ایڈم ملنے بولنگ کے لیے واپس, افغانستان کا سکور: 61/4، 11 اوور مکمل

،تصویر کا ذریعہGetty Images
ایڈم ملنے اننگز کے 11ویں اوور کے لیے آئے اور اس میں انھوں نے پانچ رنز دیے۔
گلدبین کے آؤٹ ہونے کے بعد کپتان محمد نبی بیٹنگ کے لیے آئے ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں گروپ ٹو میں سپر 12 مرحلے کے اہم میچ میں نیوزی لینڈ نے افغانستان کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ نیوزی لینڈ کی اس فتح نے نہ صرف افغانستان بلکہ انڈیا کا بھی اس ٹورنامنٹ میں سفر تمام کر دیا ہے اور گروپ ٹو سے سیمی فائنل کھیلنے والی ٹیمیں نیوزی لینڈ اور پاکستان بن گئی ہیں۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
ایڈم ملنے اننگز کے 11ویں اوور کے لیے آئے اور اس میں انھوں نے پانچ رنز دیے۔
گلدبین کے آؤٹ ہونے کے بعد کپتان محمد نبی بیٹنگ کے لیے آئے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
اش سودھی اننگز کا دسواں اوور کرانے آئے تو نجیب اللہ زادران نے ان کو بھی چوکا مارا اور گلبدین کے ساتھ اچھی شراکت قائم کرتے نظر آئے۔
لیکن اوور کی آخری گیند پر گلبدین نائب بدقسمت رہے کہ ایک انتہائی باہر جاتی گیند پر انھوں نے شاٹ مارا اور گیند بلے کا اندرونی کنارہ لیتے ہوئے وکٹوں پر لگ گئی اور وہ 15 رنز پر آؤٹ۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
افغانستان کی جانب سے نجیب اللہ زادران نے گلبدین نائب کے ساتھ مل کر اپنی اننگز کو سہارا دیے اور جمی نیشم کے اوور میں انھوں نے دو قیمتی چوکے حاصل کیے۔
ایک چوکا انتہائی دلکش شاٹ کی مدد سے سیدھا کھیل کر حاصل کیا جبکہ دوسرا چوکا خوش قسمتی سے حاصل کیا۔
وہ اب 21 رنز پر کھیل رہے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
مچل سانٹنر اننگز کا آٹھواں اوور کرانے آئے جس میں انھوں نے تین گیندوں پر سنگل دیے اور چوتھی گیند پر نجیب اللہ زادران نے چوتھی گیند پر ان کو چوکا مارا جو کہ افغآنستان کی 20 گیندوں بعد پہلی باؤنڈری تھی۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
پاور پلے کے بعد کے پہلے اوور میں جمی نیشم کو بولنگ کے لیے لایا گیا تو انھوں نے پانچ رنز مزید دیہ اور اب افغانستان کی رن بنانے کی اوسط چار ہو چکی ہے۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
ٹم ساؤتھی نے پاور پلے کا آخری اوور کرایا اور اس میں ان کو ایک اور کامیابی ملی جب رحمان اللہ گرباز کو انھوں نے ایل بی ڈبلیو کر دیا۔
اوور کی باقی گیندوں پر انھوں نے چار رنز دیے۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
ایڈم ملنے نے اپنی برق رفتار گیندوں کے ساتھ ایک اور اچھا اوور پھینکا جس میں انھوں نے صرف تین رنز اور دیے۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
ٹرینٹ بولٹ اپنا دوسرا اوور کرانے آئے اور پہلی ہی گیند پر انھوں نے حضرت اللہ زازئی کی قیمتی وکٹ حاصل کر لی۔
زازئی نے شارٹ بال روکنے کی کوشش کی لیکن گیند نے ان کے بلے کا کنارہ لیا اور مڈ آن پر مچل سانٹنر نے کیچ پکڑ لیا۔
البتہ اوور کی آخری گیند پر گلبدین نائب گیند کو ہُک کرنے گئے اور کنارہ لیتے ہوئے بال کیپر کے پیچھے سے ہوتے ہوئے باؤنڈری کراس کر گئی۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
ایڈم ملنے اننگز کا تیسرا اوور کرانے آئے اور اس میں محمد شہزاد نے ایک شارٹ گیند کو آف سائیڈ پر کھیلنے کی کوشش کی لیکن ان کے بیٹ کے کنارے سے گیند لگ کر پیچھے گئی جہاں کیپر ڈیون کون وے نے نہایت عمدہ کیچ پکڑ لیا۔ شہزاد نے چار رنز بنائے تھے۔
نئے آنے والے باصلاحیت بلے باز رحمان اللہ گرباز نے اوور میں ایک چوکا لگایا۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ نے اننگز کا دوسرا اوور کرایا اور اس میں انھوں نے صرف ایک رن دیا۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
افغانستان کی جانب سے محمد شہزاد نے پہلے اوور میں ٹم ساؤتھی کے خلاف ایک چوکا لگایا اور دو سنگل کی مدد سے ان کی ٹیم نے چھ رنز حاصل کیے۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
افغانستان اور نیوزی لینڈ نے آج تک کوئی ٹی ٹوئنٹی میچ نہیں کھیلا ہے۔ البتہ ایک روزہ میچوں میں ان دونوں ٹیموں نے دو بار سامنا کیا ہے۔
دونوں میچ عالمی مقابلوں میں ہوئے تھے اور 2015 اور 2019، دونوں بار نیوزی لینڈ کی ٹیم فاتح رہی تھی۔
ادھر افغانستان کے لیے خوش آئند بات یہ ہے کہ ٹورنامنٹ میں اب تک نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل کے علاوہ دیگر کیوی بلے بازوں نے 111 یا اس سے کم کے سٹرائیک ریٹ پر بیٹنگ کی ہے اور افغانستان کے پاس راشد خان، مجیب الرحمان اور محمد نبی کی شکل میں تین بہت عمدہ سپنرز موجود ہیں۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس ہارنے کے بعد کہا کہ وہ بھی پہلے ہی بیٹنگ کرنے کے خواہشمند تھے کیونکہ یہ استعمال شدہ پچ ہے۔
ان کی ٹیم میں آج کوئی تبدیلی نہیں ہے۔
مارٹن گپٹل
ڈیرل مچل
کین ولیمسن (کپتان)
ڈیون کون وے (وکٹ کیپر)
گلین فلپس
جیمز نیشم
مچل سانٹنر
ایڈم ملنے
ٹم ساؤتھی
اش سودھی
ٹرینٹ بولٹ

،تصویر کا ذریعہGetty Images
افغانستان کی ٹیم نے صرف ایک تبدیلی کی ہے لیکن وہ تبدیلی ان کے لیے، اور شاید انڈیا کے لیے سب سے اہم ہے۔
ان کے سپنر مجیب الرحمان دو میچوں میں انجری کے باعث نہ کھیل سکے لیکن اب وہ آج کے لیے تیار ہیں۔
حضرت اللہ زازئی
محمد شہزاد (وکٹ کیپر)
رحمان اللہ گرباز
نجیب اللہ زادران
محمد نبی (کپتان)
گلبدین نائب
کریم جنت
راشد خان
نوین الحق
حامد حسن
مجیب الرحمان

،تصویر کا ذریعہGetty Images
افغانستان کے لیے ٹاس اچھا ثابت ہوا اور کپتان محمد نبی نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
افغانستان نے جس میچ میں ٹاس جیتا اس میں وہ پہلے بیٹنگ کرتے چلے آئے ہیں اور یہی ان کی واضح حکمت عملی رہی ہے۔
البتہ صرف ایک میچ میں انھوں نے مخالف ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی اور وہ میچ انڈیا کے خلاف تھا۔
انڈین اوپنرز نے سنچری کی شراکت کی اور افغانستان کے خلاف 210 رنز بنا کر ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا سکور کھڑا کر دیا تھا۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
دن کے پہلے میچ میں بی بی سی اردو کی لائیو کوریج میں خوش آمدید!
ابو ظہبی کے میدان میں افغانستان اور نیوزی لینڈ دن کا پہلا میچ کھیل رہے ہیں جو دونوں ٹیموں کا آخری میچ ہے اور اسی میں ان کی ٹورنامنٹ میں تقدیر کا فیصلہ ہوگا۔
نیوزی لینڈ کے لیے حساب بہت سادہ ہے۔ میچ جیتنے کی صورت میں سیمی فائنل، شکست کی صورت میں گھر واپسی۔
افغانستان کے لیے معاملہ تھوڑا پیچیدہ ہے۔ وہ گرچہ ابھی بھی سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل ہیں لیکن انھیں نہ صرف آج نیوزی لینڈ کو بڑے مارجن سے ہرانا ہوگا بلکہ یہ بھی امید کرنی ہوگی کہ نمیبیا کل انڈیا کو ہرا دے۔
اب سے کچھ دیر بعد ٹاس ہونا ہے اور ہم آپ کو اس میچ کی لمحہ با لمحہ صورتحال سے آگاہ کرتے رہیں گے۔