آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے

مجھے مرکزی ویب سائٹ یا ورژن پر لے جائیں

کم ڈیٹا استعمال کرنے والے ورژن کے بارے میں مزید جانیں

انگلینڈ نے پاکستان کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی سیریز برابر کر دی

لاہور میں کھیلے گئے چھٹے ٹی ٹوئنٹی میں انگلینڈ کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے 170 رنز کا ہدف دیا جسے انگلینڈ نے محض دو وکٹوں کے نقصان پر 15ویں اوور میں حاصل کر لیا۔

لائیو کوریج

عمیر سلیمی

  1. 10 اوورز کے بعد پاکستان کا سکور 70/3

    بابر 39 پر ناٹ آؤٹ ہیں۔ انھوں نے 31 گیندیں کھیلی ہیں۔

  2. افتخار کا خوبصورت چوکا

    عادل رشید کی گوگلی پکڑ کر افتخار نے گیپ میں کھیلا اور چار رنز بٹورے

  3. سیم کرن کا اچھا اوور، پانچ رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی

    9 اوورز کے بعد پاکستان کا سکور 63/3

  4. حیدر علی چھکا لگانے کی کوشش میں آؤٹ

    سیم کرن نے شارٹ گیند کرائی اور حیدر چھکا نہ لگا سکے اور فیلڈر کو کیچ دے دیا۔ 14 گیندوں پر 18 رنز بنا کر پویلین واپس۔۔۔

    افتخار احمد کی کریز پر آمد

  5. آٹھ اوورز کے بعد سکور 58/2

    عادل رشید کے پہلے اوور میں 10 رنز ملے۔

  6. حیدر علی کا عادل رشید کو چھکے سے ویلکم

    لانگ آن کے اوپر سے کھیل کر حیدر نے چھ رنز حاصل کر لیے

  7. سات اوورز کے بعد پاکستان کا سکور 48/2

    بابر نے 23 گیندوں پر 31 رنز بنا لیے ہیں جبکہ حیدر نے نو گیندوں پر نو رنز بنائے ہیں۔

  8. بابر اعظم کا ایک اور چوکا، اس بار پُل پر چار رنز

  9. حیدر علی کی جارحانہ شاٹ کھیلنے کی ناکام کوشش

    سیم کرن کی گیند پر حیدر نے رسک لے کر اوپر سے کھیلنا چاہا مگر وہ بچ گئے اور گیند فیلڈر کے آگے جا گری۔

  10. پاور پلے کا اختتام، پاکستان کا سکور 40/2

  11. حیدر کا ایک اور پُل مگر گیند امپائر کو جا لگی

    امپائر علیم ڈار گیند سے بچ نہ سکے اور گیند ان کی ٹانگ پر لگی۔

    بلے بازوں نے سنگل رن بنایا۔

  12. حیدر علی کا پہلا چوکا

    حیدر کی کمزوری بھانپ کر گلیسن نے باؤنسر کرانا چاہا مگر حیدر نے اسے باؤنڈری پار کر دیا

  13. پانچ اوورز کے بعد پاکستان کا سکور 32/2

    بابر کے ان چوکوں کے بعد پاکستانی بیٹنگ کچھ سنبھلنے کی کوشش کر رہی ہے۔

  14. بابر اعظم کا دلکش لیٹ کٹ

    ٹوپلی کے پانچویں اوور میں بابر اعظم اب مکمل فارم میں لگ رہے ہیں۔۔۔

  15. چوتھے اوور کے بعد پاکستان کا سکور 26/2

    بابر 13 گیندوں پر 17 رنز بنا چکے ہیں۔

  16. ایک اور چوکا بابر اعظم کے بلے سے

    پہلے آن ڈرائیو اور پھر پُل کھیل کر بابر نے چار رنز حاصل کیے

  17. بابر اعظم کا پہلا چوکا

    اس موقع پر پہلی بار بابر کو اچھی ٹائمنگ ملی

  18. شان مسعود ویلی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو

    ریویو کے باوجود امپائر کا فیصلہ برقرار رہا۔ شان مسعود بغیر کوئی رن بنائے پویلین واپس۔۔۔

    کریز پر حیدر علی کی آمد

  19. حارث خراب شاٹ کھیل کر آؤٹ

    گلیسن کے اوور میں وہ شارٹ تھرڈ مین کے اوپر سے کھیلنا چاہتے تھے۔۔۔

    شان مسعود کی کریز پر آمد!

  20. محمد حارث کا اپنی چھٹی گیند پر پہلا چھکا

    گلیسن کے تیسرے اوور میں انھوں نے بالآخر اپنا کھاتہ چھٹی گیند پر کھولا۔