کورونا: دو کروڑ سے زائد امریکیوں کے متاثر ہونے کا خدشہ، مظفرآباد میں سمارٹ لاک ڈاؤن
دنیا بھر میں اب تک 96 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں جبکہ ہلاکتوں کی تعداد چار لاکھ 89 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں اگر ملک یہ مہینہ گزار لے تو ہم وبا کے عروج سے بچ سکتے ہیں جبکہ ملک میں گذشتہ روز کورونا کے باعث 148 اموات ہوئی ہیں۔
لائیو کوریج
امریکہ میں کورونا کے مریض پھر سے کیسے بڑھنا شروع ہوئے؟
مئی کے آخری دنوں تک لگ رہا تھا کہ امریکہ میں کورونا وائرس کی وبا زوال پزیر ہے اور یومیہ متاثرین کی تعداد بھی گھٹتی جا رہی تھی۔
لیکن اس کے بعد سے یہ تعداد پھر سے بڑھی ہے۔ نیو یارک ٹائمز کے اعدادوشمار کے مطابق 27 ریاستوں میں انفیکشن ریٹ بڑھ رہا ہے جبکہ صرف 10 ریاستیں اس میں کمی لانے میں کامیاب ہوئی ہیں۔
تاہم ملک میں کورونا وایرس کے باعث ہونے والی اموات کی تعداد دن بدن کم ہو رہی ہے۔
انڈیا: ایک دن میں نئے متاثرین کا نیا ریکارڈ
،تصویر کا ذریعہGetty Images
انڈیا میں گذشتہ روز 17 ہزار نئے متاثرین میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے اور یہ ملک میں ایک دن میں سامنے آنے والے کیسز کا نیا ریکارڈ ہے۔
انڈیا میں وبا شروع ہونے کے بعد سے اب تک چار لاکھ 70 ہزار سے زیادہ افراد متاثر ہیں جبکہ تقریباً 15 ہزار اموات ہو چکی ہیں۔
بدھ کو دلی متاثرین کے تعداد کے حوالے سے ملک کے سب سے بڑے شہر ممبئی سے آگے نکل گیا۔ دارالحکومت میں ایک دن میں 3788 نئے مریض سامنے آئے اور وہاں متاثرین کی کُل تعداد 70 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔
ان کیسز میں سے 30 فیصد سے زیادہ گذشتہ ایک ہفتے کے دوران سامنے آئے ہیں تاہم اس کی وجہ زیادہ ٹیسٹنگ بھی ہوسکتی ہے چونکہ شہر میں گذشتہ ایک ہفتے میں ایک لاکھ سے زیادہ ٹیسٹ ہو چکے ہیں اور دلی میں ان کی کل تعداد چار لاکھ سے زیادہ ہے۔
تعلیم حاصل کرنے کے باوجود پریکٹس نہ کرنے والی ڈاکٹرز کورونا مریضوں کا علاج کیسے کر رہی ہیں؟
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو Google YouTube کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے Google YouTube ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔ YouTube کے مواد میں اشتہارات ہو سکتے ہیں۔
YouTube پوسٹ کا اختتام
آپ کے حلقہ احباب میں یقیناً کئی ایسی خواتین ڈاکٹرز ہوں گی جو تعلیم مکمل کرنے کے بعد کسی وجہ سے پریکٹس نہیں کر سکیں۔
اب کراچی کی ایک تنظیم نے دنیا بھر میں موجود ایسی پاکستانی ڈاکٹرز کو کورونا کے خلاف لڑنے کے لیے تیار کیا ہے۔ کیسے؟ جانیے اِس ویڈیو میں۔
کیا آپ اس ویڈیو گیم میں کورونا وائرس کو شکست دے سکتے ہیں؟
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو Google YouTube کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے Google YouTube ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔ YouTube کے مواد میں اشتہارات ہو سکتے ہیں۔
YouTube پوسٹ کا اختتام
ویڈیو گیمز کھیلنا کسے نہیں پسند؟ لیکن اگر ویڈیو گیم تفریح کے ساتھ ساتھ آگاہی بھی فراہم کرے تو کیا ہی بات ہے۔
آئیے آج آپ کو ایک ایسے منفرد ویڈیو گیم کے بارے بتاتے ہیں جو کورونا کی وبا سے متعلق شعور میں اضافے کی ایک کوشش ہے۔
دیکھیں ہمارے ساتھی کریم الاسلام کی یہ ویڈیو
میکسیکو میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 947 مزید اموات ہوئی ہیں جو ملک میں ایک دن میں ہونی والی اموات کی تعداد میں یہ دوسرا بڑا اضافہ ہے۔
اب تک ملک میں ایک دن میں سب سے زیادہ اموات 3 جون کو 1092 ہوئی ہیں۔
محکمہ صحت کے مطابق اب تک ملک میں 24324 اموات ہوئی ہیں۔ گذشتہ روز 5437 نئے مریض بھی سامنے آئے۔ اب تک کل 186847 افراد اس وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔
کورونا وائرس: چین میں 19 نئے مریضوں میں سے 13 کا تعلق بیجنگ سے
،تصویر کا ذریعہAFP
چین میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے 19 نئے مریضوں میں 13 کا تعلق بیجنگ سے ہے جہاں اب سے کچھ روز قبل وبا کا پھیلاؤ ہوا تھا جسے بظاہر قابو کر لیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ان میں پانچ کیسز ایسے بھی تھے جو بیرونِ ملک سفر کر کے آئے تھے۔ تاہم گذشتہ روز کورونا وائرس کے باعث کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔
اب تک چین میں 83449 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 4634 اموات بھی ہوئی ہیں۔ خیال رہے کہ چین کے شہر ووہان سے وائرس کے پھیلاؤ کا آغاز ہوا تھا۔
کووڈ 19 کے مریضوں کی جان بچانے والی دوا ’ڈیکسامیتھازون‘ ماہرین کی نظر میں کیسے آئی؟
،تصویر کا ذریعہPA Media
یہ ایک غیر معمولی اور خوش آئند لمحہ ہے کہ ہم کووڈ 19 کے علاج کے بارے میں کچھ مثبت کہنے کے قابل ہوئے ہیں۔
ایک ہفتے پہلے تک جان بچانے والی کسی بھی دوا کی تصدیق نہیں ہو سکی تھی لیکن اب ہمارے پاس ڈیکسامیتھازون ہے، جس سے وینٹیلیٹر پر موجود ایک تہائی مریضوں میں موت کے خطرے کو کم کیا جا سکتا ہے اور جو مریض آکسیجن پر ہوں ان میں سے 20 فیصد کو بچایا سکتا ہے۔
میں ’اہم پیشرفت‘ جیسی اصطلاح کا استعمال کم ہی کرتا ہوں لیکن اس معاملے میں واقعی ایسا ہی ہوا ہے۔
ڈیکسا میتھازون دوا کن مریضوں کو اور کن حالات میں دی جائے گی، اس بارے میں ہماری ساتھی عالیہ نازکی نے این ایچ ایس لندن سے وابستہ ماہر امراض تنفس ڈاکٹر سلیم انور سے بات کی۔ انھوں نے کیا کہا، جانتے ہیں اس پوڈکاسٹ میں۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو Google YouTube کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے Google YouTube ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔ YouTube کے مواد میں اشتہارات ہو سکتے ہیں۔
YouTube پوسٹ کا اختتام
وہ چار ممالک جہاں کووڈ 19 کے متاثرین تیزی سے بڑھ رہے ہیں
،تصویر کا ذریعہGetty Images
کورونا وائرس دنیا بھر میں پھیلتا جا رہا ہے۔ 188 ممالک میں اب تک 89 لاکھ سے زیادہ متاثرین سامنے آچکے ہیں۔ اس عالمی وبا سے چار لاکھ 68 ہزار سے زیادہ لوگ ہلاک ہوچکے ہیں۔ ایسے میں گذشتہ ہفتوں کے دوران برازیل، میکسیکو، انڈیا اور پاکستان میں یہ وبا زیادہ تیزی سے پھیلتی دکھائی دے رہی ہے۔
دنیا میں کچھ ممالک میں تو سخت لاک ڈاؤن کے بعد کورونا وائرس کی وجہ سے ہونے والی اموات اور اس کے مریضوں کی تعداد میں کمی آ رہی ہے۔
تاہم کچھ ایسے ممالک بھی ہیں جہاں یہ تعداد دوسروں کے مقابلے زیادہ تیزی بڑھ رہی ہیں۔
اس حوالے سے مزید اس تفصیلی رپورٹ میں پڑھیے۔
آسٹریلیا کی قومی ایئرلائن 6000 ملازمین کو برخاست کرے گی
،تصویر کا ذریعہGetty Images
آسٹریلیا کی قومی ایئرلائن کینٹاس نے کہا ہے کہ وہ کورونا وائرس کی وبا کے دوران اپنا وجود برقرار رکھنے کے لیے چھ ہزار ملازمین کو برخاست کرے گی۔
یہ کووڈ 19 سے قبل ایئرلائن کے کُل عملے کے پانچویں حصے کے برابر ہے۔
مارچ میں اس ایئرلائن نے اپنے 80 فیصد سے زائد عملے کو رخصت پر بھیج دیا تھا۔
کینٹاس کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی فضائی سفر میں زبردست کمی کے باعث اس کے منافعوں میں کمی ہوئی ہے۔
گذشتہ ہفتے آسٹریلیا کی حکومت نے اعلان کیا تھا کہ اس کی سرحدیں ممکنہ طور پر اگلے سال تک بند رہیں گی۔
اس کی وجہ سے کینٹاس نے اکتوبر کے اواخر تک اپنی تمام بین الاقوامی پروازیں منسوخ کر دی تھیں تاہم ان منسوخ پروازوں میں نیوزی لینڈ کی پروازیں شامل نہیں ہیں۔
ایئرلائن کے چیف ایگزیکٹیو ایلن جوئس نے کہا ہے کہ اس فیصلے سے ہزاروں لوگ متاثر ہوں گے مگر منافعوں میں اربوں ڈالر کی کمی کی وجہ سے ہمارے پاس کم ہی مواقع ہیں۔
بریکنگ, امریکہ کا نوریاستوں کے شہریوں پر قرنطینہ کا نفاذ
،تصویر کا ذریعہAFP
تین
امریکی ریاستوں نیویارک، نیو جرسی اور کنیکٹیکٹ نے عوام سے کہا ہے کہ اگر وہ ان
امریکی ریاستوں کا سفر کر کے آ رہے ہیں جہاں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد میں
اضافہ ہو رہا ہے تو وہ 14 دن کے لیے
خود کو قرنطینہ کر لیں۔
امریکی ریاست نیو جرسی کے گورنر
فل مرفی کا کہنا تھا کہ ان تین ریاستوں کی عوام ’بہت مشکل وقت سے گزرے ہیں، اور اب
کورونا وائرس کی دوسری لہر نہیں چاہتے۔‘
امریکہ کی چند مغربی اور جنوبی
ریاستوں میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آ رہا
ہے۔
جبکہ نیویارک ریاست کے گورنر اینڈریو
کومیو کا کہنا تھا کہ وہ نہیں چاہتے کہ دیگر ریاستوں سے آنے والے افراد اپنے ساتھ کورونا وائرس لے کر آئیں، کیونکہ ’ہم نے اس
وائرس کی مقامی منتقلی کو شرح کو بہت مشکل سے کم کیا ہے۔‘
قرنطینہ کا اطلاق نو امریکی ریاستوں سے آنے والے مسافروں
پر ہو گا جن میں آلاباما، آرکنساس، ایریزونا، فلوریڈا، شمالی کیرولینا، جنوبی
کیرولینا، واشنگٹن اوٹا اور ٹیکساس شامل ہیں۔
سال کے گرم ترین دن برطانیہ کے ساحلوں پر ہجوم
،تصویر کا ذریعہPA Media
،تصویر کا کیپشنبدھ کی شام کو بورنموتھ کی بیچ بہت زیادہ مصروف تھی
برطانیہ میں لوگ سال کے سب سے گرم ترین دن کا مزہ لینے کے لیے انگلینڈ کے جنوبی ساحلوں پہ جمع ہو گئے۔
تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ برائٹن اور بورنموتھ کے ساحل لوگوں سے کھچا کھچ بھرے ہوئے ہیں، جہاں ہزاروں افراد سورج کی گرمی اور سمندر میں نہانے کا مزہ لے رہے تھے۔
گذشتہ ماہ سے انگلینڈ کے عوام کورونا وائرس کی وجہ سے لگائی گئی پابندیوں میں نرمی کے بعد باہر وقت گذارنے کے لیے ملک کے دوسرے حصوں میں سفر کر سکتے ہیں۔
،تصویر کا ذریعہPA Media
،تصویر کا کیپشنبورنموتھ میں تو درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ تھا لیکن ملک کے کئی باقی علاقوں میں اس سے بھی زیادہ تھا
،تصویر کا ذریعہPA Media
،تصویر کا کیپشنانگلینڈ کے جنوبی شہر برائٹن کی بیچ پر بھی بہت رش رہا
بلوچستان میں کورونا کے علاج میں معاون ادویات افغانستان سمگل کرنے کی کوشش ناکام
،تصویر کا ذریعہShehzad Pathan
پاکستان کے صوبے بلوچستان کے ضلع دالبدین میں انتظامیہ نے بھاری مقدار میں کورونا کے علاج میں معاون ادویات کو افغانستان سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر دالبندین کی سربراہی میں کوئیک رسپانس ٹیم نے ادویات کی سمگلنگ کی اطلاع ملنے پر کارروائی کرتے ہوئے گردی جنگل کے مقام پر بھاری مقدار میں کورونا وائرس کے علاج میں معاون ادویات کو غیر قانونی طور پرافغانستان بھیجے جانے کو ناکام بنا دیا ہے۔
غیر قانونی طور پر افغانستان بھیجی جا رہی ادویات میں اینٹی بائیوٹکس، لیوا فلوکسن ٹیکے، سیرپ، بخار کم کرنے والی اور درد کش گولیاں پیناڈول، کال پول اور نیبورال شامل تھیں۔
اس کے علاوہ ان ادویات میں کورونا کے علاج میں اہم قرار دیے جانے والے ڈیکسامیتھازون ٹیکے، وٹامن ڈی کی گولیاں شامل تھیں۔
بریکنگ, گلگت بلتستان میں 28 نئے متاثرین میں وائرس کی تصدیق، کل تعداد 1365 ہو گئی
محکمہ صحت گلگت بلتستان کے مطابق خطے
میں 28 نئے متاثرین میں کورونا وائرس کی تصدیق کی گئی ہے جس کے بعد علاقے میں متاثرین
کی مجموعی تعداد 1365 ہو گئی ہے۔
جبکہ
اب تک گلگت بلتستان میں وائرس سے کل 23 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔
گذشتہ
24 گھنٹوں میں 34 مریض صحت یاب ہوئے
ہیں جس کے بعد صحت یاب مریضوں کی تعداد 995 ہو چکی ہے
جبکہ زیر علاج مریضوں کی تعداد 346 ہے۔
محکمہ صحت گلگت بلستان کے مطابق کورونا سے متاثرہ مریضوں میں سے 60 فیصد کی
عمریں 16 سے 45 سال ہیں۔ 46 سے 60 برس
کے مریضوں کی شرح 18فیصد ہے۔ 61 سے 75سال تک یہ شرح نو جبکہ 75 سے زائد عمر میں یہ
شرح صرف پانچ فیصد ہے۔
بریکنگ, کورونا: پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں مزید دو افراد دم توڑ گئے, ایم اے جرال، صحافی
،تصویر کا ذریعہMA Jarral
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے حکام کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث دو افراد ہلاک جبکہ 11 خواتین سمیت مزید 38 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد اس خطے میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 930 تک پہنچ گی ہے۔
حکام کے مطابق اس خطے میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 25 ہو گئی ہے۔
کمشنر میرپور ڈویژن محمد رقیب خان کے مطابق میرپور کے آئسولیشن وارڈ میں زیر علاج ایک مریض دم توڑ گیا۔
ان کے مطابق متاثر ہونے والے 10 افراد کا تعلق بھمبر اور 2 خواتین سمیت 3 افراد کا تعلق میرپور جبکہ 5 افراد کا تعلق کوٹلی سے ہے۔
ضلع مظفرآباد کے ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سعید کے مطابق 5 خواتین سمیت 10 افراد کا تعلق مظفرآباد سے ہے۔
ضلع باغ کے ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر منظور کے مطابق باغ میں مزید 3 خواتین سمیت 7 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔
ڈپٹی کمشنر راولاکوٹ مرزا ارشد جرال کے مطابق شیخ زید ہسپتال کے آئسولیشن وراڈ میں زیر علاج ایک مریض چل بسا جبکہ مزید ایک شخص کورونا سے متاثر ہوا ہے۔
ڈپٹی کمشنر سدھنوتی راجہ ندیم جنجوعہ کے مطابق کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد میں سے ایک کا تعلق پلندری سے ہے۔
حکام کے مطابق 24 افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد صحتیاب افراد کی تعددا 390 ہو گئی ہے۔
حکام کے مطابق اب تک اس خطے میں 14364 مشتبہ افراد کے ٹیسٹ لیے گے ہیں۔
بریکنگ, پاکستان کے صوبہ پنجاب میں مزید 86 اموات، متاثرین کی کل تعداد 71191 ہو گئی
پاکستان کے صوبہ پنجاب میں کورونا سے مزید 86 اموات کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 1602 ہو گئی ہے۔
کورونا کے 1635 نئے کیس سامنے آنے کے بعد صصبہ پنجاب میں متاثرین کی کل تعداد 71191 ہو گئی ہے۔
اب تک صوبے میں کورونا وائرس سے 20262 افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔
X پوسٹ کا اختتام
مائیک پومپیو: امریکہ اور یورپی یونین بین الاقوامی سفر کی بحالی کے انتظامات پر راضی ہو جائیں گے
امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ وہ اس بارے میں ’پراعتماد‘ ہیں ہے کہ امریکہ اور یورپی یونین بین الاقوامی سفر کی بحالی کے انتظامات پر راضی ہو جائیں گے۔
ایسی اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ یورپی یونین کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے امریکیوں کو یورپی یونین ممالک میں دوبارہ سفر کرنے سے روک سکتا ہے۔
مائیک پومپیو نے صحافیوں کو بتایا: ’مجھے یقین ہے کہ ہم ایسے حالات ڈھونڈ لیں گے، جو صحت اور تحفظ پیدا کریں۔‘
انھوں نے کہا ہم اس کے لیے ایک صحیح راستہ اور صحیح وقت ڈھونڈنے پر کام کر رہے ہیں۔ ہم یقینی طور پر کسی اور جگہ پر مسائل پیدا نہیں کرنے چاہتے۔‘
،تصویر کا ذریعہReuters
برطانیہ میں نئی ویکسین پر انسانی ٹرائل شروع
،تصویر کا ذریعہImperial College
برطانیہ میں ایک نئی ویکسین کے تجربے کے لیے رضاکاروں کو امیونائز کیا جا رہا ہے۔
امپیریل کالج لندن میں پروفیسر رابن شیٹاک اور کے ساتھیوں کی سربراہی میں اگلے چند ہفتوں میں کم از کم 300 افراد کو ویکسین دی جائے گی۔
جانوروں پہ کیے گئے تجربات سے پتہ چلا ہے کہ یہ ویکسین محفوظ ہے اور ایک پر اثر امیون ردِ عمل کو متحرک کرتی ہے۔
اکثر روایتی ویکسین وائرس کی کمزور اور تبدیل شدہ فارم پر مبنی ہوتی ہیں، لیکن امپیریل کالج کی ویکسین ایک نئے نقطۂ نظر پر مبنی ہے، اور اس میں جینیاتی کوڈ جسے آر این اے کہتے ہیں، کے مصنوعی سٹرینڈ لیے گئے ہیں، جو کہ وائرس کی کاپی ہیں۔
دنیا بھر میں اس وقت 120 سے زیادہ کورونا وائرس کی ویکسین پر کام ہو رہا ہے۔ ان میں سے 13 کلینیکل ٹرائل کے سٹیج تک پہنچ چکی ہیں۔ ان میں سے پانچ چین میں، تین امریکہ، 2 برطانیہ، اور ایک ایک آسٹریلیا، جرمنی اور روس میں ہے۔
ویکسین بنانے والی ٹیمیں کہتی ہیں کہ وہ ایک دوسرے کے خلاف دوڑ میں شامل نہیں ہیں، بلکہ وائرس کے خلاف ہیں۔
کورونا وائرس: بند علاقوں کے رہائشیوں کو چھٹی کی وجہ سے ملازمتوں سے نہیں نکالا جائے گا
پاکستان کے صوبہ پنجاب کی حکومت نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث بند ہونے والے علاقوں کے رہائشیوں کو چھٹی کی وجہ سے انکی ملازمتوں سے نہیں نکالا جائے گا۔
پنجاب حکومت نے سیل کیے جانے والے علاقوں میں ملازمت کرنے والے شہریوں کی سہولت کے لیے نوٹیفیکشن جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفیکشن کے مطابق نجی ادارے ایسے علاقوں میں مقیم اپنے ملازمین کو نہ تو نوکری سے نکالیں گے اور نہ ہی تنخواہ میں کٹوتی کریں گے۔
نوٹیفیکشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر کسی نجی ادارے، دکان، فیکٹری یا مل مالک نے ایسے ملازم کو چھٹی کرنے کے باعث نکالا تو ادارے کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
بریکنگ, بلوچستان میں کورونا کے 183 نئے کیس، متاثرہ افراد کی تعداد 9817 ہو گئی
پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں کورونا کے 183 نئے کیسز کے اضافے کے بعد صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 9817ہ وگئی ہے۔
کورونا سے مزید دو افراد کی ہلاکت ہوئی ہے جس کے بعد اموات کی مصدقہ تعداد 108 ہو گئی ہے۔
محکمہ صحت حکومت بلوچستان کے ترجمان ڈاکٹر وسیم بیگ کے مطابق 24 جون 2020 کو کورونا کے 948 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 183 پازیٹو آئے۔
بلوچستان میں اب تک کورونا کے مجموعی طور پر 45422 ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں سے 35605 کے نتائج منفی آئے۔
بلوچستان میں مجموعی طوپر پر97667 افراد کی سکریننگ کی گئی ہے۔ صوبے میں کورونا وائرس سے اب تک 3710 افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔