کورونا وائرس: دنیا کی تازہ ترین صورتحال کیا ہے؟

،تصویر کا ذریعہGetty Images
بی بی سی اردو کی لائیو کوریج میں خوش آمدید۔
دنیا میں متاثرین کی کُل تعداد 40 لاکھ 24 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے اور عالمی سطح پر کم از کم دو لاکھ 79 ہزار 313 افراد اس مرض کے باعث ہلاک ہوچکے ہیں۔
جانز ہاپکنز یونیورسٹی کے مطابق امریکہ متاثرین اور ہلاکتوں کی تعداد کے اعتبار سے دنیا کا سب سے زیادہ متاثر ملک ہے جہاں 13 لاکھ سے زائد افراد میں اس مرض کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 79 ہزار 794 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ برطانیہ ہلاکتوں کے اعتبار سے دنیا کا دوسرا سب سے زیادہ متاثر ملک ہے۔
- دنیا کے دیگر ممالک کی صورتحال کچھ یوں ہے
- سپین: متاثرین دو لاکھ 23 ہزار 578، ہلاکتیں 26 ہزار 478
- اٹلی: متاثرین دو لاکھ 18 ہزار 268، ہلاکتیں 30 ہزار 395
- برطانیہ: متاثرین دو لاکھ 16 ہزار 525، ہلاکتیں 31 ہزار 662
- روس: متاثرین ایک لاکھ 98 ہزار 676، ہلاکتیں 1827
- فرانس: متاثرین ایک لاکھ 76 ہزار 782، ہلاکتیں 26 ہزار 313
اس کے علاوہ
- کینیڈا کے وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو نے خبردار کیا ہے کہ اگر صوبوں نے اپنی معیشتیں کھولنے میں جلد بازی کی تو کورونا وائرس وبا کی دوسری لہر کینیڈا کو ‘رواں گرمیوں میں ایک مرتبہ پھر نظربند کر دے گی۔’
- چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے مزید 14 متاثرین سامنے آئے ہیں جو کہ 28 اپریل کے بعد سامنے آنے والے نئے متاثرین کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔
- سپین کے وزیراعظم نے عوام سے خطاب میں کہا ہے کہ وہ ملک سے جزوری طور پر لاک ڈاؤن کی پابندیاں ختم ہونے سے پہلے مکمل احتیاط برتیں۔














