سائنسدان وائرس کے لیے متعدد مؤثر ویکسین کے لیے پُرامید
کووڈ 19 کی ویکسین پر کام کرنے والے ایک سائنسدان کا کہنا ہے کہ انھیں ‘کافی یقین ہے’ کہ وائرس کے لیے کئی مؤثر ویکسین تیار کر لی جائیں گی۔
امپیریئل کالج لندن میں ایک ویکسین ٹیم کی سربراہی کرنے والے پروفیسر روبن شیٹوک نے بی بی سی کے اینڈریو مار شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ: ‘مجھے لگتا ہے کہ کسی بھی دوسری ویکسین کی طرح ہمارے پاس اس ویکسین کو بنانے کا بھی امکان ہے، مگر کامیابی کی پیشگوئی کرنا بے وقوفی ہے کیونکہ کسی بھی انفرادی ویکسین کے ناکام ہونے کا کافی بڑا خطرہ ہوتا ہے، اور جو اہم ہے وہ یہ کہ دنیا بھر میں کئی ویکسین بنا سکنے کی وجہ سے ہمیں یقین ہے کہ ان میں سے کچھ کام ضرور کریں گی۔’
پروفیسر شیٹوک نے کہا کہ ان کی ٹیم ایک نئی ٹیکنالوجی پر مبنی ویکسین پر کام کر رہی ہے جسے اس سے پہلے انسانوں پر نہیں آزمایا گیا ہے۔
وائرس کو بڑھا کر اسے غیر فعال کرنے کے بجائے وہ وائرس سے حاصل کردہ جینیاتی مواد سے اینٹی باڈیز بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو Google YouTube کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے Google YouTube ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
YouTube پوسٹ کا اختتام

















