آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے

مجھے مرکزی ویب سائٹ یا ورژن پر لے جائیں

کم ڈیٹا استعمال کرنے والے ورژن کے بارے میں مزید جانیں

سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ آسٹریلیا سے، سکاٹ لینڈ کو 72 رنز سے شکست

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اتوار کو دوسرے میچ میں پاکستان نے سکاٹ لینڈ کو 72 رنز سے شکست دے دی ہے۔ پاکستان ٹورنامنٹ میں ناقابلِ شکست رہی ہے اور سیمی فائنل میں اس کا مقابلہ آسٹریلیا سے جمعرات کے روز دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں ہو گا۔

لائیو کوریج

محمد صہیب

  1. لائیو پیج کی اپ ڈیٹ ختم لیکن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی کوریج جاری!, یہ صفحہ اب مزید اپ ڈیٹ نہیں کیا جا رہا!

    اس صفحے کو اب مزید اپ ڈیٹ نہیں کیا جا رہا ہے۔

    کل ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کا آخری میچ انڈیا اور نمیبیا کے مابین کھیلا جائے گا۔ تاہم دونوں ٹیمیں پہلے ہی سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو چکی ہیں۔

    پہلا سیمی فائنل بدھ کو انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان ابوظہبی کے شیخ زید کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

    جبکہ دوسرا سیمی فائنل جمرات کو پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

  2. ٹی 20 ورلڈ کپ میں مائیکل ہسی کے سعید اجمل کو چھکے: ’والد نے کئی روز مجھ سے بات نہ کی، بیگم کو تنقید بھرے فون سُننے کو ملے‘

    2021 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں گروپ ون کے میچ مکمل ہونے کے بعد دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں مدِمقابل ہوں گی۔

    جب بات ہو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کی اور یہ دونوں ٹیمیں آمنے سامنے آ رہی ہوں تو سعید اجمل اور مائیکل ہسی کا ذکر نہ ہو ایسا ممکن نہیں۔

  3. ہم ایک یونٹ کی طرح کھیل رہے ہیں اور ہر کوئی پراعتماد ہے: بابر اعظم

    پاکستان کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ’ہم ایک یونٹ کی طرح کھیل رہے ہیں اور ہر کوئی پراعتماد ہے اور مجھے سب میں یقین نظر آ رہا ہے۔ ہمارا منصوبہ تھا کہ ہم پہلے بیٹنگ کریں۔ ہم پاور پلے میں زیادہ سکور نہیں کر پائے، لیکن پھر میری اور حفیظ کی شراکت لگی اور پھر شعیب ملک نے اننگز کا اختتام بہترین انداز میں کیا۔

    ’انھوں نے اپنا تجربہ دکھایا اور وہ اسی چیز کے لیے جانے جاتے ہیں۔ ہم نے جس طرح کی کرکٹ کھیلی ہے ہمیں خود پر اعتماد ہے اور ہم اسے سیمی فائنل میں بھی لے جانا چاہیں گے اور اسی طرح کھیلنے کی کوشش کریں گے۔‘

  4. میں چاہوں گا کہ میری کارکردگی میں مزید تسلسل آئے تاکہ ٹیم کو مدد ملے: شعیب ملک

    شعیب ملک نے میچ کے بعد بات کرتے ہوئے کہا کہ ’جیسے ہم نے پچھلے میچوں میں دیکھا ہے کہ اگر آپ آغاز میں وکٹیں نہ گنوائیں تو آپ کے پاس آخر میں بڑا ٹوٹل بنانے کا موقع ہوتا ہے۔ ہم ڈریسنگ روم میں یہی بات کر رہے تھے کہ ہمیں پہلے کم از کم 150 رنز بنانے ہیں اور زیادہ وکٹیں نہیں گنوانی۔

    ’جب آپ ایک اچھی وکٹ پر بیٹنگ کر رہے ہوتے ہیں تو کوشش یہ ہوتی ہے کہ آپ پہلے چھ سے آٹھ گیندوں کو دیکھ کر کھیلیں او پھر اپنی گیم کھیلنا شروع کریں۔ میں اچھی فارم میں ہو، لیکن میں چاہوں گا کہ میری کارکردگی میں مزید تسلسل آئے تاکہ ٹیم کو مدد ملے۔‘

  5. شعیب ملک میچ کے بہترین کھلاڑی قرار!

    شعیب ملک کو چھ چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 18 گیندوں پر 54 رنز بنانے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ہے۔

  6. جمعرات کو دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ آسٹریلیا سے ہو گا!

    اس میچ کے نتیجے سے اس بات کا تعین ہونا تھا کہ پاکستان اپنا سیمی فائنل کس ٹیم سے کھیلے گی۔

    یہ میچ جیتنے کے باعث اب پاکستان کی ٹیم جمعرات کو دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا سے مدِ مقابل ہو گی۔

  7. بریکنگ, پاکستان نے سکاٹ لینڈ کو 72 رنز سے شکست دے دی!

  8. بریکنگ, بیرنگٹن کا حسن علی کو سٹریٹ کا چھکا!, سکاٹ لینڈ کا سکور: 19 اوورز میں 113/5

    بیرنگٹن فاسٹ بولرز کے خلاف اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ انھوں نے حسن علی کی گیند پر سٹریٹ باؤنڈری پر چھکا مارا ہے۔

  9. حارث رؤف کے اوور میں 10 رنز!, سکاٹ لینڈ کو جیت کے لیے 18 گیندوں پر 93 رنز درکار!

  10. بریکنگ, شاہین نے لیسک کو بولڈ کر دیا!

    شاہین آفریدی نے لیسک کو بولڈ کر دیا ہے اور میچ میں اپنی پہلی وکٹ حاصل کر لی ہے۔

  11. سکاٹ لینڈ 15 اوورز میں 81/4

    سکاٹ لینڈ کو اس وقت 21 کی اوسط درکار ہے اور یہ میچ اب ان کے ہاتھ سے نکل چکا ہے۔ حسن علی کے تیسرے اوور میں صرف چھ رنز بنے۔

  12. ’پاکستانیوں کے چہرے پر عیاں خوشیاں کھیل سے ملنے والی خوشیوں کا عکاسی کرتی ہے‘

    ویسٹ انڈیز کے سابق فاسٹ بولر اور کمینٹیٹر آئین بشپ نے پاکستانی کارکردگی کر ٹویٹ کرتے ہوئہ کہا کہ شارجہ میں پاکستانی شائقین کے چہرے کی خوشیاں اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ ایک کھیل سے کس قدر خوشی مل سکتی ہے۔

  13. پاکستانی سپنرز کی عمدہ کارکردگی!

    ریحان الحق نے پاکستانی سپن اٹیک کا تبصرہ کرتے ہوئے عماد وسیم اور شاداب خان نے اس ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 36 اوور پھینک ہیں جس میں ان دونوں نے 22.33 کی اوسط سے نو وکٹیں لیں لیکن ان کا فی اوور رن دینے کا تناسب صرف 5.58 رن تھا جو کہ واضح کرتا ہے کہ ان دونوں سپنرز نے کتنا زبردست کنٹرول دیا ہے۔

  14. حارث رؤف کی اٹیک میں واپسی!

    حارث رؤف کی اٹیک میں مہنگی واپسی ہوئی ہے اور ان کے اوور میں 10 رنزبنے ہیں۔

    انھیں اوور کے آغاز میں لیسک نے چوکا مارا تھا۔

  15. حسن علی کا مہنگا اوور، 17 رنز بنے

    یہ اب تک سکاٹ لینڈ کی اننگز کا سب سے اچھا اوور رہا ہے۔

    حسن علی کو اس اوور میں نہ صرف دو چوکے لگے بلکہ انھوں نے وائنڈ اور نوبال بھی کروائی۔

  16. بریکنگ, شاداب کی اوور میں دوسری وکٹ!, سکاٹ لینڈ کا سکور: 11 اوورز میں 43/4

  17. بریکنگ, منزی بالآخر شاداب کی گیند پر آؤٹ!

    شاداب خان کو بالآخر ایک وکٹ مل گئی ہے اور انھوں نے یہ وکٹ لیفٹ ہینڈر منزی کے خلاف بولنگ کرتے ہوئے حاصل کی۔

    انھوں نے گوگلی کروا کر لیفٹ ہینڈر منزی کو آؤٹ کر دیا ہے۔ انھوں نے شارٹ تھرڈ مین پر کیچ دے دیا ہے۔

  18. عماد کے اوور میں چار رنز، عمدہ سپیل کا اختتام!, سکاٹ لینڈ کا سکور: 10 اوور میں 41/2

    عماد وسیم نے اپنے سپیل میں کوئی وکٹ تو نہیں حاصل کی لیکن انھوں نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کیا ہے اور ان کے چار اوورز میں صرف 17 رنز بنے ہیں۔

  19. شاداب کا ایک اور اچھا اوور!

    شاداب خان ایک مرتبہ پھر اچھا اوور کروانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

    ان کے اوور میں صرف ایک رن بنا ہے تاہم انھوں نے ابھی تک وکٹ حاصل نہیں کی۔ لیکن یہ ایسی بولنگ تھی جس کو دیکھ کر آپ خود ہی کہتے ہیں کہ اس پر وکٹ ضرور بنتی تھی۔

  20. بریکنگ, کراس رن آؤٹ، سکاٹ لینڈ کی بیٹنگ بحران کا شکار

    جب رنز نہ بن رہے ہوں تو وکٹ کسی بھی انداز میں آسکتی ہے۔ اس کا مظاہرہ کراس کے رن آؤٹ کی صورت میں ہوا جس میں عماد وسیم کے ہاتھ سے گیند لگ کے سٹمپس پر لگی اور کراس اس وقت کریز سے باہر تھے اس لیے رن آؤٹ ہو گئے۔

    عماد کے اس اوور میں چھ رنز بنے۔