آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے

مجھے مرکزی ویب سائٹ یا ورژن پر لے جائیں

کم ڈیٹا استعمال کرنے والے ورژن کے بارے میں مزید جانیں

میتھیو ویڈ اور مارکس سٹوئنس کی ناقابل شکست شراکت، آسٹریلیا فائنل میں پہنچ گیا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں دبئی کے میدان میں آسٹریلیا نے پاکستان کو انتہائی سنسنی خیز مقابلے کے بعد پانچ وکٹوں سے شکست دے دی اور اتوار کو نیوزی لینڈ کے خلاف فائنل میں جگہ بنا لی۔ اس جیت کے ساتھ آسٹریلیا نے ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلوں میں پاکستان کے خلاف جیت کا ریکارڈ برقرار رکھا۔

لائیو کوریج

محمد صہیب

  1. ’پاکستان کو آغاز میں وکٹیں نہیں گنوانی چاہییں‘

    کرکٹ تجزیہ کار ریحان الحق کا کہنا ہے کہ پاکستان کو آغاز میں وکٹ نہیں گنوانی چاہییں کیونکہ آسٹریلیا کی بولنگ کو آخری اوورز میں ہدف بنایا جا سکتا ہے۔

  2. بریکنگ, آسٹریلیا کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ!

    آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں ٹیموں نے زیادہ تر اپنے پہلے کھیلے گئے میچوں میں بھی پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

    بابر اعظم آج سے پہلے پانچ میں سے چار ٹاس جیتے تھے اور سکاٹ لینڈ اور نمیبیا کے خلاف انھوں نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی تھی۔

  3. پاکستان کی گراؤنڈ میں جھنڈے لگا کر پریکٹس کرنے کی روایت برقرار!

    پاکستان کی ٹیم کی پریکٹس کے دوران گراؤنڈ میں جھنڈے لگانے کی روایت برقرار ہے۔ یہ روایت ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کی جانب سے لائی گئی ہے۔

  4. پاکستانی کھلاڑی پچ کا جائزہ لیتے ہوئے!

    پاکستانی کھلاڑی اس وقت دبئی کی پچ کا جائزہ لے رہے ہیں۔ اس پچ کے بارے میں یہی کہا جاتا ہے کہ عموماً یہاں ہدف کا تعاقب کرنا اس لیے بہتر ہوتا ہے کیونکہ یہاں شام میں اوس پڑتی ہے۔

    جو بھی ٹیم یہاں پہلے بیٹنگ کرے گی اسے اس بات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ہدف رکھنا ہو گا۔

  5. پاکستان کرکٹ ٹیم کے گراؤنڈ کی طرف روانگی کے مناظر!

  6. آسٹریلیا کی ٹیم میدان میں!

  7. پاکستان کی گلیوں میں کھیلی جانے والی ’ٹی ٹوئنٹی سے بھی تیز کرکٹ‘

    دوسرا سیمی فائنل کا ٹاس ہونے میں اب آدھے گھنٹے سے بھی کم وقت رہ گیا ہے۔

    اس اثنا میں کیوں نہ آپ بی بی سی اردو کی یہ دلچسپ ویڈیو دیکھیں جس میں بین الاقوامی کرکٹ کی شہرت اور باریکیوں سے دورایک غیر رسمی مگر کرکٹ کے انتہائی مقبول فارمیٹ کو دکھایا گیا ہے جو شاید صرف پاکستان میں کھیلی جاتی ہے۔

    یہ کرکٹ ایسی بھی ہے جو زوردار شاٹس، تیز رفتار میچز اور سپرسٹارز کی بڑی تعداد کی وجہ سے جانی جاتی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اسے ٹینس بال سے کھیلا جاتا ہے۔

    ہمارے ساتھی علی کاظمی نے پنجاب میں ان میں سے کچھ کھلاڑیوں کے ساتھ سفر کیا تاکہ 'ٹیپ بال کرکٹ' کہلانے والے اس فارمیٹ کے بارے میں مزید جان سکیں۔

  8. پاکستان کو ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنی چاہیے یا بیٹنگ؟

    اس ٹورنامنٹ میں ٹاس انتہائی اہم حیثیت اختیار کر چکا ہے اور پاکستان نے اب تک ٹورنامنٹ کے پہلے تین میچوں میں پہلے بولنگ اور آخری دو میچوں میں بیٹنگ کی ہے۔

    تاہم کرکٹ تجزیہ کار ریحان الحق کا کہنا ہے کہ ’پاکستان کو پچ کے حساب سے اس بات کا فیصلہ کرنا ہو گا۔ کیونکہ گذشتہ چند ورلڈکپ فائنلز میں چھ میں سے پانچ مرتبہ وہ ٹیم جیتی ہے جو ہدف کا تعاقب کر رہی تھی۔‘

  9. پہلے سیمی فائنل میں کیویز کی جیت، سمیع چوہدری کا تجزیہ

    بدھ کو کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے نہایت دلچسپ مقابلے کے بعد انگلینڈ کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔

    اس میچ پر ہمارے تجزیہ نگار سمیع چوہدری لکھتے ہیں کہ کین ولیمسن کی یہ ٹیم اگرچہ اس ورلڈ کپ کے لئے فیوریٹس میں سے تھی لیکن پیشگوئیوں اور اندازوں میں مورگن کی ٹیم اس سے کہیں آگے تھی۔ جس طرح کی وائٹ بال کرکٹ مورگن کی ٹیم نے پچھلے پانچ برس کھیلی ہے، وہ عالمی کرکٹ میں نئے رجحانات کی بنیاد بن چکی ہے۔

    ’یہ فیصلہ تزویراتی اعتبار سے خاصا عجیب تھا کیونکہ میچ سے پہلے سینٹنر بھی کہہ رہے تھے کہ یہ پچ بولرز کے لئے کافی مشکل ہو گی۔ ایسی صورت حال میں مثالی حکمت عملی یہی ہوتی کہ بولنگ کے ذخائر بڑھائے جاتے۔‘

    اس تحریر کو مکمل پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

  10. حریف ٹیم کے ڈریسنگ روم میں جانے کا آئیڈیا تھا کس کا؟

    ایک طرف اس ورلڈ کپ میں پاکستان نے میدان میں اپنے کھیل سے دھاک بٹھائی ہے تو دوسری جانب میدان سے باہر بھی ان کے رویے کی ہر جانب دھوم مچی ہوئی ہے۔

    خاص طور پر جب پاکستانی ٹیم نمیبیا کے خلاف میچ جیت کر ان کے ڈریسنگ روم گئی تو سوشل میڈیا پر ہر جانب اسی کے چرچے تھے۔

    ہمارے نامہ نگار عبدالرشید شکور کا مضمون پڑھیے جس میں انھوں نے پتہ لگایا کہ یہ آئیڈیا تھا کس کا۔

  11. ’میں دل سے چاہتی ہو کہ پاکستان ورلڈکپ جیتے، لیکن اگر آج آسٹریلیا جیتا تب بھی خوشی ہو گی‘

    وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم کا کہنا ہے کہ میرا دل یہی چاہتا ہے کہ پاکستان جیتے کیونکہ مجھ سے زیادہ کوئی خوش نہیں ہو گا اگر یہ کرکٹ کے لیے جنونی قوم ورلڈکپ جیت جائے۔

    ’لیکن اگر آسٹریلیا آج جیتے تو ظاہر مجھے اتنی ہی خوشی ہو گی۔‘

  12. پاکستانی سٹارز جنھوں نے غربت کو شوق کی راہ میں رکاوٹ نہ بننے دیا

    پاکستان کی جانب سے کرکٹ کھیلنے والے ماضی اور حال کے کئی کھلاڑیوں کے ٹیم میں شامل ہونے کے قصے بڑے دلچسپ ہیں۔

    ان میں سے بڑی تعداد میں ایسے کھلاڑی تھے جو غریب گھرانوں سے تھا لیکن انھوں نے اپنے شوق، جذبے اور لگن سے ٹیم میں جگہ بنا لیا۔

    ایسے چند کھلاڑیوں کے بارے میں ہمارے نامہ نگار عبدالرشید شکور کا یہ مضمون پڑھیے۔

  13. برائن لارا کی پاکستان کی فائنل تک رسائی کی پیشگوئی!

    ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز برائن لارا نے ایک ٹویٹ میں پیشگوئی کی ہے کہ پاکستان آسٹریلیا کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر جائے گا۔

    انھوں نے کہا کہ ’آسٹریلیا بہت خطرناک ٹیم ہے۔ ان کی لائن اپ ایسی ہے جو کسی کو بھی شکست دے سکتی ہے لیکن پاکستان کی بولنگ اور بیٹنگ بہترین ہے اور وہ انھیں فائنل تک پہنچا سکتی ہے۔‘

  14. کیا فخر زمان اپنا ’جینئس‘ دہرا پائیں گے؟

    کچھ کھلاڑیوں کی عادت ہوتی ہے کہ وہ بڑے سٹیج اور کڑے مقابلے کو پسند کرتے ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے مارلن سیموئلز کی مثال لے لیجیے جو ہمیشہ اپنے رویے کے سبب مسائل سے دوچار رہے لیکن دو بار جب ان کی ٹیم ٹی ٹوئنٹی چیمپیئن بنی، دونوں ہی بار وہ مین آف دی میچ تھے۔

    اور وہ اننگز تو زیادہ پرانی بھی نہیں جو فخر زمان کو خود کو یاد دلانی ہے۔ آئی سی سی ایونٹ تھا، پاکستان اور انڈیا فائنل میں مدمقابل تھے، پاکستان گروپ سٹیج میں انڈیا سے ذلت آمیز شکست چکھ کر آ رہا تھا اور فخر زمان پہلی ہی گیند پر آؤٹ قرار دیے گئے۔

    اور اس کے بعد جو ہوا، وہ تاریخ کا ایسا باب بن گیا کہ جس کی کہانیاں چالیس سال بعد بھی سنائی جائیں گی۔ فخر زمان کو بڑا سٹیج اور کڑا مقابلہ پسند تھا۔ قسمت نے تھوڑی سی یاوری کی اور پھر فخر ایسا کھیلے کہ انڈیا میچ میں واپس نہ آ پایا۔

    کیا فخر زمان پاکستان کے لیے اپنا ’جینئس‘ دہرا پائیں گے؟ بی بی سی کے لیے تجزیہ نگار سمیع چوہدری کہتے ہیں کہ ’بطور کرکٹر، اب تک ہم انھیں جتنا دیکھ چکے ہیں، یہ کہنا ضروری نہیں کہ اگر فخر اپنے ’زون میں آ جائیں تو سب کچھ ممکن ہے۔‘

  15. کیا ناک آؤٹ مرحلے میں شکست ہو گی یا پاکستان ’کفر توڑ‘ پائے گا؟

    ’لیکن کفر تو ٹوٹ گیا۔۔۔‘

    جب بازید خان نے پاکستانی کپتان بابر اعظم کو انڈیا کے خلاف ورلڈ کپ مقابلوں میں پہلی بار فتح سمیٹنے کے بعد یہ کلمات ادا کیے، تو شاید نہ اُن کو اور نہ ہی بابر اعظم کو اس بات کا اندازہ تھا کہ 18 روز بعد پاکستان کو ایک اور ایسے ہی امتحان کا سامنا ہوگا جس میں آج تک وہ ناکامی کا سامنا کرتے آئے ہیں۔

    اس صورتحال میں جب آج شام دبئی میں پاکستانی ٹیم نو سال کے بعد کسی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں شرکت کرنے میدان میں اترے گی، تو ان کے سامنے وہ ٹیم کھڑی ہو گی جس کا انھوں نے گذشتہ 34 برسوں میں آج تک جب بھی ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں سامنا کیا، اس میں شکست ہی حصے میں آئی۔

    تو کیا پاکستان کو ایک بار پھرناک آؤٹ مرحلے میں شکست ہو گی یا وہ ’کفر توڑ‘ پائے گا؟ جاننے کے لیے ہمارے نامہ نگار عابد حسین کا مضمون پڑھیے۔

  16. بریکنگ, پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا، دوسرے سیمی فائنل کی کوریج سے خوش آمدید!

    دبئی کے کرکٹ سٹیڈیم میں دوسرے سیمی فائنل کی کوریج سے بی بی سی اردو کی جانب سے خوش آمدید!

    پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں اب سے کچھ دیر بعد اس سیمی فائنل میں نبرد آزما ہونے والی ہی جہاں دونوں ٹیمیں اپنے اپنے ریکارڈز کا دفاع کرنے اور اس سے بھی زیادہ فائنل تک پہنچنے کے لیے سر توڑ کوشش کریں گی۔

    ہم آپ کو اس میچ کی تمام تر تفصیلات سے لمحہ با لمحہ آگاہ کرتے رہیں گے اور ساتھ ہی سوشل میڈیا پر چلنے والی گفتگو اور میچ کے بارے میں دیگر دلچسپ معلومات بھی فراہم کرتے رہیں گے۔

    اب سے آدھے گھنٹے بعد بابر اعظم اور ایرون فنچ ٹاس کے لیے میدان میں اتریں گے۔