شاداب خان کا گوگلیوں سے بھرا عمدہ اوور!
شاداب خان نے گوگلیوں سے بھرا ایک عمدہ اوور کروایا ہے اور اس میں دو مرتبہ بلے باز آؤٹ ہونے سے بال بال بچے ہیں۔
اس اوور میں صرف چھ رنز بنے ہیں اور سکاٹ لینڈ کی بیٹنگ اس وقت دباؤ کا شکار ہیں۔
آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اتوار کو دوسرے میچ میں پاکستان نے سکاٹ لینڈ کو 72 رنز سے شکست دے دی ہے۔ پاکستان ٹورنامنٹ میں ناقابلِ شکست رہی ہے اور سیمی فائنل میں اس کا مقابلہ آسٹریلیا سے جمعرات کے روز دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں ہو گا۔
محمد صہیب
شاداب خان نے گوگلیوں سے بھرا ایک عمدہ اوور کروایا ہے اور اس میں دو مرتبہ بلے باز آؤٹ ہونے سے بال بال بچے ہیں۔
اس اوور میں صرف چھ رنز بنے ہیں اور سکاٹ لینڈ کی بیٹنگ اس وقت دباؤ کا شکار ہیں۔
حسن علی نے آج اپنے پہلے ہی اوور میں سلوئر گیند کروا کر سکاٹ لینڈ کے کپتان کائل کوئٹزر کو بولڈ کر دیا ہے۔ اس اوور میں صرف ایک رن بنا ہے۔
کرکٹ کے تجزیہ کار اور اسلام آباد یونائیٹیڈ کے مینیجر ریحان الحق نے ٹویٹ میں بتایا کہ اس ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے اب تک کے پانچ میچوں میں پاکستان نے آخری اوورز یعنی 16 سے 20 تک کتنی عمدہ کارکردگی دکھائی ہے۔
انھوں نے بتایا کہ ان اوورز میں پاکستان نے ساڑھے 14 رنز فی اوور کی اوسط سے بیٹنگ کی جس میں 19 چھکے اور 13 چوکے ہیں۔
وہ لکھتے ہیں کہ پاکستان نے تقریباً ہر تین گیندوں پر باؤنڈری ماری جبکہ ہر تقریباً پانچ گیندوں پر چھکے مارے۔
سکاٹش بلے بازوں کو اب دباؤ کا سامنا ہے۔ پہلے عماد وسیم کے اوور میں ایک رن بنا تھا، اور اب حارث رؤف کے اوور میں صرف تین رنز بنے ہیں۔
کرکٹ کمنیٹیٹر ہرشا بھوگلے نے پاکستانی اننگز کے بعد تبصرہ کرتے ہوئے ٹویٹ کی کہ ’ہر خاندان کو ایک بڑے بھائی کی ضرورت ہوتی ہے‘ اور اس کے آگے انھوں نے حفیظ اور ملک کے نام کے ہیش ٹیگ استعمال کیے۔
عماد وسیم نے اپنے پہلے اوور میں صرف چھ رنز دیے تھے اور اب ان کے دوسرے اوور میں صرف ایک رن بنا ہے۔
سکاٹ لینڈ پر دباؤ بڑھتا جا رہا ہے اور اسے 10 سے زیادہ رنز کی اوسط درکار ہے۔
معروف انڈین صحافی ایاز میمن نے پاکستانی بیٹنگ پر تبصرہ کرتے ہوئے ٹویٹ کی کہ پاکستان خود کو سیمی فائنل کے لیے بھرپور طریقے سے تیار کر رہا ہے۔
انھوں نے لکھا کہ بابر اعظم کے علاوہ تجربہ کار حفیظ اور ملک بھی کھل کر سکور کر رہے ہیں اور یہ ٹیم کے ’مومنٹیم‘ میں اضافہ کرے گا۔
شاہین آفریدی جنھوں نے ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں انڈیا کے خلاف بہترین بولنگ کا مظاہرہ کیا تھا، اور تین وکٹیں بھی حاصل کی تھیں، انھیں اپنے دوسرے اوور میں جارج منزی سے چوکا پڑا ہے۔
ان کے اوور میں کل آٹھ رنز بنے ہیں۔
عماد وسیم نے دوسرا اوور کروایا اور انھیں ایک چوکا لگا ہے۔ لیکن اوور میں کل چھ رنز ہی بنے ہیں۔
کرکٹ تجزیہ نگار ساجد صادق نے ٹویٹ کی کہ دوران کمنٹری نیوزی لینڈ کے سابق کھلاڑی سائمن ڈول نے کہا کہ ’سیمی فائنل میں ٹورنامنٹ کی چار بہترین ٹیمیں آئی ہیں۔‘
سکاٹ لینڈ نے پہلے اوور میں ایک چوکا مارا ہے۔ جارج منزی نے انڈیا کے خلاف میچ میں جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا تھا۔
شاہین نے اس اوور میں ایک وائیڈ بھی دی، لیکن کل پانچ رنز بنے۔
کرکٹ کے اعداد و شمار کے ماہر مظہر ارشد نے شعیب ملک کی بہترین بیٹنگ پر ٹویٹ کی کہ انھوں نے بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی جانب سے تیز ترین ففٹی کا بھی ریکارڈ بنا لیا۔
ان سے پہلے عمر اکمل کے پاس یہ ریکارڈ تھا جنھوں نے 11 برس قبل آسٹریلیا کے خلاف 21 گیندوں پر ففٹی کی تھی۔
پاکستانی بلے باز شعیب ملک نے انتہائی دھواں دھار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف 18 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کی بلکہ ٹورنامنٹ میں تیز ترین ففٹی کا لوکیش راہل کا ریکارڈ بھی برابر کر لیا۔
انھوں نے اننگز کے آخری اوور میں تین چھکے مارے اور کُل 26 رنز حاصل کیے۔
شعیب ملک نے مجموعی طور پر اپنی اننگز میں چھ چھکے رسید کیے۔
پاکستان نے سکاٹ لینڈ کے خلاف عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 190 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔
پاکستان نے آخری آٹھ اوورز میں 114 رنز بنائے ہیں اور آغاز میں سست بیٹنگ کا بدلہ آخری اوورز میں چکایا ہے۔
شعیب ملک نے گریوز کے آخری اوور کا خوب فائدہ اٹھایا اور اس میں تین چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 26 رنز بنا کر پاکستان کو ایک مرتبہ پھر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ایک اچھے ہدف تک پہنچا دیا ہے۔
شریف نے اپنے چار اوورز میں 41 رنز دے دیے ہیں۔ انھیں ان کے آخری اوور میں شعیب ملک نے دو چھکے رسید کیے جس کے باعث اب ایسا لگ رہا کہ پاکستان ایک بڑا ٹوٹل بنانے میں کامیاب ہو جائے گا۔
کرکٹ کے تجزیہ کار مظہر ارشد نے لکھا کہ پہلی بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلنے والے کھلاڑیوں میں سب سب زیادہ رنز 2007 میں آسٹریلیا کے میتھیو ہیڈن بنائے تھے جو کہ 265 تھے۔
اس ورلڈ کپ میں بابر اعظم نے پاکستان کے لیے پانچ اننگز میں 264 رنز بنا لیے ہیں۔ اس سکور کا مطلب یہ ہے کہ پاکستانی کپتان اب ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رن بنانے والے پلئیر بن گئے ہیں۔
یاد رہے کہ میتھیو ہیڈن اس ٹورنامنٹ میں پاکستان کے بیٹنگ کنسلٹنٹ ہیں۔
شعیب ملک نے ڈیپ مڈوکٹ باؤنڈری کے اوپر سے شریف کو چھکا مار کر پاکستان کے 150 رنز مکمل کروا دیے ہے۔
بابر اعظم نے ایک مرتبہ پھر بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کو ایک اچھی بنیاد فراہم کر دی ہے۔
تاہم اب گریوز کی گیند پر بابر 66 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے ہیں، وہ مڈ آن کو کیچ دے بیٹھے ہیں۔
کرکٹ کے مصنف، تجزیہ کار اور صحافی عثمان سمیع الدین نے پاکستان کی جانب سے آصف علی کو اوپر نہ بھیجنے کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے ٹویٹ کی کہ پاکستان کے پاس اس ٹورنامنٹ میں ان فارم پاور ہٹر ہے جس نے خود کو اس ٹورنامنٹ میں ثابت کیا ہے، لیکن بس پاکستان کو ہی اس بات کا علم نہیں ہے۔