برطانیہ: ایسٹر کے بعد سے کیئر ہومز میں 4343 ہلاکتیں ریکارڈ ہوئیں

دنیا بھر میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 30 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد دو لاکھ سے زیادہ ہے۔ دوسری جانب روس میں ایک دن میں چھ ہزار چار سو سے زیادہ افراد میں کورونا کی تشخیص کے بعد ملک میں متاثرین کی کُل تعداد ایران سے بھی زیادہ ہو گئی ہے۔

لائیو کوریج

  1. کورونا کی دوسری اور تیسری لہر سے زیادہ متاثر کون: جانیے نقشوں اور چارٹس کی مدد سے

  2. کورونا وائرس کی علامات کیا ہیں اور اس سے کیسے بچیں؟

  3. اس صفحے کو اب اپ ڈیٹ نہیں کیا جا رہا

    دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مصدقہ متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے لیکن اب حکومتیں لاک ڈاؤن میں نرمی کے اقدامات پر بھی غؤر کر رہی ہیں۔

  4. کورونا وائرس: کی علامات کیا ہیں اور اس سے کیسے محفوظ رہا جائے؟

    corona

    محققین کے مطابق دنیا میں کورونا سے متاثر ہونے والے 80 فیصد افراد میں اس کی معمولی علامات ہی دکھائی دی ہیں اور ایسے لوگ جن میں یہ علامات شدت سے پائی گئیں اقلیت میں ہیں۔

    بخار، کھانسی اور سانس میں دشواری، اس بیماری کی علامات کیا ہیں اور اس سے کیسے محفوظ رہا جائے؟

  5. برطانیہ: ’وبا کا عروج گزر چکا‘، ملک میں کل اموات 26700 سے زیادہ

  6. بریکنگ, کورونا نقشہ: دنیا میں کووڈ-19 کے متاثرین کہاں کہاں ہیں؟

    کورونا

    ،تصویر کا ذریعہget

    دنیا بھر میں کووڈ-19 نامی کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد اور اس سے ہونے والی ہلاکتوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

    عالمی ادارۂ صحت کی جانب سے اسے عالمی وبا قرار دیا گیا ہے اور امریکہ 56 ہزار سے زیادہ ہلاکتوں اور دس لاکھ سے زیادہ مریضوں کے ساتھ اس کا نیا مرکز بن چکا ہے۔

    دنیا بھر میں کورونا کے متاثرین کی تعداد کیا ہے اور کون سے ملک اس سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔جاننے کے لیے یہاں کلک کریں

  7. بریکنگ, کورونا وائرس: برٹس ایئر ویز میں 12000 ملازمتیں ختم کیے جانے کا اعلان

    برطانیہ کی فضائی کمپنی برٹس ایئر ویز نے باقاعدہ طور پر اپنی ٹریڈ یوینینز کو مجوزہ ری سٹریکچرنگ اور ملازمتوں کے خاتمے سے متعلق آگاہ کر دیا ہے۔

    ان کے بقول یہ اقدام کورونا وائرس کے سبب کمپنی کو درپیش مشکلات کی وجہ سے اٹھایا گیا ہے۔

    ایک بیان میں فضائی کمپنی کی بانی کمپنی آئی اے جی کا کہنا تھا کہ ’اس حوالے سے منصوبے زیر غور ہیں تاہم امکان ہے کہ یہ پوری برٹش ایئر ویز کو متاثر کرے گی اور اس سے 12000 ملازمین ختم کرنا پڑیں گی۔‘

  8. بریکنگ, برطانیہ میں کورونا وائرس سے مزید 586 ہلاکتیں

    برطانیہ میں محمکہ صحت کی جانب سے جاری تازہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 586 افراد کی ہلاکت کے بعد ملک میں ہلاکتوں کی تعداد 21678 ہو گئی ہے۔

    اسی اثنا میں مزید 3996 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد اب تک متاثرین کی تعداد بڑھ کر 161145 تک پہنچ گئی ہے۔

    کورونا
  9. بریکنگ, برطانیہ: ’ایسٹر سے اب تک کیئر ہومز میں 4343 ہلاکتیں ہوئیں‘

    care homes

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    برطانیہ میں ہسپتالوں کے باہر ہونے والی اموات کے بارے میں برطانوی وزیر صحت میتھیو ہینکاک کا کہنا تھا کہ ایسٹر کے بعد سے کیئر ہومز میں 4343 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ کیئر ہومز میں ہونے والے اموات کل اموات کا چھٹا حصہ ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ بدھ کے روز سے حکومت کیئر ہومز میں ہونے والی اور ہسپتال سے باہر ہونے والی اموات کی یومیہ اعداد شائع کرے گی۔ جو اس سے پہلے نہیں ہو رہا تھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ حکومت حتی الامکان شفاف رہنے اور زیادہ سے زیادہ زندگیاں بچانے کی کوشش کر رہی ہے۔

    انھوں نے اعلان کیا کہ کیئر ہومز کے سٹاف اور تمام مقیم افراد کے جلد ہی ٹیسٹ کیے جائیں گے۔ چاہے ان میں کورونا کی علامات ہیں یا نہیں۔

  10. کورونا: آئی ایس آئی متاثرین کو ڈھونڈنے میں حکومت پاکستان کی مدد کیسے کر رہی ہے

  11. برطانیہ کے بورس جانسن نے صحتیابی کے بعد فرائض سنبھال لیے, کابینہ سے پہلی ملاقات میں حفاظتی کٹس موضوع بحث

    PPE

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے کے بعد رواں ہفتے سے دوبارہ فرائض سنبھال لیے ہیں۔

    ان کے ترجمان کا کہنا تھا کہ کابینہ کے ساتھ پہلی ملاقات میں انھوں نہ خفاظتی کٹس پی پی ای کے بارے میں بات جیت کی۔

    حکومت پی پی ای کی فراہمی کے اپنی ریکارڈ کا دفاع کر رہے ہیں جبکہ بی بی سی کی پینوراما تحقیق میں پتا چلا تھا کہ حکومت وبا سے نمٹنے کے لیے ضروری حفاظتی کٹس خریدنے میں ناکام رہی ہے۔

    گذشتہ روز نشر ہونے والے پروگرام میں دکھایا گیا کہ جو کووڈ 19 برطانیہ تک پہنچا تو حکومت کے حفاظتی سامان میں نہ گاؤن تھے، نہ آنکھوں کے لیے حفاظتی ڈال، نہ سویب اور نہ باڈی بیگز تھے۔ اس کے علاوہ حکومت نے کٹس کے لیے کم سامان کی خریداری کی تنبیہہ کو بھی نظر انداز کیا۔

    تاہم وزرا کا کہنا تھا کہ اس وقت حفاظتی کٹس سائنسدانوں کی تجاویز کے مطابق صرف فلو کی وبا کا سامنا کرنے کے لیے ڈیزائن کی گئی تھیں۔

  12. فرانسیسی صدر نے لاک ڈاؤن میں نرمی کا منصوبہ پیش کر دیا

    فرانسیسی صدر نے پارلیمان میں اپنی تقریر کے دوران ملک میں جاری لاک ڈاؤن میں نرمی کا منصوبہ پیش کیا۔

    اس منصوبے پر فرانس کے مختلف حصوں میں عمل ہوگا تاہم جن علاقوں میں وبا پھیلی ہے وہاں سخت پابندیاں برقرار رہیں گی۔

    • 11 مئی سے ایلیمنٹری سکول بتدریج کھلتے جائیں گے جس کے بعد مڈل سکول ایک ہفتے کے فرق سے کھلیں گے۔ ہائی سکولوں کے بارے میں فیصلہ مہینے کے آخر میں کیا جائے گا۔
    • دکانیں اور بازار بھی کھولنے کے اجازت ہوگی تاہم بارز اور ریستوران نہیں کھولے جائیں گے۔ دکاندار اپنی دکان کی حدود میں گاہکوں کو ماسک پہننے کی تاکید کریں گے۔
    • پبلک ٹرانسپورٹ اور تمام سکولوں میں بھی ماسک لازم ہوں گے ماسوائے بہت چھوٹے بچوں کے سکولوں کے لیے۔
    • اس کے علاوہ صدر نے ریاست میں ہنگامی حالت کے نفاذ میں توسیع کی بھی تجویز دی جو فی الوقت 23 جولائی تک کے لیے ہے۔ اس ہنگامی حالت کے تحت حکومت نقل و حمل اور کاروباروں کو محدود کرسکتی ہے۔
    • صدر نے زور دیا کہ اگر 11 مئی تک فرانس میں انفیکشن کے پھیلنے کی شرح 3000 یومیہ تک نہ آئی تو لاک ڈاؤن میں نرمی نہیں کی جائے گی۔

    اب اس منصوبے پر فرانس کی قومی اسمبلی میں بحث اور رائے شماری کی جائے گی۔

  13. بریکنگ, انگلینڈ میں 546 اور ویلز میں 17 ہلاکتیں

    انگلینڈ میں محمکہ صحت این ایچ ایس نے بتایا ہے کہ مزید 546 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جن میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔ اب انگلینڈ کے ہسپتالوں میں اس وائرس کے سبب ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 19295 ہو گئی ہے۔

    ادھر ویلز مںی بھی کورونا مثبت آنے والے 17 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ویلز میں عوامی صحت کے محکمے کے مطابق وہاں ہلاکتوں کی تعداد اب 813 ہو گئی ہے۔

  14. بریکنگ, فرانس: لاک ڈاؤن نے ’ایک ماہ میں 62 ہزار جانیں بچائی ہیں‘

    ملک کے وزیر اعظم ایڈوارڈ فلیپے

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    ملک کے وزیر اعظم ایڈوارڈ فلیپے کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کے اقدامات کی وجہ سے ایک ماہ کے عرصے میں 62 ہزار جانیں بچی ہیں۔

    مسٹر فلیپے اس وقت 11 مئی کے بعد سے لاک ڈاؤن میں نرمی کے حکومتی منصوبے پر کام کر رہے ہیں۔ اس منصوبے پر پارلیمان میں ووٹنگ ہوگی۔

    فرانس میں اب تک 23 ہزار 300 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں اور ملک میں ایک لاکھ 65 ہزار 842 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے۔

  15. کورونا وائرس کی علامات کیا ہیں؟

    کورونا
  16. سکاٹ لینڈ: ہسپتال آنے والے 70 برس سے زائد تمام مریضوں کے ٹیسٹ ہوں گے

    corona

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    سکاٹ لینڈ کی فرسٹ منسٹر نکولا سٹرجن نے اعلان کیا ہے کہ ہسپتال آنے والے 70 برس سے زائد تمام مریضوں کے کووڈ 19 کے ٹیسٹ ہوں گے۔ اس کے علاوہ ان کے ہسپتال قیام کے دوران ہر چار دن بعد ٹیسٹ دہرائے جائیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ان ٹیسٹس سے یہ بھی پتا چلے گا کہ ہسپتالوں کے اندر وائرس کی منتقلی کا تناسب کیا ہے۔

    انھوں نے بتایا کہ اس ماہ کے آخر تک سکاٹ لینڈ کے ہسپتالوں میں یومیہ ٹیسٹوں کی صلاحیت 3500 ٹیسٹ تک پہنچ جائے گی۔

    نکولا سٹرجن نے کہا کہ طبی عملہ کے 20000 افراد اور ان کے خاندانوں کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

  17. سکاٹ لینڈ حکومت کی جانب سے لوگوں کو منہ ڈھانپنے کا مشورہ

    corona

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    سکاٹ لینڈ کی فرسٹ منسٹر نکولا سٹرجن نے حکومت کی جانب سے نئی ہدایات کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو گھروں سے نکلتے ہوئے منہ کو ڈھانپنا چاہیے۔

    ان کا کہنا تھا کہ رہائشیوں کو پبلک ٹرانسپورٹ پر سفر کرتے ہوئے یا ایسے عوامی مقامات پر جاتے ہوئے کسی کپڑے سے ڈھانپنا چاہیے جہاں سماجی دوری قائم رکھنا مشکل ہوتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس عمل کو ابھی لازم قرار نہیں دیا گیا تاہم اس کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

    سکاٹ لینڈ میں 10700 افراد میں کووڈ 19 کی تصدیق ہو چکی ہے اور گذشتہ روز سے اب تک مزید 200 افراد میں اس کی تصدیق ہوئی ہے۔

    جبکہ 70 افراد کی ہلاکت کے بعد یہاں ہلاکتوں کی کل تعداد بھی 1332 ہو چکی ہے۔

  18. سپین: کورونا کے باعث ہونے والی ہلاکتوں میں بتدریج کمی

    corona

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    سپین میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا وائرس کے سبب 301 ہلاکتیں ریکارڈ کی گئیں، یہ ہلاکتیں پیر کے روز ہونے والے ہلاکتوں سے بتدریج کم ہیں جو 331 تھیں۔

    ملک میں اب تک مجموعی طور پر 23822 افراد اس وبا کی وجہ سے جان سے ہاتھ دھو بیٹھی ہیں۔

    وائرس سے متاثر ہونے والے مزید 1308 افراد کے بعد کل متاثرین کی تعداد 210773 ہو گئی ہے۔

    سپین یورپ میں اس وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں سے ایک ہے۔ لیکن اتوار کو ایک ماہ بعد وہاں ہلاکتوں میں کمی دیکھی گئی۔

    پابندیوں میں نرمی کے بعد چھ ہفتوں میں پہلے بار 14 سال سے کم عمر کے بچوں کو گھروں سے نکلنے کی اجازت ملی ہے۔

  19. ٹرمپ ہاٹ لائن پر عوامی کالز میں اضافے کی وجہ سمجھنے سے قاصر

    trump

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ ’تصور نہیں کرسکتے‘ کہ ہنگامی ہاٹ لائنوں پر جراثیم کش ادوایات سے متعلق کالوں میں اضافہ کیوں ہوا ہے۔

    گذشتہ جمعرات کو انھوں نے تجویز کیا تھا کہ طبی کارکنان کو چاہیے کہ وہ کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کو جراثیم کش محلول کے انجکشن لگائیں۔

    یہ ایک حیران کن خیال ہے اور پبلک ہیلتھ سے وابستہ حکام نے عوام کو فوری طور پر ایسا کرنے سے خبردار کیا ہے۔

    بعد ازاں ٹرمپ نے کہا کہ انھوں نے یہ بات صحافیوں کو وے وقوف بنانے کے لیے استہزائیہ انداز میں کہی تھی لیکن انھوں نے واضح الفاظ میں طبی اہلکاروں کو مخاطب کیا تھا۔

    میشیگن اور میریلینڈ کے گورنرز نے اتوار کو صدر ٹرمپ ایسی کالز میں اضافہ کا ذمہ دار قرار دیا۔

    جب صدر ٹرمپ سے پوچھا گیا کہ کیا وہ اس اضافے کی ذمہ دار قول کرتے ہیں تو ان کا جواب تھا ’نہیں میں نہیں کرتا‘۔

    امریکی صدر ٹرمپ نے بیان پر بڑے پیمانے پر ڈاکٹروں کی جانب سے تنقید کی گئی۔ حتیٰ کے جراثیم کش محلول بنانے والی کمپنیوں نے بھی صارفین کو ایسا کرنے سے متعلق سختی سے منع کیا۔

  20. کیا سانس روکنے سے کورونا وائرس کا علاج ہو سکتا ہے؟

    کیا سانس روکنے سے کورونا وائرس کا علاج ہو سکتا ہے؟ ایسے سوال اور ان سے جڑی کئی افواہیں انٹرنیٹ پر گردش کر رہی ہیں۔انٹرنیٹ پر پھیلنے والی افواہوں میں کتنی حقیقت ہے، جاننے کے لیے دیکھیے ہماری ڈیجیٹل ویڈیو میں۔