کورونا وائرس: بلوچستان میں کورونا کے 304 نئے مریض، خیبرپختونخوا میں متاثرین 15 ہزار سے زیادہ

دنیا بھر میں اب تک 72 لاکھ سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں جبکہ ہلاکتوں کی تعداد چار لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔ پاکستان میں متاثرین کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ دو ہزار سے زائد افراد اس مرض سے ہلاک ہو چکے ہیں۔ سب سے زیادہ متاثرین اور ہلاکتیں صوبہ پنجاب میں ہیں۔

لائیو کوریج

  1. کورونا وائرس: پاکستان میں کووڈ 19 کی تشخیص کے لیے کون سے ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں؟

    کورونا ٹیسٹ

    ،تصویر کا ذریعہReuters

    دنیا بھر میں کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے کئی قسم کے ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔ ان ٹیسٹوں کا طریقہ ایک دوسرے سے مختلف ہونے کے ساتھ ساتھ ان کے نتائج کی حساسیت بھی مختلف ہے۔

    اس وقت پاکستان سمیت دنیا بھر میں اس وائرس کی تشخیص کے لیے زیادہ تر ’پی سی آر‘ ٹیسٹ ہی کیے جا رہے ہیں۔

    تاہم پاکستان کی کچھ نجی لیبارٹریوں نے پی سی آر ٹیسٹ کے علاوہ اینٹی باڈی ٹیسٹ (آئی جی جی اور آئی جی ایم) بھی متعارف کروائے ہیں۔

  2. برازیل کے صدر نے عالمی ادارہ صحت کے ساتھ تعلقات ختم کرنے کی دھمکی دے دی

    برازیل کے صدر نے عالمی ادارہ صحت سے تعلق ختم کرنے کی دھمکی دے دی

    ،تصویر کا ذریعہAFP

    خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق برازیل کے صدر جیئر بولسونارو نے جمعے کو دھمکی دی کہ ان کا ملک عالمی ادارہ صحت کے ’نظریاتی تعصب‘ کی وجہ سے اس سے قطع تعلقی کر سکتا ہے۔

    صحافیوں سے گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ: ’میں آپ کو ابھی بتا رہا ہوں کہ امریکہ نے عالمی ادارہ صحت چھوڑ دیا ہے۔ ہم اس حوالے سے مستقبل کے لیے تحقیق کر رہے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت اپنے کاموں میں سے نظریاتی تعصب ختم کرے ورنہ ہم بھی اسے چھوڑ دیں گے۔‘

    اس وقت برازیل دوسرے نمبر پر کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے۔ یہاں متاثرین کی تعداد 614,941 ہوچکی ہے۔

    یاد رہے کہ امریکہ پہلے ہی صدر ٹرمپ کی قیادت میں عالمی ادارہ صحت پر تنقید کر چکا ہے اور اس پر الزام عائد کر چکا ہے کہ اس نے چین میں کووڈ 19 کے پھیلاؤ کے حوالے سے معلومات چھپانے میں بیجنگ کی مدد کی۔

  3. امریکہ کے بعد برطانیہ اور برازیل میں سب سے زیادہ اموات

    امریکہ کے بعد برطانیہ اور برازیل میں سب سے زیادہ اموات

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    اب تک دنیا بھر میں کووڈ 19 سے 394,887 ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔

    جانز ہاپکنز یونیورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق ان ممالک میں کووڈ 19 سے سب زیادہ اموات پیش آئی ہیں:

    • امریکہ 109,143
    • برطانیہ 40,344
    • برازیل 34,021
    • اٹلی 33,774
    • فرانس 29,114
    • سپین 27,134
    • میکسیکو 13,170
    • بیلجیئم 9,566
    • جرمنی 8,658
    • ایران 8,134
  4. عالمی ادارہ صحت کی نئی ہدایات: عوامی مقامات پر ماسک پہننے کی تجویز

    ماسک پہننے سے متعلق عالمی ادارہ صحت کا موقف تبدیل ہوا ہے؟

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    عالمی ادارہ صحت نے کچھ عرصہ قبل یہ کہا تھا کہ اس حوالے سے ٹھوس شواہد موجود نہیں ہیں کہ صحت مند افراد چہرے پر ماسک پہننے سے کووڈ 19 سے بچ سکتے ہیں۔

    لیکن اب ادارے نے اپنا موقف تبدیل کر لیا ہے اور کہا ہے کہ کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے لوگوں کو عوامی مقامات پر ماسک پہننے چاہیے۔

    اس کا کہنا تھا کہ نئی معلومات سے یہ علم ہوا ہے کہ ماسک جراثیم کے ممکنہ ذروں سے لوگوں کو بچا سکتا ہے۔

    پاکستان سمیت دنیا کے بعض ممالک میں عوامی مقامات پر ماسک پہننا لازم قرار دیا گیا ہے۔ کچھ ممالک میں صرف اس کی ہدایت دی گئی ہے۔

    عالمی ادارہ صحت سے منسلک ایک ڈاکٹر نے خبر رساں ادارے روئٹرز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ہماری نصیحت یہ ہے کہ ایسے مقامات جہاں وائرس کی منتقلی کا زیادہ خطرہ ہو وہاں غیر طبی ماسک یا ’کپڑے کا ماسک‘ پہنیں۔

    ادارے نے ہمیشہ سے یہ تجویز دی ہے کہ طبی ماسک یا این 95 ماسک صرف وہ لوگ پہنیں جو وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں تاکہ یہ دوسروں میں منتقل نہ ہوسکے۔

    تاہم عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس ایڈہانوم نے کہا ہے کہ ’صرف ماسک آپ کو کووڈ 19 سے نہیں بچا سکتا۔‘

  5. لاک ڈاؤن کو موقع میں تبدیل کر دیا

    پاکستان سمیت دنیا بھر میں کورونا وائرس کے بعد طویل لاک ڈاون کی وجہ سے اکثر کاروبار متاثر ہوئے لیکن اس بحران کو بعض افراد نے مواقع میں تبدیل کیا اور اپنے نئے کاروبار کا آغاز کردیا۔

    آئیے ملتے ہیں کراچی کے ایک ایسے ہی نوجوان سے۔ ہمارے ساتھی ریاض سہیل اور محمد نبیل کی اس ڈیجیٹل رپورٹ میں۔۔۔

    YouTube پوسٹ نظرانداز کریں
    Google YouTube کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو Google YouTube کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے Google YouTube ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔ YouTube کے مواد میں اشتہارات ہو سکتے ہیں۔

    YouTube پوسٹ کا اختتام

  6. سب سے زیادہ متاثرین کن ممالک میں؟

    سب سے زیادہ متاثرین کن ممالک میں؟

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    جانز ہاپکنز یونیورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس کے سب سے زیادہ متاثرین ان ممالک میں موجود ہیں:

    • امریکہ 1,897,380
    • برازیل 614,941
    • روس 449,256
    • برطانیہ 284,734
    • سپین 240,978
    • انڈیا 236,184
    • اٹلی 234,531
    • فرانس 190,180
    • پیرو 187,400
    • جرمنی 184,924
  7. بریکنگ, انڈیا میں گذشتہ ایک روز کے دوران نئے متاثرین میں ریکارڈ اضافہ

    انڈیا میں گذشتہ ایک روز کے دوران نئے متاثرین میں ریکارڈ اضافہ

    ،تصویر کا ذریعہEPA

    انڈیا میں حکام کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ 19 کے نئے متاثرین اور اموات میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔

    گذشتہ ایک روز کے دوران ملک میں 9887 نئے متاثرین کا اضافہ ہوا ہے جبکہ 294 اموات ہوئی ہیں۔

    جانز ہاپکنز یونیورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق انڈیا میں کل متاثرین کی تعداد 236,184 ہوگئی ہے جبکہ اب تک مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 6,649 ہے۔

    تاحال 113,233 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔

    دنیا میں کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں انڈیا کا نمبر چھٹا ہے۔

  8. آئیبوپروفین سانس لینے میں مدد کر سکتی ہے؟

    آئیبوپروفین سانس لینے میں مدد کر سکتی ہے؟

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    سائنسدان یہ تجربہ کر رہے ہیں کہ ہسپتالوں میں زیر علاج کورونا وائرس کے مریضوں کو آئیبوپروفین سے کیا فائدہ ہو سکتا ہے۔

    لندن کے گائز اینڈ سینٹ ٹامس ہسپتال اور کنگز کالج کی ٹیم یہ تحقیق کر رہی ہے اور ان کا خیال ہے کہ یہ دوا سانس لینے میں مشکلات کا علاج ہو سکتی ہے۔ آئی بو پروفین عام طور پر انفلیمیشن (سوزش) اور درد کو ختم کرنے کے لیے استعمال ہوتی ہے۔

    سائنسدانوں کو امید ہے کہ اس سستے علاج کی وجہ سے مریضوں کے وینٹیلیٹر تک پہنچنے کی نوبت نہیں آئی گی۔

    اس آزمائش کے دوران، جسے 'لبریٹ' کا نام دیا گیا ہے، ہسپتال میں موجود نصف مریضوں کو عام علاج کے ساتھ آئیبوپروفین بھی دی جائے گی۔

    مریضوں پر کیے جانے والے اس تجربے میں ایک مخصوص طریقے سے تیار کی گئی آئیبوپروفین دی جائے گی جو اس آئی بو پروفین سے مختلف ہو گی جو عام طور پر استعمال کی جاتی ہے۔ کچھ لوگ اس طرح کی دوا آرتھرائٹس جیسی بیماریوں کے علاج کے لیے پہلے ہی استعمال کر رہے ہیں۔

  9. جرمنی میں 407 نئے متاثرین

    جرمنی میں 407 نئے متاثرین

    ،تصویر کا ذریعہReuters

    خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق جرمنی میں گذشتہ ایک روز کے دوران کورونا کے 407 متاثرین کا اضافہ ہوا ہے۔

    سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب وہاں کل متاثرین کی تعداد 183,678 ہوگئی ہے۔

    33 نئی اموات کے ساتھ اب جرمنی میں کورونا سے 8646 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

  10. دنیا بھر میں کورونا کے 67 لاکھ سے زیادہ متاثرین، تقریباً چار لاکھ اموات

    دنیا بھر میں کورونا کے 67 لاکھ سے زیادہ متاثرین، تقریباً چار لاکھ اموات

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    جانز ہاپکنز یونیورسٹی کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق اس وقت دنیا بھر میں کورونا وائرس کے 6,734,088 مصدقہ متاثرین موجود ہیں جن میں سے 2,746,192 افراد اب صحتیاب ہوچکے ہیں۔

    سب سے زیادہ متاثرین امریکہ، برازیل، روس، برطانیہ اور سپین میں موجود ہیں۔

    دنیا بھر میں کووڈ 19 سے 394,875 اموات پیش آچکی ہیں۔ امریکہ میں سب سے زیادہ 109,13 اموات ہوئی ہیں۔

  11. بریکنگ, پاکستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں ریکارڈ 97 اموات، متاثرین کی تعداد 93 ہزار سے زیادہ

    پاکستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے ریکارڈ 97 اموات ہوئی ہیں، جس کے بعد اس وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 1935 جبکہ ملک بھر میں متاثرین کی تعداد 93983 ہو گئی ہے۔

    35308 متاثرین اور 659 اموات کے ساتھ صوبہ پنجاب سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ ہے۔ پنجاب کے بعد سندھ میں متاثرین کی تعداد 34889 جبکہ اموات کی تعداد 615 ہے۔

    خیبرپختونخوا میں متاثرین 12459 اور اموات 541 جبکہ بلوچستان میں متاثرین 5776 اور اموات کی تعداد 54 ہیں۔

    پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں متاثرین کی تعداد 331 اور اموات آٹھ جبکہ گلگت بلتستان میں متاثرین کی تعداد 897 اور اموات کی تعداد 13 ہے۔

    پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں متاثرین کی تعداد 4323 جبکہ اموات کی تعداد 45 ہے۔

    چارٹ
  12. چین: شہری آسٹریلیا نہ جائیں، نسلی امتیاز کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے

    آسٹریلیا

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق چین نے جمعے کے روز اپنے شہریوں کو متنبہ کیا کہ آسٹریلیا سفر کرنے سے گریز کریں کیونکہ کورونا کی عالمی وبا کی وجہ سے انھیں نسلی امتیاز اور تشدد کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

    وزارت ثقافت و سیاحت نے اپنے بیان میں کہا کہ: ’آسٹریلیا میں چینی اور ایشیائی افراد کے خلاف نسلی امتیاز اور پرتشدد واقعات میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔ یہ کورونا کی عالمی وبا کے اثرات کا نتیجہ ہے۔‘

    تاہم وزارت نے اس حوالے سے کوئی مثالیں نہیں دیں۔

    دوسری طرف آسٹریلیا میں حکام نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔

  13. اسلام آباد میں کورونا کے کیسز میں تیزی سے اضافہ

    پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس کے متاثرین میں اضافے کے بعد اور چند علاقوں میں حفاظتی تدابیر کی پاسداری نہ کرنے کے باعث انتظامیہ نے تقریباً نو علاقوں کو سِیل کردیا ہے۔

    یہ علاقے کون سے ہیں اور وفاق میں اس وقت کیا صورتحال ہے، اس سے ہمیں آگاہ کر رہے ہیں بی بی سی کے نامہ نگار شہزاد ملک۔

    YouTube پوسٹ نظرانداز کریں
    Google YouTube کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو Google YouTube کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے Google YouTube ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔ YouTube کے مواد میں اشتہارات ہو سکتے ہیں۔

    YouTube پوسٹ کا اختتام

  14. ممکنہ دوا سے متعلق اہم تحقیق کے نتائج واپس لے لیے گئے

    ممکنہ دوا سے متعلق اہم تحقیق کے نتائج واپس لے لیے گئے

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    ہائیڈروآکسی کلوروکوین نامی دوا کے بارے میں ایک اہم تحقیق کے نتائج کو واپس لے لیا گیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ یہ دوا کورونا وائرس کے مریضوں میں ہلاک ہونے کے خطرے کو بڑھا سکتی ہے۔

    تحقیق کو واپس لینے کی وجہ دوا سے متعلق اعداد و شمار کے بارے میں تحفظات ہیں۔

    اس تحقیقی مقالے کے تین مصنفین میں سے ایک نے کہا ہے کہ سرجیسفیئر نامی کمپنی دوا کے بارے میں اپنے اعداد و شمار کی آزادانہ جانچ کی اجازت نہیں دی رہی لہٰذا وہ اپنی تحقیق جاری نہیں رکھ سکتے۔

    تحقیق کے نتیجے میں صحت کے عالمی ادارے ڈبلیو ایچ او نے ملیریا کے علاج کے لیے استعمال ہونے والی اس دوا کی آزمائش روک دی تھی۔

  15. بریکنگ, پاکستان: پنجاب میں مزید 2164 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق، 30 ہلاکتیں

    corona

    پاکستان کے صوبے پنجاب میں مزید 2164 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد صوبے میں مصدقہ متاثرین کی تعداد 35308 ہو گئی ہے۔

    صوبے میں مزید 8180 افراد کے ٹیسٹ لیے گئے۔

    گذشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 30 افراد وبا کی ہاتھوں زندگیاں ہار گئے۔ صوبے میں اب تک مجموعی ہلاکتیں 659 ہو چکی ہے۔

    پنجاب مںی 7953 افراد اس وائرس ے صحت یاب ہوئے ہیں۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  16. اٹلی میں کورونا کے کیسز میں دوبارہ اضافہ

    italy

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    اٹلی میں تازدہ اعداد و شمار کے مطابق ملک مںی کورونا وائرس کے سبب ہونے والی ہلاکتوں کی شرح ایک حد تک جا کر ٹھہر گئی ہے جہاں جمعے کو بھی 85 افراد ہلاک ہوئے، اس سے پہلے جمعرات کو 88 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ تاہم ملک میں تازہ مصدقہ کیسز کی تعداد میں اچانک بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے جو جمعرات کو 177 کے مقابلے میں جمعے کو 518 ہو گئے۔

    ان میں سے 402 کیسز اٹلی کے علاقے شمالی لومبارڈے میں ریکارڈ ہوئے ، جو ہلاکتوں کے حوالے سے اٹلی کا سب سے زیادہ متاثر ہونے والا علاقہ ہے۔

    اٹلی میں اب تک مجموعی متاثرین کی تعداد 234531 ہو چکی ہے۔ جبکہ ہلاکتیں 33774 ہیں۔

  17. برطانوی وزیرِ صحت نے پلازما کیوں عطیہ کیا؟

    corona

    برطانیہ وزیرِ صحت میٹ ہینکوک نے کورونا وائرس کی روزانہ کی بنیاد پر ہونے والی پریس بریفنگ میں بتایا کہ انھوں نےجمعہ کو کورونا وائرس اینٹی باڈیز والا اپنا بلڈ پلازما عطیہ دیا ہے۔ انھوں نے دوسروں سے بھی درخواست کی کہ وہ ایسا ہی کریں۔

    برطانیہ اس وقت کورونا وائرس کے صحتیاب ہونے والے مریضوں کے خون میں شامل پلازما کے کلینیکل ٹرائلز کر رہا ہے تاکہ ہسپتال میں موجود کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج کیا جا سکے۔

    این ایچ ایس بلڈ اینڈ ٹرانسپلانٹ کا شعبہ کووڈ۔19 کے سابقہ مریضوں سے کہہ رہا ہے کہ وہ اپنا پلازما عطیہ کریں تاکہ ٹرائلز میں اس کے ممکنہ فوائد کے متعلق جانا جا سکے۔

    ہینکوک جو خود بھی کورونا وائرس کے حملے کے بعد بحال ہوئے ہیں کہتے ہیں کہ اس وقت روزانہ 40,000 اینٹی باڈی ٹیسٹ کیے جا رہے ۔ ’اگر آپ کو وائرس تھا تو آپ بدلاؤ لا سکتے ہیں۔ اپنے خون کا پلازما عطیہ کرنے سے جس میں آپ کی اینٹی باڈیز ہوں گی، آپ ہسپتال میں کسی کورونا وائرس کے مریض کی مدد کر سکتے ہیں۔‘

    ’میں نے پہلے آج یہی کیا ہے۔ میں نے اپنی اینٹی باڈیز دی ہیں۔ یہ عمل بہت آسان اور سیدھا سادھ ہے۔ این ایچ ایس بلڈ اینڈ ٹرانسپلانٹ کی ویب سائٹ پر جائیں جہاں آپ کو معلومات ملیں گی کہ عطیہ کیسے کرنا ہے۔‘

  18. ْڈبلیو ایچ او: ’کپڑے کے ماسک کی حوصلہ افزائی کریں‘

    corona

    ،تصویر کا ذریعہReuters

    عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ وہ اب حکومتوں کو مشورہ دے رہا ہے کہ اپنے شہریوں کی حوصلہ افزائی کریں کہ وہ وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے عوامی مقامات پر کپڑے سے بنے ہوئے ماسک پہنیں۔

    اس سے پہلے ڈبلیو ایچ او نے کہا تھا کہ اتنے زیادہ ثبوت نہیں ہیں کہ صحت مند افراد کے عوامی مقامات پر ماسک پہننے کی حمایت کی جا سکے لیکن میڈیکل ماسک کو صرف وہ لوگ پہنیں جو یا تو خود بیمار ہوں یا کسی بیمار کی دیکھ بھال کر رہے ہوں۔

    ڈاکٹر ماریہ وین کیرہوو نے رؤئٹرز کو ایک انٹرویو میں بتایا کہ ’اب ہمارے پاس ثبوت ہے کہ اگر ایسا مناسب طریقے سے کیا جائے تو یہ ممکنہ انفیکشن والے ڈراپلیٹس کے لیے ایک بند بن سکتا ہے۔‘

    ’اور ہم کپڑے کا بنا ہوا ماسک تجویز کرتے ہیں جو غیر میڈیکل ماسک ہے۔‘

    اپنی ہدایات میں جو حالیہ ہفتوں میں کی جانے والی تحقیق کے بعد تیار کی گئی ہیں، ڈبلیو ایچ او نے کہا ہے کہ ماسک صرف ٹرانسمیشن کو کم کرنے والے آلات کا ایک حصہ ہے اور اس سے لوگوں کو کوئی غلط امیدیں نہیں باندھنی چاہیئں۔

  19. بریکنگ, پاکستان میں کل متاثرین کی تعداد 91 ہزار سے بڑھ گئی، اموات کی تعداد 1905

    BBC

    بلوچستان:

    صوبہ بلوچستان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 194 ئے متاثرین کی شناخت کے بعد مجموعی تعداد 5776 ہوگئی ہے۔

    نامہ نگار محمد کاظم کے مطابق کورونا سے مزید ایک مریض کی ہلاکت ہوئی جس کے بعد ہلاک ہونے والے افراد کی مصدقہ تعداد 54 ہوگئی ہے۔

    محکمہ صحت حکومت بلوچستان کی رپورٹ کے مطابق پانچ جون کو کورونا کے553 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے194 مثبت آئے۔

    بلوچستان میں اب تک کورونا کے مجموعی طور پر28652 ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں سے23076 کے نتائج منفی آئے ہیں۔

    صوبے میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے 2110 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔

    Pes

    ،تصویر کا ذریعہAFP

    گلگت بلتستان:

    محکمہ صحت گلگت بلتستان کے مطابق پانچ جون کو مزید 45 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد مجموعی تعداد 897 ہوگئی ہے۔

    تاہم گذشتہ 24 گھنٹوں میں صرف ایک اور مریض ہلاک ہوا ہے جس کے بعد اموات کی کُل تعداد 13 ہو گئی ہے۔

    نامہ نگار محمد زبیر خان کے مطابق دس مریض صحت یاب ہوئے ہیں جس کے بعد صحت یاب مریضوں کی تعداد 541 ہوگئی ہے۔

  20. ’پہلے لوگ ہمارے بات نہیں مانتے تھے اب اکثر لوگ کورونا کا شکار ہونے کی اطلاع دے رہے ہیں‘

    quetta

    جمعہ کو کوئٹہ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے کہا کہ گذشتہ روز بلوچستان بھر سے 228 کیسز سامنے آئے ہیں اور عید کے بعد کورونا وائرس کی مقامی منتقلی میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہوا۔

    انھوں نے بتایا کہ خواتین متاثرین کی شرح بھی 21 فیصد سے بڑھ کر 24 فیصد ہو گیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پہلے لوگ ہمارے بات نہیں مانتے تھے اب اکثر لوگ کورونا کا شکار ہونے کی اطلاع دے رہے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ کوئٹہ میں کورونا کے مریضوں کے لیے ہسپتالوں میں 1650 بیڈز دستیابہیں مگر انپرصرف اس وقت تک 80 مریض موجود ہیں اور باقی تمام مریض گھروں میں آئسولیشن میں ہیں۔

    ترجمان نے کہا کہ ہم ٹیسٹنگ صلاحیت بڑھا رہے ہیں اور گذشتہ روز بھی 1100ٹیسٹ کیے گئے تھے۔

    لیاقت شاہوانی کا کہنا تھا کہ پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے پر صورتحال کا جائزہ لے رہے کیونکہ کوچز میں ایس او پیز پر عمل درآمد ہوسکتاہے مگر وین میں نہیں ہوسکتا۔ انھوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز کیلئے ایس او پیز بنارہے ہیں جس میں رکشا سمیت تمام ٹرانسپورٹ شامل ہے۔

    لیاقت شاہوانی نے کہا کہ ازخود ٹرانسپورٹ کھولنے کی اجازت نہیں دیں گے اور اگر ٹرانسپورٹرز نے خود کھولا تو قانونی کارروائی ہوگی۔

    qta