چیلی: بیروزگاری میں ریکارڈ اضافہ، عالمی وبا سے معیشت متاثر
چیلی کی حکومت نے منگل کو کہا ہے کہ یہاں بیروزگاری کی شرح مارچ اور مئی کے درمیان 11.2 فیصد پر رہی۔ یعنی اس دیہائی کے دوران بیروزگاری میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا ہے۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق حکومت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کی بدولت ملکی معیشت کو کافی نقصان پہنچا ہے۔
اعداد و شمار کے حکومتی ادارے کے مطابق کامرس، رہائش، اشیا خورد و نوش کی سروس اور تعمیرات سب سے زیادہ متاثرہ شعبوں میں سے ہیں۔
جبکہ چیلی میں اپنا کاروبار کرنے والے افراد سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔
یاد رہے کہ چیلی کو معاشی اعتبار سے لاطینی امریکہ کے مستحکم ممالک میں شمار کیا جاتا ہے۔