دوسرے اوور کے بعد پاکستان کا سکور 5/0
بابر اعظم نے ایک ڈبل اور ایک سنگل لیا۔
آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
لاہور میں کھیلے گئے چھٹے ٹی ٹوئنٹی میں انگلینڈ کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے 170 رنز کا ہدف دیا جسے انگلینڈ نے محض دو وکٹوں کے نقصان پر 15ویں اوور میں حاصل کر لیا۔
عمیر سلیمی
بابر اعظم نے ایک ڈبل اور ایک سنگل لیا۔
بظاہر گیند بلے پر اتنی اچھی نہیں آ رہی۔
ٹوپلے کے پہلے اوور میں انھیں کچھ اِن سوئنگ ملی۔
حارث ابتدائی گیندیں کھیلتے ہوئے زیادہ پُراعتماد دکھائی نہ دیے۔ پانچ گیندیں کھیلنے کے باوجود وہ اپنا کھاتہ نہ کھول سکے۔
جبکہ انگلینڈ کی طرف سے پہلا اوور ٹوپلی کو دیا گیا ہے۔
ووکس اور ووڈ کی جگہ گلیسن اور ٹوپلی کھیل رہے ہیں۔
میچ میں ٹیم کی قیادت بابر اعظم کررہے ہیں۔ نائب کپتان شاداب خان، محمد حارث، شان مسعود، افتخار احمد، آصف علی اور حیدر علی پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔
محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، شاہنواز دھانی اور عامر جمال بھی پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔
حارث رؤف اور رضوان کی جگہ محمد حارث اور دھانی کھیل رہے ہیں۔
انگلینڈ کے کپتان معین علی نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
انگلینڈ نے ووڈ اور وولک کو ریسٹ کرایا ہے اور ان کی جگہ ٹوپلی اور گلیسن کھیلیں گے۔
بابر اعظم نے کہا کہ وہ بھی ڈیو فیکٹر کی وجہ سے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ ہی کرتے۔
پاکستان کے لیے آج شاہنواز دھانی اور محمد حارث کھیل رہے ہیں جبکہ رضوان اور حارث رؤف کو ریسٹ کرایا گیا ہے۔
پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ’پچ خشک لگ رہی ہے پچھلے میچ جیسی۔۔۔ اچھی وکٹ لگ رہی ہے۔‘
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری اس سیریز کے اب تک تمام پانچوں میچ آخری اوور تک گئے ہیں۔
پہلے میچ میں انگلینڈ نے چھ وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تو چار گیندیں باقی تھیں۔
دوسرا میچ پاکستان دس وکٹوں سے جیتا تو تین گیندوں کا کھیل باقی تھا۔
تیسرے میچ میں انگلینڈ 63 رنز سے باآسانی جیتا تھا تاہم اس یکطرفہ مقابلے میں بھی پاکستانی ٹیم آٹھ وکٹیں گرنے کے بعد میچ کو آخری اوور تک لے آئی تھی۔
چوتھا میچ پاکستان نے ڈرامائی مقابلے کے بعد تین رنز سے جیتا تو چار گیندیں باقی رہتی تھیں جبکہ پانچویں میچ میں اپنا پہلا میچ کھیلنے والے عامر جمال کے آخری اوور میں پاکستان چھ رنز سے میچ جیتنے میں کامیاب رہا۔
نامہ نگار عبدالرشید شکور کے مطابق پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان اگرچہ آج کا میچ نہیں کھیل رہے تاہم وہ اس سال تمام ٹی ٹوئنٹی میچوں میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر بن چکے ہیں۔
اس سیریز سے قبل انگلینڈ کے الیکس ہیلز اس سال تمام ٹی ٹوئنٹی میچوں میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر تھے جبکہ پاکستان کے شان مسعود دوسرے نمبر پر تھے لیکن رضوان اب تک سیریز کے پانچ میچوں میں 315 رنز بنا کر الیکس ہیلز کو پیچھے چھوڑ چکے ہیں۔
محمد رضوان کے اس سال بنائے گئے رنز کی تعداد 1440 ہوچکی ہے جن میں17 نصف سنچریاں شامل ہیں۔
الیکس ہیلز کے 1356 رنز ہیں جبکہ شان مسعود 1348 رنز بنا کر تیسرے نمبر پر ہیں۔
محمد رضوان کے موجودہ سیریز میں بنائے گئے 315 رنز کسی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز میں پاکستانی بلے باز کے سب سے زیادہ رنز ہیں۔
رضوان سے قبل کسی ایک ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ رنز کا پاکستان کا ریکارڈ بابراعظم کا تھا جنھوں نے گذشتہ سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں 303 رنز بنائے تھے۔
وکٹ کیپر محمد حارث آج اپنے بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی کریئر کا آغاز کررہے ہیں۔ وہ 99ویں کرکٹر ہیں جو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں۔
نامہ نگار عبدالرشید شکور کے مطابق 21 سالہ محمد حارث کا تعلق خیبرپختونخوا سے ہے۔ انھوں نے دو سال جنوبی افریقہ میں منعقدہ انڈر 19 ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی اور زمبابوے کے خلاف صرف 48 گیندوں پر چار چھکوں اور چھ چوکوں کی مدد سے 81 رنز بنائے تھے۔
محمد حارث کو پشاور زلمی نے پہلی مرتبہ ایمرجنگ کیٹگری میں شامل کیا تھا جس کے بعد وہ سپلیمنٹری کیٹگری میں شامل ہوئے۔
اس سال پی ایس ایل میں انھوں نے کراچی کنگز کے خلاف صرف 27 گیندوں پر 49 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جس میں چار چھکے اور تین چوکے شامل تھے۔
اسلام آباد یونائٹڈ کے خلاف ایک اور جارحانہ اننگز کھیلتے ہوئے انھوں نے پانچ چھکوں اور سات چوکوں کی مدد سے 70 رنز بنائے۔
دونوں اننگز میں وہ میچ کے بہترین کھلاڑی بنے تھے۔
محمد حارث چار ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں بھی پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں۔ وہ کرکٹ سے متعلق معلومات ہونے کی وجہ سے دوستوں میں ’گوگل‘ کے نام سے مشہور ہیں۔
وکٹ کیپر محمد حارث آج پاکستان کے لیے اپنا ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کرنے جا رہے ہیں۔
اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ انھیں ورلڈ نمبر ون بلے باز محمد رضوان کی جگہ کھیلنے کا موقع مل رہا ہے جس کے لیے وہ پُرجوش ہیں۔