آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے

مجھے مرکزی ویب سائٹ یا ورژن پر لے جائیں

کم ڈیٹا استعمال کرنے والے ورژن کے بارے میں مزید جانیں

پنجاب میں 1228 نئے متاثرین، ’سال کے آخر تک کورونا ویکسین تیار ہونے کی امید‘

دنیا میں کورونا کے مصدقہ متاثرین کی تعداد 90 لاکھ سے بڑھ گئی ہے جبکہ پاکستان میں متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 87 ہزار سے زیادہ ہے۔ دوسری طرف امریکہ کے ڈائریکٹر آف دی نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ایلرجی اینڈ انفیکشیئس ڈیزیزز ڈاکٹر اینتھونی فاؤچی نے منگل کو کہا کہ وہ بڑے محتاط ہو کر یہ امید کرتے ہیں کہ 2020 کے آخر تک ویکسین تیار ہو جائے گی۔

لائیو کوریج

  1. برطانیہ کے ہسپتالوں میں داخل جنوبی ایشیائی مریضوں کی موت کا خطرہ زیادہ کیوں ہے؟

    برطانیہ میں کی گئی ایک تحقیق کے مطابق برطانیہ کے ہسپتالوں میں داخل ہونے کے بعد جنوبی ایشیائی افراد کا کورونا وائرس سے مرنے کا امکان زیادہ بڑھ جاتا ہے۔

    یہ واحد نسلی گروہ ہے جس کی موت کا خطرہ ہسپتال میں داخل ہونے کے بعد بڑھ جاتا ہے اور اس کی ایک وجہ ان کے خون میں ذیابیطس کی زیادہ مقدار ہے۔

    یہ تحقیق بہت اہم ہے کیونکہ اس میں ان 10 میں سے چار ہسپتالوں کے اعداد و شمار لیے گئے ہیں جہاں کووڈ 19 مریضوں کا علاج ہو رہا ہے۔ محققین کا کہنا تھا کہ کام کی جگہوں پر لوگوں کی حفاظت کرنے اور اس بات کا فیصلہ کرنے کہ کسے ویکسین ملے گی، ان پالیسیوں میں تبدیلی کی ضرورت ہوسکتی ہے۔

    اس تحقیق میں یونیورسٹیوں اور 260 ہسپتالوں سمیت، برطانیہ میں صحت عامہ کے 27 ادارے شامل تھے۔

    اس تحقیق میں صرف یہی بتایا گیا ہے کہ جب کسی کو ہسپتال میں داخل کرایا جاتا ہے تو کیا ہوتا ہے، لیکن یہ نہیں بتایا گیا کہ جنوبی ایشیائی افراد کے وائرس سے متاثر ہونے کا خطرہ کتنا ہے۔

  2. کورونا کی وجہ سے سماجی دوری، یہ دو میٹر ہوتا کتنا ہے؟

    تین آسٹریلوی کوالا ہوں یا ایک مائیکل جورڈن یا پھر نصف واکس ویگن بیٹل، یہ وہ فاصلہ ہے جتنا آپ کو کسی بھی فرد سے کورونا کی وبا کے دوران سماجی دوری اختیار کرتے ہوئے رہنا چاہیے اور اگر بات سمجھ نہیں آئی تو یہ ویڈیو دیکھ کر سمجھ لیں۔

  3. کورونا وائرس: بی بی سی اردو کے لائیو پیج میں خوش آمدید!

    بی بی سی اردو کے کورونا وائرس سے متعلق خبروں کے لائیو پیج میں خوش آمدید۔

    اس صفحے پر آپ پاکستان سمیت دنیا بھر سے کووڈ 19 کے پھیلاؤ اور اس سے بچاؤ کے لیے کیے جانے والے اقدامات کے بارے میں تازہ ترین معلومات حاصل کر سکیں گے۔

    گذشتہ ہفتے دنیا بھر میں کیا ہوا، جاننے کے لیے کلک کیجیے۔