہے جبکہ امتحانات میں 3 لاکھ 15 ہزار 889 طلبہ و طالبات مڈل تاعالمیہ یعنی ایم اے تک شرکت کررہےہیں۔

    حکام سے آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن نے 10 نکات پر مبنی اپیل کی ہے جس میں کچھ الزامات اور دعوے بھی کئے گئے ہیں۔

    اس کی تفصیل کچھ یوں ہے۔

    • SOPs کے تحت دیگر شعبہ جات کی طرح سکولز و تعلیمی ادارے بھی فوری کھولے جائیں۔ پرائیویٹ سکولز فیڈریشن نےعالمی معیار کے SOPs تیار اورجاری کر دیے ہیں
    • نجی سکولز، پیف وپیما اور دیگر تعلیمی اداروں و اکیڈمیز کا معاشی قتل کیا جارہا ہے۔
    • تعلیمی اداروں کی بندش سے50% تعلیمی ادارے مکمل بند اور 10 لاکھ لوگ بے روزگار ہوجائیں گے۔
    • 2.5 کروڑ پاکستانی بچے پہلے ہی اپنے آئینی حق سے محروم ہیں۔ مزید پانچ کروڑ طلبا کے تعلیمی نقصان کا ازالہ نا ممکن ہے۔ کل 7.5 کروڑ پاکستانی بچوں کوآئینی تعلیمی حق سے محروم کردیا گیا، جن میں
    • 50 فیصد سے زائد تعداد لڑکیوں کی ہے۔ تعلیم ہر بچے کاآئینی حق اور 25-A ریاست کا آئینی فریضہ ہے۔
    • سکولز کی ٹائمنگ صبح 7 تا 10 اور 2 شفٹ میں سماجی فاصلے کو برقرار رکھ کے کلاسز جاری رکھی جا سکتی ہیں۔
    • ٹیچرز تنخواہیں اور 90 فیصد سکولزعمارتیں کے کرائے فکسُ ہیں۔ بند سکولز کو بھی اوسط شرح بنیاد پریوٹیلیٹی بلز کی ادائیگی ہے۔ وزیراعظم ٹیچرز کیلیے 'تعلیمی ریلیف پیکیج' کااعلان کریں۔
    • بورڈ امتحانات منسوخ کرنے کی بجائےامتحانات سماجی فاصلے برقرار رکھ کر لیے جائیں۔ بورڈز فیس کی مد میں 45 لاکھ طلبا سے وصول شدہ 25 ارب روپے واپس کریں۔
    • حکومت غیرآئینی اقدامات بند کرے۔ فیسوں کے حوالے سے حکومت سندھ اورپنجاب کا فیس میں 20 فی صد کمی کا نوٹیفیکیشن وآرڈیننس آئین کےآرٹیکل 18,8،5,4,3, 25(1)،37 اور 38 سے متصادم، امتیازی وغیر قانونی ہے۔
    • انسانیت کے جذبے اور ملک بھر کے مستحق طلبا کے لیے کرونا ایجوکیشنل ریلیف فنڈ قائم کیا، وزیر اعظم پاکستان و وزرا اعلی کو ملک بھر کے 2 لاکھ پرائیویٹ سکولز آئسولیشن سینٹرز اور قرنطینہ سنٹرزاور 15 لاکھ ٹیچرز بطوروالیئنٹیرز پیشکش بھی کی گئی۔
  20. کووڈ۔19 سے فلوریڈا کیسے بری طرح متاثر ہوا؟, رتو پرساد، بی بی سی نیوز، فلوریڈا

    سنجے بھارت

    ،تصویر کا ذریعہSanjay Bharath

    کووڈ۔19 کی کئی دوسری کہانیوں کی طرح یہ بھی خشک کھانسی سے شروع ہوئی۔

    اس کے بعد مارچ کے اوائل میں سنجھے بھارت کو بخار ہوا، منہ کا ذائقہ جاتا رہا اور چھاتی میں درد شروع ہو گیا۔

    بھارت جو جنوبی فلوریڈا کے ایک ہسپتال میں نرس ہیں، کہتے ہیں کہ انھیں وائرس ایک مریض سے ان دنوں لگا جب ہسپتال میں داخلے کے لیے کووڈ۔19 کی سکریننگ کا طریقہ اتنا سخت نہیں تھا۔ دو دن کے بعد انھیں کہا گیا کہ خود ساختہ تنہائی اختیار کر لیں۔

    34 سال بھارت اس گروہ میں تو نہیں آتے جو وائرس سے غیر محفوظ ہے۔ لیکن پہلے رابطے کے 14 دن بعد ان کی کھانسی میں خون آیا اور وہ ہسپتال داخل ہو گئے۔

    دو دن کے بعد ان کے گلے میں نالی لگ چکی تھی۔

    گذشتہ ہفتے سے روزانہ کی بنیادوں پر فلوریڈا میں اوسطً 10 ہزار کے قریب نئے متاثرین رپورٹ ہو رہے ہیں۔ 12 جولائی کو ریاست نے 15 ہزار 300 متاثرین کے ساتھ انفیکشنز کا قومی ریکارڈ توڑا۔

    ٹیکساس اور ایریزونا کے ساتھ، سن سائن سٹیٹ بھی تیزی سے ملک کی ان ریاستوں میں شامل ہو گئی ہے جہاں کووڈ۔19 کی انفیکشنز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

    جیسے ہی متاثرین میں اضافہ ہونا شروع ہوا، ریاست کے گورنر ڈی سینٹیز نے جون میں بارز کھولنے کا فیصلہ واپس لے لیا۔ لیکن انھوں نے ریاست میں ماسک پہننے کی پابندی نہیں لگائی، اگرچہ میامی جیسی جگہوں پر مقامی رہنماؤں نے ایسا کیا۔ گورنر نے صدر ٹرمپ کی تقلید کرتے ہوئے معیشت کے کھلنے کی اہمیت پر زور دیا۔