آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے

مجھے مرکزی ویب سائٹ یا ورژن پر لے جائیں

کم ڈیٹا استعمال کرنے والے ورژن کے بارے میں مزید جانیں

نیوزی لینڈ ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں، افغانستان کے ساتھ ساتھ انڈیا کا سفر بھی تمام ہوا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں گروپ ٹو میں سپر 12 مرحلے کے اہم میچ میں نیوزی لینڈ نے افغانستان کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ نیوزی لینڈ کی اس فتح نے نہ صرف افغانستان بلکہ انڈیا کا بھی اس ٹورنامنٹ میں سفر تمام کر دیا ہے اور گروپ ٹو سے سیمی فائنل کھیلنے والی ٹیمیں نیوزی لینڈ اور پاکستان بن گئی ہیں۔

لائیو کوریج

  1. یہ صفحہ اب مزید اپ ڈیٹ نہیں ہوگا

    نیوزی لینڈ کی جیت کے بعد اب اس میچ کی کوریج اپنے اختتام کو پہنچی۔

    دن کے دوسرے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر سکاٹ لینڈ کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    اُس میچ کی کوریج کے لیے آپ ہمارے لائیو پیج پر تشریف لے جائیے جبکہ ورلڈ کپ ہر ہماری دیگر مضامین اور تجزیوں کے لیے یہاں کلک کریں۔

  2. نیوزی لینڈ سیمی فائنل میں، لیکن حریف کا فیصلہ پاکستان سکاٹ لینڈ میچ کے بعد ہوگا

    نیوزی لینڈ کی آٹھ وکٹوں سے جیت نے انھیں اس وقت گروپ ٹو میں سرفہرست کر دیا ہے۔ پانچ میچوں کے بعد ان کے آٹھ پوائنٹس ہیں اور مثبت 1.162 کے نیٹ رن ریٹ کے ساتھ وہ اول پوزیشن پر ہیں

    دن کے دوسرے میچ میں پاکستان کا سامنا سکاٹ لینڈ سے ہو رہا ہے اور اس میچ کو جیتنے کی صورت میں پاکستان سرفہرست ہو جائے گا اور ان کا سامنا آسٹریلیا سے ہوگا۔

    البتہ اگر سکاٹ لینڈ نے پاکستان کو اپ سیٹ کر دیا تو پاکستان دوسرے نمبر پر آ جائے گا اور ان کا سامنا انگلینڈ سے ہوگا۔

  3. بریکنگ, نیوزی لینڈ کی آٹھ وکٹ سے جیت، انڈیا کی سیمی فائنل میں پہنچنے کی امیدیں ختم!, نیوزی لینڈ کا سکور: 125/2، 18.1 اوور

    کیوی کپتان کین ولیمسن اور ڈیون کون وے نے ناقابل شکست 68 رنز کی شراکت قائم کر کے اپنی ٹیم کو ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے سیمی فائنل میں پہنچا دیا اور اس طرح اب چاروں سیمی فائنلسٹ طے ہو گئے ہیں۔

    انڈیا کی امیدیں افغانستان کی ہار کے ساتھ دم توڑ گئیں جو توقع کر رہے تھے کہ اگر افغانستان ممکنہ طور پر آج جیت جاتا تو انھیں صرف نمیبیا کو پیر کے میچ میں ہرانا تھا۔

    کیوی اوپنرز نے 125 کے ہدف میں بہت عمدہ آغاز کیا اور تین اوور میں 26 رنز بنا لیے جس کے بعد مجیب الرحمان نے ڈیرل مچل کو آؤٹ کر دیا۔

    مارٹن گپٹل نے 28 رنز بنائے لیکن انھیں راشد خان نے آؤٹ کر دیا۔

    اس موقع پر کپتان ولیمسن کا ساتھ دینے آئے ڈیون کون وے اور ان دونوں نے بہت اعتماد اور سکون سے بیٹنگ کی اور افغانستان کے سپن اٹیکن کو بلادشواری کھیلا۔

    کم ہدف کے باعث دباؤ بھی کم تھا اور انھوں نے سنگل ڈبل کی مدد سے ہدف تک پہہنچنے کا سلسلہ جاری رکھا اور عمدگی کے ساتھ اپنی جیت کو یقینی بنایا۔

  4. ڈیون کون وے نے مجیب کے آخری اوور میں مزید دس رنز حاصل کر لیے!, نیوزی لینڈ کا سکور: 118/2، 17 اوور مکمل

    افغانستان کے سپنر مجیب الرحمان کے آخری اوور میں کون وے نے ایک اور چوکا لگایا اور مزید دس رنز حاصل کر لیے۔

    اس اوور کے بعد ان کو مزید سات رنز درکار ہیں سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لیے۔

  5. ولیمسن کی دلکش بیٹنگ جاری، حامد حسن کو ایک اور چوکا!, نیوزی لینڈ کا سکور: 108/2، 16اوور مکمل

    حامد حسن کے تیسرے اوور میں کین ولیمسن نے ایک اور دلکش چوکا لگایا اور اب نیوزی لینڈ کو آخری چار اوورز میں جیتنے کے لیے صرف 17 رنز درکار ہیں۔

  6. کون وے نے راشد کو بھی چوکا لگا دیا!, نیوزی لینڈ کا سکور: 101/2، 15 اوور مکمل

    ڈیون کون وے نے افغانستان کے سب سے اچھے بولر راشد خان کے آخری اوور میں ان کو ریورس سوئپ کی مدد سے ایک چوکا لگایا اور اس کے بعد دونوں بلے بازوں نے آسانی سے مزید 10 رنز حاصل کر لیے۔

    اب آخری پانچ اوورز میں انھیں جیتنے کے لیے 24 رنز کی ضرورت ہے۔

  7. ’ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ڈیون کونوے کی پسندیدہ سویپ شاٹ‘

  8. کیویز سیمی فائنل کی جانب بڑھتے ہوئے، کون وے کے اوور میں دو چوکے!, نیوزی لینڈ کا سکور: 89/2، 14 اوور مکمل

    نیوزی لینڈ نے افغانستان کے کپتان محمد نبی کے آخری اوور میں جارحانہ انداز اختیار کیا اور کون وے کے دو چوکوں کی مدد سے انھوں نے اس اوور میں 13 رنز حاصل کیے۔

  9. کین ولیمسن کی عمدہ بیٹنگ، ایک اور چوکا!, نیوزی لینڈ کا سکور: 78/2، 13 اوور مکمل

    کیویز کے لیے انتہائی ضروری ہوگا کہ ان کے کپتان کین ولیمسن زیادہ سے زیادہ دیر تک کریز پر رہیں اور انھوں نے اس بار گلبدین نائب کے اوور میں ایکسٹرا کوور پر چوکا لگایا اور اوور میں آٹھ رنز حاصل کیے۔

  10. ’جب ولیمسن بیٹنگ کر رہے ہوں، تو دنیا پرسکون لگنے لگتی ہے، وقت دیر سے گزرتا ہے‘

  11. ولیمسن کا راشد کو چوکا!, نیوزی لینڈ کا سکور: 70/2، 12 اوور مکمل

    کیوی کپتان نے راشد خان کے تیسرے اوور میں دلکش انداز میں بال کو مڈ وکٹ پر کھیل کر چار رنز حاصل کیے اور اوور میں سات رنز بنائے۔

  12. حامد حسن کا عمدہ اوور، صرف ایک رن دیا, نیوزی لینڈ کا سکور: 63/2، 11 اوور مکمل

    افغانستان نے 11ویں اوور کے لیے حامد حسن کو بولنگ دی جس میں انھوں نے بڑی عمدہ گیند کرائی اور صرف دو رنز دیے۔

    ان کی اوور میں بدقسمتی یہ رہی کہ تیسری گیند پر ڈیون کون وے کو انھوں نے بیٹ کیا لیکن اپیل نہ کی، حالانکہ بال ان کے بلے سے لگ کر گئی تھی۔

  13. افغانستان کے سپنرز کیویز پر دباؤ ڈالنے کی پوری کوشش کرتے ہوئے, نیوزی لینڈ کا سکور: 61/2، دس اوور مکمل

    محمد نبی نے بڑا عمدہ اوور کیا جس میں انھوں نے صرف تین رنز دیے۔

    لیکن نبی کے لیے پریشانی کا باعث وہ آٹھ اوور ہوں گے جو ان کے میڈیم بولرز کو کرانے ہیں۔

    اگلی 60 گیندوں پر نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 64 رنز کی ضرورت ہے۔ افغانستان کے لیے راشد کے دو جبکہ مجیب اور نبی کے ایک ایک اوور باقی ہیں۔

  14. راشد خان کی بڑی اہم کامیابی، مارٹن گپٹل بولڈ!, نیوزی لینڈ کا سکور: 58/2، نو اوور مکمل

    راشد خان نے اپنے دوسرے اوور میں کیویز کو بہت اہم کامیابی دلا دی جب انھوں نے مارٹن گپٹل کو بولڈ کر دیا جو ان کی گوگلی کو سمجھ نہ سکے اور اونچا شاٹ کھیلنے گئے لیکن گیند نیچے سے گزر گئی۔

    انھوں نے 28 رنز کی اننگز کھیلی جس میں چار چوکے شامل تھے۔

  15. ’نیوزی لینڈ کو راشد خان کی گوگلی سے محتاط رہنا ہو گا‘

  16. محمد نبی بولنگ کے لیے واپس, نیوزی لینڈ کا سکور: 53/1، آٹھ اوور مکمل

    افغانستان کے کپتان محمد نبی اپنے دوسرے اوور کے لیے واپس آئے اور انھوں نے صرف تین رنز دیے۔

    افغانستان کے لیے یہ انتہائی واضح ہے کہ اگر انھیں میچ جیتنا ہے تو وہ سپن کے بل بوتے ہیں جیت سکتے ہیں۔

  17. ساتویں اوور کے لیے راشد خان کی آمد، کیویز کی نصف سنچری مکمل, نیوزی لینڈ کا سکور: 50/1، سات اوور مکمل

    افغانستان کے کپتان محمد نبی نے پاور پلے کے بعد اپنے ترپ کے پتے، یعنی لیگ سپنر راشد خان کو متعارف کرایا ہے۔

    ان کے پہلے اوور میں دونوں کیوی بلے بازوں نے محتاط انداز میں بیٹنگ کی اور چار رنز حاصل کیے اور نیوزی لینڈ کے ہدف سے 50 رنز مکمل کر لیے۔

  18. پاور پلے کے آخری اوور میں گپٹل کے مزید دو چوکے!, نیوزی لینڈ کا سکور: 45/1، چھ اوور مکمل

    افغانستان نے پاور پلے کے آخری اوور میں مجیب الرحمان کو بولنگ دی جن کی دوسری گیند پر کپتان ولیمسن بال بال کیچ ہونے سے بچ گئے۔

    لیکن اوور کی آخری دو گیندوں پر گپٹل نے انھیں دو چوکے مارے اور اوور میں نو رنز حاصل کر لیے۔

  19. ’افغانستان اس میچ کو صرف سپنرز کے ذریعے ہی جیت سکتا ہے‘

  20. حامد حسن کے پہلے اوور میں گپٹل کا ایک اور چوکا!, نیوزی لینڈ کا سکور: 36/1، پانچ اوور مکمل

    افغانستان کے لیے حامد حسن نے پانچواں اوور کرایا جس کی پہلی ہی گیند پر گپٹل نے ان کو سیدھا کھیلتے ہوئے چار رنز حاصل کیے۔