نیوزی لینڈ ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں، افغانستان کے ساتھ ساتھ انڈیا کا سفر بھی تمام ہوا
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں گروپ ٹو میں سپر 12 مرحلے کے اہم میچ میں نیوزی لینڈ نے افغانستان کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ نیوزی لینڈ کی اس فتح نے نہ صرف افغانستان بلکہ انڈیا کا بھی اس ٹورنامنٹ میں سفر تمام کر دیا ہے اور گروپ ٹو سے سیمی فائنل کھیلنے والی ٹیمیں نیوزی لینڈ اور پاکستان بن گئی ہیں۔
لائیو کوریج
یہ صفحہ اب مزید اپ ڈیٹ نہیں ہوگا
نیوزی لینڈ کی جیت کے بعد اب اس میچ کی کوریج اپنے اختتام کو پہنچی۔
دن کے دوسرے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر سکاٹ لینڈ کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
اُس میچ کی کوریج کے لیے آپ ہمارے لائیو پیج پر تشریف لے جائیے جبکہ ورلڈ کپ ہر ہماری دیگر مضامین اور تجزیوں کے لیے یہاں کلک کریں۔
نیوزی لینڈ سیمی فائنل میں، لیکن حریف کا فیصلہ پاکستان سکاٹ لینڈ میچ کے بعد ہوگا
،تصویر کا ذریعہICC
نیوزی لینڈ کی آٹھ وکٹوں سے جیت نے انھیں اس وقت گروپ ٹو میں سرفہرست کر دیا ہے۔ پانچ میچوں کے بعد ان کے آٹھ پوائنٹس ہیں اور مثبت 1.162 کے نیٹ رن ریٹ کے ساتھ وہ اول پوزیشن پر ہیں
دن کے دوسرے میچ میں پاکستان کا سامنا سکاٹ لینڈ سے ہو رہا ہے اور اس میچ کو جیتنے کی صورت میں پاکستان سرفہرست ہو جائے گا اور ان کا سامنا آسٹریلیا سے ہوگا۔
البتہ اگر سکاٹ لینڈ نے پاکستان کو اپ سیٹ کر دیا تو پاکستان دوسرے نمبر پر آ جائے گا اور ان کا سامنا انگلینڈ سے ہوگا۔
بریکنگ, نیوزی لینڈ کی آٹھ وکٹ سے جیت، انڈیا کی سیمی فائنل میں پہنچنے کی امیدیں ختم!, نیوزی لینڈ کا سکور: 125/2، 18.1 اوور
،تصویر کا ذریعہGetty Images
کیوی کپتان کین ولیمسن اور ڈیون کون وے نے ناقابل شکست 68 رنز کی شراکت قائم کر کے اپنی ٹیم کو ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے سیمی فائنل میں پہنچا دیا اور اس طرح اب چاروں سیمی فائنلسٹ طے ہو گئے ہیں۔
انڈیا کی امیدیں افغانستان کی ہار کے ساتھ دم توڑ گئیں جو توقع کر رہے تھے کہ اگر افغانستان ممکنہ طور پر آج جیت جاتا تو انھیں صرف نمیبیا کو پیر کے میچ میں ہرانا تھا۔
کیوی اوپنرز نے 125 کے ہدف میں بہت عمدہ آغاز کیا اور تین اوور میں 26 رنز بنا لیے جس کے بعد مجیب الرحمان نے ڈیرل مچل کو آؤٹ کر دیا۔
مارٹن گپٹل نے 28 رنز بنائے لیکن انھیں راشد خان نے آؤٹ کر دیا۔
اس موقع پر کپتان ولیمسن کا ساتھ دینے آئے ڈیون کون وے اور ان دونوں نے بہت اعتماد اور سکون سے بیٹنگ کی اور افغانستان کے سپن اٹیکن کو بلادشواری کھیلا۔
کم ہدف کے باعث دباؤ بھی کم تھا اور انھوں نے سنگل ڈبل کی مدد سے ہدف تک پہہنچنے کا سلسلہ جاری رکھا اور عمدگی کے ساتھ اپنی جیت کو یقینی بنایا۔
ڈیون کون وے نے مجیب کے آخری اوور میں مزید دس رنز حاصل کر لیے!, نیوزی لینڈ کا سکور: 118/2، 17 اوور مکمل
،تصویر کا ذریعہGetty Images
افغانستان کے سپنر مجیب الرحمان کے آخری اوور میں کون وے نے ایک اور چوکا لگایا اور مزید دس رنز حاصل کر لیے۔
اس اوور کے بعد ان کو مزید سات رنز درکار ہیں سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لیے۔
ولیمسن کی دلکش بیٹنگ جاری، حامد حسن کو ایک اور چوکا!, نیوزی لینڈ کا سکور: 108/2، 16اوور مکمل
،تصویر کا ذریعہGetty Imagescr
حامد حسن کے تیسرے اوور میں کین ولیمسن نے ایک اور دلکش چوکا لگایا اور اب نیوزی لینڈ کو آخری چار اوورز میں جیتنے کے لیے صرف 17 رنز درکار ہیں۔
کون وے نے راشد کو بھی چوکا لگا دیا!, نیوزی لینڈ کا سکور: 101/2، 15 اوور مکمل
،تصویر کا ذریعہGetty Images
ڈیون کون وے نے افغانستان کے سب سے اچھے بولر راشد خان کے آخری اوور میں ان کو ریورس سوئپ کی مدد سے ایک چوکا لگایا اور اس کے بعد دونوں بلے بازوں نے آسانی سے مزید 10 رنز حاصل کر لیے۔
اب آخری پانچ اوورز میں انھیں جیتنے کے لیے 24 رنز کی ضرورت ہے۔
’ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ڈیون کونوے کی پسندیدہ سویپ شاٹ‘
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔
X پوسٹ کا اختتام
کیویز سیمی فائنل کی جانب بڑھتے ہوئے، کون وے کے اوور میں دو چوکے!, نیوزی لینڈ کا سکور: 89/2، 14 اوور مکمل
،تصویر کا ذریعہGetty Images
نیوزی لینڈ نے افغانستان کے کپتان محمد نبی کے آخری اوور میں جارحانہ انداز اختیار کیا اور کون وے کے دو چوکوں کی مدد سے انھوں نے اس اوور میں 13 رنز حاصل کیے۔
کین ولیمسن کی عمدہ بیٹنگ، ایک اور چوکا!, نیوزی لینڈ کا سکور: 78/2، 13 اوور مکمل
،تصویر کا ذریعہGetty Images
کیویز کے لیے انتہائی ضروری ہوگا کہ ان کے کپتان کین ولیمسن زیادہ سے زیادہ دیر تک کریز پر رہیں اور انھوں نے اس بار گلبدین نائب کے اوور میں ایکسٹرا کوور پر چوکا لگایا اور اوور میں آٹھ رنز حاصل کیے۔
’جب ولیمسن بیٹنگ کر رہے ہوں، تو دنیا پرسکون لگنے لگتی ہے، وقت دیر سے گزرتا ہے‘
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔
X پوسٹ کا اختتام
ولیمسن کا راشد کو چوکا!, نیوزی لینڈ کا سکور: 70/2، 12 اوور مکمل
،تصویر کا ذریعہGetty Images
کیوی کپتان نے راشد خان کے تیسرے اوور میں دلکش انداز میں بال کو مڈ وکٹ پر کھیل کر چار رنز حاصل کیے اور اوور میں سات رنز بنائے۔
حامد حسن کا عمدہ اوور، صرف ایک رن دیا, نیوزی لینڈ کا سکور: 63/2، 11 اوور مکمل
،تصویر کا ذریعہGetty Images
افغانستان نے 11ویں اوور کے لیے حامد حسن کو بولنگ دی جس میں انھوں نے بڑی عمدہ گیند کرائی اور صرف دو رنز دیے۔
ان کی اوور میں بدقسمتی یہ رہی کہ تیسری گیند پر ڈیون کون وے کو انھوں نے بیٹ کیا لیکن اپیل نہ کی، حالانکہ بال ان کے بلے سے لگ کر گئی تھی۔
افغانستان کے سپنرز کیویز پر دباؤ ڈالنے کی پوری کوشش کرتے ہوئے, نیوزی لینڈ کا سکور: 61/2، دس اوور مکمل
،تصویر کا ذریعہGetty Images
محمد نبی نے بڑا عمدہ اوور کیا جس میں انھوں نے صرف تین رنز دیے۔
لیکن نبی کے لیے پریشانی کا باعث وہ آٹھ اوور ہوں گے جو ان کے میڈیم بولرز کو کرانے ہیں۔
اگلی 60 گیندوں پر نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 64 رنز کی ضرورت ہے۔ افغانستان کے لیے راشد کے دو جبکہ مجیب اور نبی کے ایک ایک اوور باقی ہیں۔
راشد خان کی بڑی اہم کامیابی، مارٹن گپٹل بولڈ!, نیوزی لینڈ کا سکور: 58/2، نو اوور مکمل
،تصویر کا ذریعہGetty Images
راشد خان نے اپنے دوسرے اوور میں کیویز کو بہت اہم کامیابی دلا دی جب انھوں نے مارٹن گپٹل کو بولڈ کر دیا جو ان کی گوگلی کو سمجھ نہ سکے اور اونچا شاٹ کھیلنے گئے لیکن گیند نیچے سے گزر گئی۔
انھوں نے 28 رنز کی اننگز کھیلی جس میں چار چوکے شامل تھے۔
’نیوزی لینڈ کو راشد خان کی گوگلی سے محتاط رہنا ہو گا‘
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔
X پوسٹ کا اختتام
محمد نبی بولنگ کے لیے واپس, نیوزی لینڈ کا سکور: 53/1، آٹھ اوور مکمل
،تصویر کا ذریعہGetty Images
افغانستان کے کپتان محمد نبی اپنے دوسرے اوور کے لیے واپس آئے اور انھوں نے صرف تین رنز دیے۔
افغانستان کے لیے یہ انتہائی واضح ہے کہ اگر انھیں میچ جیتنا ہے تو وہ سپن کے بل بوتے ہیں جیت سکتے ہیں۔
ساتویں اوور کے لیے راشد خان کی آمد، کیویز کی نصف سنچری مکمل, نیوزی لینڈ کا سکور: 50/1، سات اوور مکمل
،تصویر کا ذریعہGetty Images
افغانستان کے کپتان محمد نبی نے پاور پلے کے بعد اپنے ترپ کے پتے، یعنی لیگ سپنر راشد خان کو متعارف کرایا ہے۔
ان کے پہلے اوور میں دونوں کیوی بلے بازوں نے محتاط انداز میں بیٹنگ کی اور چار رنز حاصل کیے اور نیوزی لینڈ کے ہدف سے 50 رنز مکمل کر لیے۔
پاور پلے کے آخری اوور میں گپٹل کے مزید دو چوکے!, نیوزی لینڈ کا سکور: 45/1، چھ اوور مکمل
،تصویر کا ذریعہGetty Images
افغانستان نے پاور پلے کے آخری اوور میں مجیب الرحمان کو بولنگ دی جن کی دوسری گیند پر کپتان ولیمسن بال بال کیچ ہونے سے بچ گئے۔
لیکن اوور کی آخری دو گیندوں پر گپٹل نے انھیں دو چوکے مارے اور اوور میں نو رنز حاصل کر لیے۔
’افغانستان اس میچ کو صرف سپنرز کے ذریعے ہی جیت سکتا ہے‘
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔
X پوسٹ کا اختتام
حامد حسن کے پہلے اوور میں گپٹل کا ایک اور چوکا!, نیوزی لینڈ کا سکور: 36/1، پانچ اوور مکمل
،تصویر کا ذریعہGetty Images
افغانستان کے لیے حامد حسن نے پانچواں اوور کرایا جس کی پہلی ہی گیند پر گپٹل نے ان کو سیدھا کھیلتے ہوئے چار رنز حاصل کیے۔