نیوزی لینڈ ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں، افغانستان کے ساتھ ساتھ انڈیا کا سفر بھی تمام ہوا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں گروپ ٹو میں سپر 12 مرحلے کے اہم میچ میں نیوزی لینڈ نے افغانستان کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ نیوزی لینڈ کی اس فتح نے نہ صرف افغانستان بلکہ انڈیا کا بھی اس ٹورنامنٹ میں سفر تمام کر دیا ہے اور گروپ ٹو سے سیمی فائنل کھیلنے والی ٹیمیں نیوزی لینڈ اور پاکستان بن گئی ہیں۔

لائیو کوریج

  1. ’محمد شہزاد کرکٹ میں سب سے اچھے انداز میں خوشی مناتے ہیں‘

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  2. بریکنگ, مجیب الرحمان کی کامیابی! ڈیرل مچل آؤٹ, نیوزی لینڈ کا سکور: 30/1، چار اوور مکمل

    crc

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    دو میچوں کے بعد واپس آنے والے مجیب الرحمان نے اپنے دوسرے اوور میں دکھا دیا کہ افغانستان کی ان کو کتنی ضرورت ہے۔

    اپنے دوسرے اوور کی پہلی گیند پر ہی انھوں نے ڈیرل مچل کو کیرم بال کے ذریعے بیٹ کیا اور گیند بلے کا باہری کنارہ لیتے ہوئے کیپر شہزاد کے ہاتھوں میں چلی گئی۔ مچل نے 17 رنز بنائے۔

    اوور کی باقی پانچ گیندوں پر کیویز نے چار رنز حاصل کیے۔

  3. نیوزی لینڈ اگر یہ میچ جیت جائے تو سیمی فائنل میں پاکستان اکلوتی ایشیائی ٹیم ہو گی!

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  4. نوین الحق بولنگ کے لیے متعارف، مچل اور گپٹل کے زوردار چوکے!, نیوزی لینڈ کا سکور: 26/0، تین اوور مکمل

    crc

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    نیوزی لینڈ کے اوپنرز نے 125 کے تعاقب میں اچھی شروعات کی ہیں اور نوین الحق کے پہلے اوور میں ڈیرل مچل اور مارٹن گپٹل دونوں نے ایک ایک چوکے لگا دیے۔

  5. دو میچوں کے بعد مجیب الرحمان کی بولنگ میں واپسی، اوور میں ایک چوکا, نیوزی لینڈ کا سکور: 15/0، دو اوور مکمل

    crc

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    کیوی بلے بازوں نے دو میچوں میں انجری کے باعث شرکت نہ کرنے والے مجیب الرحمان کے پہلے اوور میں ایک چوکے کی مدد سے مزید آٹھ رنز حاصل کر لیے۔

  6. اننگز بریک پر نیوزی لینڈ کا جیت کا 79 فیصد امکان!

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  7. نیوزی لینڈ کا محتاط آغاز, نیوزی لینڈ کا سکور: 7/0، ایک اوور مکمل

    crc

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    نیوزی لینڈ کی جانب سے گپٹل اور ڈیرل مچل نے اننگز کا شروعات کی اور محمد نبی کے اوور میں انھوں نے ڈیرل مچل کے ایک چوکے کی مدد سے سات رنز بنائے۔

  8. نیوزی لینڈ نے اس میچ کے بارے میں کی جانے والی باتوں کے بارے میں زیادہ نہیں سوچا!

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  9. ’جمی نیشم نے آخری اوور میں بہترین بولنگ کا مظاہرہ کیا‘

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  10. بریکنگ, نیوزی لینڈ کی عمدہ بولنگ پرفارمنس، نجیب اللہ کی نصف سنچری، سیمی فائنل 125 رنز کی دوری پر

    crc

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    نیوزی لینڈ نے بہترین بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے افغانستان کو صرف 124 رنز پر روک لیا ہے۔ خیال رہے کہ اگر نیوزی لینڈ یہ میچ جیت جاتا ہے تو یہ سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر جائے گا۔

    کیویز کی جانب سے بولٹ سب سے عمدہ بولر رہے اور انھوں نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

    ان کے علاوہ ساؤتھی نے دو جبکہ ملنے، نیشم اور سودھی نے ایک ایک وکٹ لی۔

    افغانستان کی جانب سے نجیب اللہ زادران ان کی اننگز کے لیے گوند کی مانند ثابت ہوئے اور انھوں نے گلبدین نائب اور کپتان محمد نبی کے ساتھ نصف سنچری کی شراکت قائم کی۔

  11. نجیب اللہ زدرارن کی اچھی اننگز کا اختتام!

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  12. بریکنگ, نجیب اللہ زادران کی عمدہ اننگز کا خاتمہ، کریم جنت بھی آؤٹ, افغانستان کا سکور: 122/7، 19 اوور مکمل

    gbet

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    ٹرینٹ بولٹ کی عمدہ بولنگ کا سلسلہ جاری رہا اور اننگز کے 19ویں اوور میں انھوں نے پہلی بال پر چوکا کھانے کے بعد نجیب اللہ کو 73 کے سکور پر آؤٹ کر دیا جن کا جمی نیشم نے انتہائی شاندار کیچ پکڑ لیا۔

    اوور کی چوتھی گیند پر بولٹ نے نئے بلے باز کریم جنت کو بھی سودھی کے ہاتھوں کیچ کروا دیا اور اپنے چار اوور کے سپیل میں 17 رنز دے کر تین وکٹیں لیں۔

  13. افغانستان نے اس ٹورنامنٹ میں آخری پانچ اوورز میں اچھا سکور کیا ہے!

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

    اس ٹورنامنٹ میں افغانستان نے آخری پانچ اوورز میں 10 کی اوسط سے سکور کیا ہے، لیکن ابھی پہلے دو اوورز میں کل 10 رنز بنے ہیں۔

  14. نجیب اللہ زادران کا ساؤتھی کو زبردست چھکا! افغانستان کے لیے اہم اوور لیکن نبی آؤٹ, افغانستان کا سکور: 115/5، 18 اوور مکمل

    crc

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    نجیب اللہ زادران کی شاندار بیٹنگ جاری رہی اور انھوں نے ساؤتھی کو ایک چھکا اور چوکا لگایا لیکن اوور کی آخری گیند پر وہ 14 رنز بنا کر ساؤتھی کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔

  15. افغانستان کے اننگز کی سنچری مکمل ، تین اوور باقی, افغانستان کا سکور: 101/4، 17 اوور مکمل

    crc

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    افغانستان کی اننگز کے سو رنز بولٹ کی جانب سے پھینک گئے 17ویں اوور میں مکمل ہوئے۔

    اب وہ وقت آ گیا ہے کہ افغان بلے باز تیز کھیلنے کی کوشش کریں لیکن کیوی بولرز ابھی بھی ان کو کڑا وقت دے رہے ہیں۔

  16. جمی نیشم 16ویں اوور کے لیے واپس, افغانستان کا سکور: 96/4، 16 اوور مکمل

    crc

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    جمی نیشم 16واں اوور کرانے کے لیے آئے جس میں انھوں نے رنز دیے۔

    میچ اس وقت ایک نازک موڑ پر ہے اور افغانستان کو امید ہوگی کہ اگلے چار اوورز میں وہ کسی طرح سے سکور کو 140 سے اوپر لے جائیں لیکن اس کے لیے ان دونوں بلے بازوں کا کریز پر رہنا ضروری ہوگا۔

  17. نجیب اللہ کی شاندار بیٹنگ، نصف سنچری مکمل!, افغانستان کا سکور: 91/4، 15 اوور مکمل

    crc

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    ایڈم ملنے اننگز کا 15واں اوور کرانے واپس آئے جس میں نجیب اللہ زادران نے اپنی عمدہ نصف سنچری مکمل کر لی جس کے لیے انھوں نے 33 گیندوں کا سامنا کیا۔

    انھوں نے چار چوکا اور دو چھکے لگائے۔

    ملنے کے اس اوور میں پانچ رنز بنے ہیں۔

  18. نجیب اللہ زادران کے سانٹنر کو دو چھکے!, افغانستان کا سکور: 87/4، 14 اوور مکمل

    crkc

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    نجیب اللہ زادران نے مچل سانٹنر کی بولنگ کا نشانہ بنایا اور ان کے اوور میں افغان اننگز کے پہلے دو چھکے رسید کیے۔

    یہ افغانستان کی اننگز کا سب سے اچھا اوور گیا جس میں انھوں نے 19 رنز حاصل کیے۔

  19. ساؤتھی کا بھی ایک اچھا اوور!, افغانستان کا سکور: 68/4، 13 اوور مکمل

    crc

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    ٹم ساؤتھی کو بولنگ کے لیے واپس لایا گیا تو انھوں نے افغان بلہ بازوں کو باندھے رکھا اور صرف دو رنز دیےگ

  20. نجیب اللہ پر افغانستان کی اننگز کا دار و مدار, افغانستان کا سکور: 66/4، 12 اوور مکمل

    crc

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    نجیب اللہ زادران اس وقت 25 گیندوں پر 31 رنز بنا کر کھیل رہے ہیں اور ان کی کپتان محمد نبی کے ساتھ یہ شراکت افغانستان کے لیے بڑا سکور کرنے کے لیے اہم ترین شراکت ہے۔

    سودھی نے اس اوور میں بھی پانچ رنز دیے۔