جنوبی افریقہ فتح کے باوجود باہر، گروپ ون سے انگلینڈ اور آسٹریلیا سیمی فائنل میں

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں گروپ ون کے آخری دو میچوں میں ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کو آٹھ وکٹوں سے جبکہ جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو 10 رنز سے شکست دی لیکن جنوبی افریقہ سیمی فائنل تک رسائی حاصل نہیں کر پایا اور اس گروپ سے انگلینڈ اور آسٹریلیا سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔

لائیو کوریج

  1. کیا یہ کرس گیل کی ویسٹ انڈیز کے لیے آخری انٹرنیشنل اننگز تھی؟

    crck

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز بلے باز اور ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے کرس گیل نے آؤٹ ہونے کے بعد جس طرح اپنی مایوسی کا اظہار کیا، اور پھر جس طرح بلا اٹھا کر میدان سے باہر گئے، اس سے ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ شاید یہ ان کی ویسٹ انڈیز کے لیے آخری اننگز ہو۔

    42 سالہ کرس گیل کو میدان سے باہر جاتے ہوئے ان کے ساتھ کھلاڑیوں نے گلے بھی لگایا۔

    crc

    ،تصویر کا ذریعہget

  2. بریکنگ, ہیزل ووڈ کا زبردست اوور، ان فارم نکولس پوران اور پھر روسٹن چیز کی وکٹیں!, ویسٹ انڈیز کا سکور: 37/3، چار اوور مکمل

    cec

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    جوش ہیزل ووڈ کو ان کے پہلے اوور میں ایون لوئیس اور گیل دونوں نے نشانہ بنایا اور 20 رنز حاصل کیے تھے۔

    لیکن انھوں نے اپنے دوسرے اوور میں پورا بدلہ لے لیا اور ویسٹ انڈیز کو شدید نقصان پہنچاتے ہوئے اوور میں دو قیمتی وکٹیں حاصل کر لیں۔

    پہلے انھوں نے نکولس پوران کو کیچ کروا دیا اور پھر ایک گیند کے بعد روسٹن چیز ان کی اندر آتی ہوئی گیند پر بولڈ ہو گئے۔

  3. بریکنگ, ’یونی ورس باس‘ کا ایک اور چھکا لیکن اگلی گیند پر آؤٹ!, ویسٹ انڈیز کا سکور: 35/1، تین اوور مکمل

    crck

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    کرس گیل نے جارحانہ مزاج اختیار کرنے کی کوشش کرتے ہوئے نئے بولر پیٹ کمنز کو ان کی پہلی ہی گیند پر زوردار چھکا لگایا لیکن اگلی گیند پر شاٹ دہرانے کی کوشش میں وہ بولڈ ہو گئے۔

    اوور کی اگلی گیندوں پر نئے بلے باز پورن کے چوکے کی مدد سے ویسٹ انڈیز نے کل 11 رنز حاصل کیے۔

  4. بریکنگ, ایون لوئیس کے تین چوکوں کے بعد گیل کا چھکا!, ویسٹ انڈیز کا سکور: 24/0، دو اوور مکمل

    cr

    ،تصویر کا ذریعہget

    ویسٹ انڈیز نے اننگز کے دوسرے اوور میں آسٹریلوی بولرز کی درگت بنانا شروع کر دی اور ہیزل ووڈ کو ایون لوئیس نے پہلی تین گینوں پر چوکے مارے اور پھر پانچویں گیند پر گیل نے ان کو لیگ سائیڈ پر چھکا رسید کر دیا۔

    اس اوور میں انھیں 20 رنز حاصل ہوئے۔

  5. کرس گیل کا پراطمینان آغاز, ویسٹ انڈیز کا سکور: 4/0، ایک اوور مکمل

    crck

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    آسٹریلیا کی جانب سے مچل سٹارک نے پہلا اوور کرایا جس میں ویسٹ انڈیز کی طرف سے کرس گیل نے تین رنز حاصل کیے اور ایک رن ایکسٹرا کا تھا۔

  6. بریکنگ, ویسٹ انڈیز کے لیے بھی آج کا میچ جیتنا ضروری ہے!

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

    کرکٹ کے تجزیہ نگار مظہر ارشد نے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ آج کا میچ نہ صرف آسٹریلیا کے لیے بلکہ ویسٹ انڈیز کے لیے بھی اتنا ہی ضروری ہے۔

    انھوں نے لکھا کہ تازہ ترین رینکنگ کے مطابق ویسٹ انڈیز اگر آج کا میچ ہر گئی تو وہ نویں نمبر پر گر جائے گی اور اگر 15 نومبر تک وہ پہلی آٹھ ٹیموں میں شامل نہیں ہوں گے تو ان کو اگلے ورلڈ کپ کے لیے سپر 12 میں کھیلنا ہوگا جو کہ آسٹریلیا میں اگلے سال منعقد ہوگا۔

  7. ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں ایک تبدیلی

    crck

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    ویسٹ انڈیز نے سری لنکا کے خلاف میچ والی ٹیم سے ایک تبدیلی کی ہے اور روی رام پال کی جگہ ہیڈن والش کو جگہ دی ہے۔

    کرس گیل

    ایون لوئیس

    نکولس پوران (وکٹ کیپر)

    روسٹن چیز

    شمرون ہیٹمئیر

    آندرے رسل

    کیئرون پولارڈ (کپتان)

    جیسن ہولڈر

    ڈوائین براوو

    عقیل حسین

    ہیڈن والش جونئیر

  8. آسٹریلیا کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں

    crck

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    آسٹریلیا نے اس میچ میں وہی ٹیم کھلانے کا فیصلہ کیا ہے جو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلی تھی۔

    ڈیوڈ وارنر

    ایرون فنچ (کپتان)

    مچل مارش

    سٹیو سمتھ

    گلین میکس ویل

    مارکس سٹوئنس

    میتھیو ویڈ (وکٹ کیپر)

    پیٹ کمنز

    مچل سٹارک

    جوش ہیزل ووڈ

    ایڈم زیمپا

  9. بریکنگ, آسٹریلیا کا ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ!

    crck

    اس اہم ٹاس میں آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ کو کامیابی ملی اور انھوں نے کیئرون پولارڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

  10. بریکنگ, گروپ ون کے فیصلے کن میچز کی کوریج میں خوش آمدید!

    crkc

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    بی بی سی اردو کی جانب سے گروپ ون کے آخری دو میچوں کی کوریج میں خوش آمدید۔

    دن میں آج دو میچ کھیلے جائیں گے اور دونوں ہی انتہائی اہمیت کے حامل ہیں کیونکہ ان دونوں میچوں کے نتائج سے گروپ کے دوسرے سیمی فائنلسٹ کا فیصلہ ہو سکے گا۔

    ابو ظہبی میں دن کا پہلا میچ ہو رہا ہے جہاں آسٹریلیا کا سامنا ویسٹ انڈیز سے ہوگا۔ آسٹریلیا کا گروپ میں دوسرا نمبر ہے اور ان کا رن ریٹ بھی انگلینڈ کے بعد سب سے اچھا ہے۔

    ویسٹ انڈیز دفاعی چیمپئین تھی لیکن اب وہ ٹورنامنٹ سے باہر ہو چکی ہے۔ البتہ ان کے لیے آج کا میچ اس لیے ضروری ہے کہ ہارنے کی صورت میں انھیں اگلے سال کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے کوالی فائنگ راؤنڈ کھیلنا پڑے گا۔

    دن کے دوسرے میچ میں شارجہ کے میدان میں انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کا مقابلہ ہوگا۔

    انگلینڈ کی ٹیم سیمی فائنل کے لیے کوالی فائی کر چکی ہے البتہ جنوبی افریقہ کو نہ صرف انگلینڈ کو بہت اچھے مارجن سے شکست دینا ہوگی، بلکہ یہ امید کرنی ہوگی کہ ویسٹ انڈیز آسٹریلیا کو شکست دے دے۔