جنوبی کوریا: فٹ بال لیگ سٹیڈیم میں شائقین کے بجائے 'سیکس ڈولز'
جنوبی کوریا کی 'کے لیگ' ان چند فٹ بال لیگز میں شامل ہے جہاں اب کھیل کا دوبارہ آغاز ہو گیا ہے، لیکن سٹیڈیم ویران ہیں۔
شائقین کی موجودگی کی اس کمی کو پورا کرنے کے لیے ایف سی سیئول نے گوانجو ایف سی کا مقابلہ کرنے کے لیے اتوار کے میچ میں پلاسٹک کے شائقین یعنی مصنوعی شائقین کو سٹیڈیم کے سٹینڈز میں رکھنے کا فیصلہ کیا۔
لیکن سوشل میڈیا پر عقابی نظر رکھنے والے صارفین کہتے ہیں کہ خواتین کے یہ مجسمے درحقیقت سیکس ڈولز سے زیادہ مماثلت رکھتے ہیں۔
کلب کی جانب سے اس کے بعد معافی مانگی گئی تاہم کلب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ انھوں نے سپلائی فراہم کرنے والی کمپنی کو فیشن کمپنیوں کی مصنوعات کا آرڈر دیا تھا، بالغوں کی مصنوعات کا نہیں۔