پنجاب میں 1228 نئے متاثرین، ’سال کے آخر تک کورونا ویکسین تیار ہونے کی امید‘
دنیا میں کورونا کے مصدقہ متاثرین کی تعداد 90 لاکھ سے بڑھ گئی ہے جبکہ پاکستان میں متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 87 ہزار سے زیادہ ہے۔ دوسری طرف امریکہ کے ڈائریکٹر آف دی نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ایلرجی اینڈ انفیکشیئس ڈیزیزز ڈاکٹر اینتھونی فاؤچی نے منگل کو کہا کہ وہ بڑے محتاط ہو کر یہ امید کرتے ہیں کہ 2020 کے آخر تک ویکسین تیار ہو جائے گی۔
لائیو کوریج
جرمنی میں وائرس کی دوسری لہر کا خدشہ، دو شہروں میں دوبارہ لاک ڈاؤن
،تصویر کا ذریعہGetty Images
جرمنی نے ایک اور شہر میں دوبارہ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے۔ یہ اقدام وائرس کی دوسری لہر کے خدشات کے پیش نظر لیا گیا ہے۔
جرمنی میں گذشتہ روز گوشت کی پراسسنگ کے پلانٹ سے وائرس کے نئے متاثرین سامنے آئے تھے۔
وزیر صحت نے اعلان کیا ہے کہ اب مغربی ریاست کے دو ضلعوں میں لاک ڈاؤن دوبارہ لگایا گیا ہے تاکہ وائرس کا پھیلاؤ روکا جاسکے۔
جرمنی نے برطانیہ سے قبل لاک ڈاؤن میں نرمی کی تھی۔ یہاں آر نمبر میں مسلسل اضافہ دیکھا گیا ہے۔
آر نمبر سے مراد ہے کہ ایک شخص نے کتنے لوگ کو وائرس سے متاثر کیا۔ اگر یہ ایک سے زیادہ ہے تو وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔
جرمنی میں اس وقت آر نمبر 1.06 سے بڑھ کر 2.76 ہوچکا ہے۔
امریکہ میں اموات ایک لاکھ 20 ہزار سے تجاوز کر گئیں
،تصویر کا ذریعہGetty Images
امریکہ میں اموات ایک لاکھ 20 ہزار سے تجاوز کر گئی ہیں۔
کیلیفورنیا میں پیر کے روز چھ ہزار سے زیادہ نئے متاثرین کی تصدیق ہوئی جو کہ ایک روز میں آنے والے نئے کیسز کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ اس سے قبل سب سے زیادہ 4515 متاثرین کی نشاندہی ہوئی تھی۔
امکان ہے کہ یونیورسٹی آف مشیگن رواں سال اکتوبر میں صدارتی مباحثے کی میزبانی نہیں کرے گی۔
امریکہ میں میڈی کیئر اینڈ میڈک ایڈ سروسز کی ایک رپورٹ کے مطابق سیاہ فام امریکی شہریوں کو سفید فام شہریوں کے مقابلے کورونا سے متاثر ہو کر ہسپتال میں علاج کی زیادہ ضرورت پڑتی ہے۔
پاکستان میں کورونا کے مریضوں میں اضافہ، کیا طبی نظام مفلوج ہو گیا ہے؟, ترہب اصغر، بی بی سی اردو ڈاٹ کام، لاہور
،تصویر کا ذریعہEPA
پاکستان میں اس وقت کورونا کے مریضوں کے لیے ہسپتالوں میں بستروں، ادویات، طبی آلات اور وینٹیلیٹر کا حصول دن بہ دن مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ اس بات کا اندازہ مجھے اس وقت ہوا جب مجھے خود اپنے ایک عزیز کو ہسپتال میں داخل کروانے کے لیے بہت سے اعلیٰ حکام سے التجائیں کرنی پڑیں۔
جس عزیز کے لیے مجھے بیڈ کی تلاش تھی وہ رشتے میں تو میرے خالو تھے لیکن میرے لیے باپ کا درجہ رکھتے تھے۔ گذشتہ جمعرات کی رات مجھے ان کی بیٹی کی کال موصول ہوئی کہ انھیں سانس لینے میں دشواری ہو رہی ہے، بھائی انھیں کئی پرائیوٹ ہسپتالوں میں لے کر گیا لیکن وہاں کورونا کے مریضوں کے لیے مزید جگہ نہیں ہے۔
اس نے مجھے کہا ’پلیز تم کچھ کرو‘ یہ جملہ سننے کے بعد ایسا محسوس ہوا کہ شاید اسے یہ یقین ہے کہ اس وقت صرف میں ہی انھیں ہسپتال میں داخل کروا سکتی ہوں۔
عوامی مقامات پر ماسک پہنیں، جج کا برازیلی صدر کو حکم
،تصویر کا ذریعہReuters
برازیل کے ایک جج نے صدر جائر بولسونارو کو حکم دیا ہے کہ جب وہ دارالحکومت برازیلیا اور اس کے آس پاس کے وفاقی علاقوں میں عوامی مقامات پر جائیں تو اس وقت وہ ماسک پہنا کریں۔
انتہائی دائیں بازو کے صدر پر کورونا وائرس کو ایک عام سی وبا سمجھنے پر تنقید ہوتی رہی ہے۔ انھوں نے وبا کے شروع میں اسے ایک ’چھوٹا سا نزلہ زکام‘ کہہ کر رد کر دیا تھا۔
وہ عوام میں متعدد مرتبہ بغیر ماسک کے آئے ہیں اور سماجی دوری نہ رکھتے ہوئے اپنے حمایتیوں سے ملتے رہے ہیں۔
ایک ریلی میں وہ بغیر اپنا منہ ڈھانپے کھانستے ہوئے بھی دکھائی دیے اور اس کے فوراً بعد انھوں نے ایک بوڑھی خاتون سے ہاتھ بھی ملایا۔
شبلی فراز: کورونا کی وبا میں پتا چلا کہ صحت کا نظام کتنا کمزور تھا
،تصویر کا ذریعہRadio Pakistan
پاکستان کے مشیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی عالمی وبا کے دوران یہ معلوم ہوا ہے کہ ملک کا صحت کا نظام کتنا کمزور تھا۔
مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق انھوں نے منگل کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ کورونا کے ٹیسٹ کی یومیہ صلاحیت 50 ہزار تک پہنچ چکی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ’حکومت آن لائن ایجوکیشن سے متعلق اقدامات کررہی ہے۔‘
انھوں نے یہ بھی کہا کہ ’کوشش ہے کہ بلوچستان کے عوام کو بھی تمام سہولیات دی جائیں۔‘
لزبن لاک ڈاؤن میں سختی، غیر قانونی اجتماعات پر جرمانے, ایلیسن رابرٹس، لزبن، پرتگال
،تصویر کا ذریعہReuters
پرتگال حکومت نے کورونا وائرس کی وبا کو کنٹرول میں لانے کے لیے لزبن میں لاک ڈاؤن کو سخت کر دیا ہے۔
آج سے باہر ہونے والے اجتماعات میں افراد کی شمولیت کی حد 20 سے کم کر کے 10 کر دی گئی ہے۔
تمام دوکانیں رات آٹھ بجے بند کر دی جائیں گی اور ریستوران اس وقت کے بعد الکوہل نہیں بیچیں گے، جبکہ تمام عوامی مقامات پر شراب نوشی پر پابندی لگا دی گئی ہے۔
یہ اقدامات گذشتہ رات ایک آن لائن میٹنگ میں منظور کیے گئے تھے جو کہ وزیرِ اعظم اینٹونیو کوسٹا اور لزبن کے میئروں کے درمیان ہوئی تھی۔
حکومت کا کہنا ہے کہ وبا زیادہ تر مخصوص کام کی جگہوں یا پرہجوم علاقوں میں ٹریس کی گئی ہے۔
لیکن حالیہ دنوں میں پولیس نے کئی غیر قانونی پارٹیوں پہ چھاپے مارے ہیں، ان میں سے کچھ بہت بڑی پارٹیاں تھیں۔
اتوار سے غیر قانونی اجتماعات میں حصہ لینے والوں پر 350 یورو جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
کورونا کے بحران کے دوران پنجاب یونیورسٹی طلبا سے صرف ٹیوشن فیس لے گی
،تصویر کا کیپشنلاہر میں واقع پنجاب یونیورسٹی
پاکستان کے شہر لاہور میں موجود پنجاب یونیورسٹی نے اعلان کیا ہے کہ وہ طلبا سے مختلف فیسیں وصول نہیں کریں گے اور انھیں صرف ٹیوشن فیس ادا کرنا ہوگی۔
پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے اعلان کیا ہے کہ کثرونا وائرس کے دوران طلبا سے مختلف فیسیں نہیں لی جائی گی۔
ڈاکٹر نیاز احمد کا کہنا ہے کہ ’طلبا سے میڈیکل فیس، ٹرانسپورٹ فیس، لائبریری فیس نہیں لیں گے۔‘
’سپورٹس فیس، ہاسٹل چارجز بھی نہیں لیں گے۔۔۔ طلبا سے آن لائن کلاسز کے دوران ٹیوشن فیس لی جائے گی جو بہت معمولی ہے۔‘
پنجاب: تدفین کے طریقہ کار میں تبدیلی، ورثا غسل دینے میں شامل ہو سکیں گے
،تصویر کا ذریعہGetty Images
پاکستان کے صوبہ پنجاب میں تدفین کے طریقہ کار میں تبدیلی کا حکم دیا گیا ہے جس کے تحت خاندان کے افراد حفاظتی لباس پہن کر غسل دینے میں شامل ہو سکیں گے۔
سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کیپٹن (ر) محمد عثمان کے مطابق:
کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والی میت کو غسل دیا جا سکے گا
مقامی حکومت کی تربیت یافتہ ٹیمیں تمام حفاظتی انتظات کے ساتھ میت کو غسل دیں گی
مرد اور خواتین میت کو غسل دینے کے لیے متعلقہ جنس کی علیحدہ علیحدہ ٹیمیں ہوں گی
خاندان کے افراد بھی مکمل حفاظتی لباس پہن کر غسل دینے میں شامل ہو سکیں گے
کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کے جنازہ میں بھی ورثا، عزیز، رشتہ دار شامل ہو سکیں گے
میت کی تدفین کے لیے تابوت کی لازمی شرط بھی ختم کر دی گئی ہے
میت کا فاصلے سے آخری دیدار کرنے کی اجازت بھی ہو گی
میت کو بغیر حفاظتی لباس پہنے براہ راست چھونے کی اجازت نہیں ہو گی
ایس او پیز کی تیاری میں تمام مکتبہ فکر کے علما کرام نے انتہائی اہم کردار ادا کیا
تدفین کے طریقہ میں تبدیلی عالمی ادارہ صحت، تحقیق اور اسلامی ممالک میں رائج طریقہ کار کے مطابق کی گئی ہے
کرکٹ ابھی دور است
،تصویر کا ذریعہAllsport/Getty
برطانوی وزیرِ اعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ کرکٹ بال بیماری منتقل کرنے والی ایک قدرتی چیز ہے اور ہم نے اپنے سائنسی دوستوں سے اس پر بہت مرتبہ بات کی ہے۔ اس وقت ہم بھی ان طریقوں پہ کام کر رہے ہیں کہ کرکٹ کو کس طرح کووڈ سے محفوظ بنایا جائے۔
’ہم ہدایات نہیں بدل سکتے۔‘
پنجاب: ’عیدالاضحی کے لیے شہری حدود میں بکر منڈی نہیں لگے گی‘
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔
X پوسٹ کا اختتام
پاکستان کے صوبہ پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیر صدارت آج کابینہ کمیٹی برائے انسداد کورونا کا ویڈیو لنک اجلاس ہوا جس میں عالمی وبا کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں شدید متاثرہ علاقوں کو سیل کئے جانے کے بعد کی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔
اجلاس سے متعلق ایک سرکاری بیان کے مطابق حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ عیدالاضحی کے لیے شہری حدود میں بکر منڈیاں نہیں لگیں گی۔ ’عیدالاضحی کے لیے جامع پلان مرتب کرکے جلد پیش کیا جائے گا۔‘
واضح رہے کہ وفاقی وزیر فواد چوہدری کے مطابق بڑی عید 31 جولائی کو منائی جائے گی۔
پنجاب حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ کورونا سے ہلاک ہونے والے افراد کی تدفین کے لیے ایس او پیز پر نظرثانی کی منظوری دی گئی ہے۔ ’خاندان کے فراد بھی پی پی ای (حفاظتی لباس) پہن کر (میت کو) غسل دے سکتے ہیں۔‘
حکومت کا کہنا ہے کہ ڈیوٹی کے دوران گریڈ 16 تک کے ملازمین کے لواحقین کو 40 لاکھ روپے کی مالی امداد دی جائے گی جبکہ گریڈ 17 اور اس سے زیادہ گریڈ کے افسران کے لواحقین کو شہید پیکیج کے تحت 80 لاکھ روپے کی مالی امداد دیں گے۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ایکٹمرا انجکشن اور دیگر ضروری ادویات ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھنے کا حکم دیا ہے اور اوورچارجنگ کرنے والے نجی ہسپتالوں کے خلاف پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کو کارروائی کرنے کا حکم دیا ہے۔
ٹینس کھلاڑی نویک جوکووچ میں کووڈ 19 کی تشخیص
،تصویر کا ذریعہReuters
ٹینس کی عالمی رینکنگ میں اس وقت بہترین کھلاڑی نویک جوکووچ میں کووڈ 19 کی تشخیص ہوئی ہے۔
ان کی طرف سے جاری ایک بیان کے مطابق ان میں علامات ظاہر نہیں ہوئیں۔
انھوں نے آخری مرتبہ ایڈریا ٹوور میں حصہ لیا تھا۔
بورس جانسن: حکومت دوبارہ پابندیاں لگاتے ہوئے نہیں ہچکچائے گی
برطانیہ کے وزیرِ اعظم بورس جانسن نے دارالعوام میں حکومت کی پالیسیوں کے متعلق بحث کے دوران کہا کہ جیسا کہ ہم نے دوسرے ممالک میں دیکھا ہے کہ پابندیاں نرم کرنے سے کہیں کہیں کچھ کیسز بڑھ بھی جائیں گے، لیکن حکومت ’دوبارہ بریکیں لگانے میں بالکل نہیں ہچکچائے گی اور دوبارہ پابندیاں لگا دے گی، چاہے وہ قومی سطح پر ہوں۔‘
انھوں نے لوگوں سے کہا کہ ہاتھ دھوتے رہیں اور جہاں بھی ممکن ہو دوسروں سے دو میٹر کے فاصلے پر رہیں۔
انھوں نے کہا کہ ’آج ہم کہہ سکتے ہیں کہ ہمارا لمبا ہائبرنیشن ختم ہونا شروع ہو گیا ہے۔۔۔ اور رونکیں واپس آنا شروع ہو گئی ہیں۔
’ہم برطانوی عوام کی عقل پر بھروسہ کرتے رہیں گے۔‘
پاکستان: ’اپریل میں دو تہائی بچوں کو حفاظتی ٹیکے نہیں دیے جاسکے‘
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔
X پوسٹ کا اختتام
اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی عالمی وبا کی وجہ سے پاکستان میں جنوری 2020 کے مقابلے اپریل 2020 میں دو تہائی بچوں کو حفاظتی ٹیکے نہیں دیے جاسکے۔
’پانچ سال سے کم عمر کے تقریباً چار کروڑ بچے انسداد پولیو کے قطروں یا ٹیکوں سے محروم رہے۔‘
پاکستان میں یونیسف کی نمائندہ ایڈا جرما کا کہنا ہے کہ کووڈ 19 کی عالمی وبا صحت کے بحران سے بچوں کے حقوق کا بحران بن جائے گی اگر ہم نے وقت پر اقدامات نہ کیے۔
’سکول بند ہیں۔ بچے حفاظتی ٹیکوں سے محروم رہے اور کئی خاندان غربت کی لکیر سے نیچے چلے گئے۔ بچوں اور نوعمر افراد کی صحت پر برے اثرات مرتب ہوئے۔‘
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’ہمیں صحت،تعلیم اور بچوں کے سماجی تحفظ کے لیے سرمایہ کاری بڑھانا ہوگی۔‘
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو Google YouTube کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے Google YouTube ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔ YouTube کے مواد میں اشتہارات ہو سکتے ہیں۔
YouTube پوسٹ کا اختتام
پاکستان میں کئی لیبارٹریاں کورونا وائرس کے لیے اینٹی باڈی ٹیسٹ کر رہی ہیں۔ برطانوی ادارے پبلک ہیلتھ انگلینڈ نے بھی کورونا وائرس کے لیے ایک نیا اینٹی باڈی ٹیسٹ منظور کرلیا ہے۔
آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ اینٹی باڈی ٹیسٹ کیا ہوتا ہے اور اس کی اہمیت کیوں زیادہ ہے۔
بریکنگ, انگلینڈ میں کون سے کاروبار کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے؟
،تصویر کا ذریعہGetty Images
برطانیہ نے اعلان کیا ہے کہ انگلینڈ میں مندرجہ ذیل کاروبار 4 جولائی سے کھولے جاسکیں گے:
ریستوران اور پبز 4 جولائی سے سماجی فاصلے کے اقدامات کے ساتھ کھولے جاسکیں گے۔ لوگ ان کے اندر اور باہر بیٹھ سکیں گے۔
ہوٹل، کیمپنگ کے مقامات، تفریحی پارکس اور ہیئر سیلون بھی کھولے جاسکتے ہیں۔
پلے گراؤنڈ، میوزیم، گیلریز، تھیم پارکس، آؤٹ ڈور جِم، لائبریری، سوشل کلب اور کمیونٹی سیٹر کھولے جاسکتے ہیں۔
تاہم نائٹ کلب، سپا، انڈور پلے ایریا، بولنگ ایلی، واٹر پارکس، انڈور جِم، سوئمنگ پول اور نیل بار اس مرحلے پر نہیں کھولے جا سکیں گے۔
بریکنگ, انگلینڈ: لاک ڈاؤن میں مزید نرمی، دو کی جگہ ایک میٹر کے سماجی فاصلے کا اصول
،تصویر کا ذریعہLEON NEAL/GETTY IMAGES
انگلینڈ میں کورونا وائرس کے نئے متاثرین اور اموات میں کمی کے پیش نظر وزیر اعظم بورس جانسن اقدامات میں مزید نرمی کے حوالے سے اہم اعلان کر رہے ہیں۔
امکان ہے کہ بورس جانس انگلینڈ میں 4 جولائی سے سینما، میوزیم اور گیلریز کھولنے کا حکم دیں گے۔ انھیں مارچ کے وسط سے بند رکھا گیا تھا۔
4 جولائی سے دو میٹر کے سماجی فاصلے کی ہدایت کو کم کر کے اسے ایک میٹر کر دیا جائے گا۔ اس کا اطلاق پبز، ریستوران، ہوٹل اور دیگر جگہوں پر ہوگا۔
امکان ہے کہ پبز میں داخل ہونے والے افراد کے نام اور ان سے متعلق معلومات درج کر لی جائے گی تاکہ اگر کوئی ان کی وجہ سے وائرس سے متاثر ہوتا ہے تو انھیں ٹریک کر کے قرنطینہ منتقل کیا جاسکے۔
بعض جگہوں پر لوگوں کے ملنے کو محدود کیا جائے گا۔ جیسے ٹکٹوں کی ’پری بکنگ‘ کا نظام جس سے قطار میں لوگوں کو کھڑا ہونا نہیں پڑے گا۔
سکرینز کی مدد سے عملے کو محفوظ رکھا جائے گا اور عمارتوں میں وینٹیلیشن کا نظام بہتر بنایا جائے گا۔
برازیلی صدر: وبا کی روک تھام کے لیے کئے گئے اقدامات ’ضرورت سے زیادہ‘ شدید تھے
،تصویر کا ذریعہEPA
برازیل کے صدر جائیر بولسونارو نے ایک مرتبہ پھر لاک ڈاؤن میں نرمی لانے کا مطالبے کیا ہے اور کہا ہے کہ کاروبار اور دکانوں کو دوبارہ کھولنا چاہیے۔ یہ مطالبہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب برازیال دنیا میں وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آ گیا تھا۔
یہاں اب تک 50 ہزار سے زائد اموات ہو چکی ہیں۔
انھوں نے کہا کہ جس طرح سے عالمی وبا کے حوالے سے اقدامات اٹھائے گئے تھے وہ ’شدید‘ تھے اور یہ کہ وبا کے خلاف لیے جانے والے اقدامات کو وبا سے زیادہ خطرناک نہیں بنا دینا چاہیے۔
صدر کی جانب سے اس سے قبل اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ معیشت کو ترجیح دینی چاہیے جبکہ اب تک ملک کے دو وزیرِ صحت ان سے اختلافات کے بعد استعفیٰ دے چکے ہیں۔
اس سے قبل ان کی ریاستی گورنرز کے ساتھ بھی اختلافات سامنے آئے ہیں۔
پاکستان ان چار ممالک میں شامل جہاں ’متاثرین تیزی سے بڑھ رہے ہیں‘
،تصویر کا ذریعہGetty Images
کورونا وائرس دنیا بھر میں پھیلتا جا رہا ہے۔ 188 ممالک میں اب تک 89 لاکھ سے زیادہ متاثرین سامنے آچکے ہیں۔ اس عالمی وبا سے چار لاکھ 68 ہزار سے زیادہ لوگ ہلاک ہوچکے ہیں۔ ایسے میں گذشتہ ہفتوں کے دوران برازیل، میکسیکو، انڈیا اور پاکستان میں یہ وبا زیادہ تیزی سے پھیلتی دکھائی دے رہی ہے۔
دنیا میں کہاں کہاں کورونا وائرس کے مریض اور اس کی وجہ سے ہونے والی ہلاکتوں میں ابھی میں اضافہ ہو رہا ہے؟
جاپان میں ایک سپر کمپیوٹر کے ذریعے کورونا وائرس کی عالمی وبا کے خلاف لڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
فوگاکو نامی کمپیوٹر کے ذریعے اس بات کا اندازہ لگایا جائے گا کہ وائرس کے قطرے کیسے ایسے آفسز میں پھیلیں گے جن میں رکاوٹیں لگائی جاتی ہیں یا پھر ایسی ٹرینوں میں جن کی کھڑکیاں کھلی ہوتی ہیں۔
اس کمپیوٹر کا نام دراصل فیوجی پہاڑ کو کہنا کا ایک اور طریقہ اور یہ کوبے شہر میں چھ سال کے عرصے میں جاپانی ٹیکنالوجی کمپنی فیوجٹسو کی جانب سے تیار کیا گیا تھا۔
جب یہ مشین اگلے برس مکمل طور پر فعال ہو جائے گی اور ماہرین کا ماننا ہے کہ اس کے ذریعے اس طرح کے وائرسز کا علاج تلاش کیا جا سکے گا۔
خیال رہے کہ ایک سپر کمپیوٹر عام کمپیوٹر سے 1000 گنا تیز کام کرتا ہے۔
بریکنگ, کورونا وائرس: صوبہ سندھ میں صرف 6597 ٹیسٹ، 21 ہلاکتیں
پاکستان کے صوبہ سندھ میں گذشتہ روز بتدریج کم ٹیسٹنگ دیکھنے میں آئی اور صوبے میں صرف 6597 ٹیسٹ کیے گئے جس کے بعد کل 1564 افراد میں اس وائرس کی تشخیص ہوئی جبکہ 21 افراد ہلاک بھی ہوئے۔
خیال رہے کہ صوبے میں گذشتہ ہفتے کے دوران یومیہ 14 ہزار کے قریب ٹیسٹ بھی کیے گئے تھے۔
اب تک صوبے میں 72656 افراد اس وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں جبکہ یہاں اموات 1124 ہیں۔
اب تک صوبے میں صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 38401 ہے۔