جنوبی افریقہ فتح کے باوجود باہر، گروپ ون سے انگلینڈ اور آسٹریلیا سیمی فائنل میں

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں گروپ ون کے آخری دو میچوں میں ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کو آٹھ وکٹوں سے جبکہ جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو 10 رنز سے شکست دی لیکن جنوبی افریقہ سیمی فائنل تک رسائی حاصل نہیں کر پایا اور اس گروپ سے انگلینڈ اور آسٹریلیا سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔

لائیو کوریج

  1. بریکنگ, وارنر کا ہولڈر کو چھکا اور دو چوکے، اوور میں 15 رنز

    ویسٹ انڈیز کی جانب سے تیسرا اوور جیسن ہولڈر کروا رہے ہیں جنھیں وارنر نے پہلے دو چوکے اور ایک چھکا مار کر آسٹریلیا کو ایک جارحانہ آغاز فراہم کر دیا ہے۔

  2. آسٹریلوی اوپنرز کے دوسرے اوور میں دو چوکے, آسٹریلیا کا سکور: دوسرے اوور کے بعد 18/0

    warner

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    آسٹریلیا کے اوپنرز نے دوسرے اوور اپنا رن ریٹ بہتر کر لیا ہے۔ دونوں نے آف سپنر راسٹن چیز کے اوور میں ایک ایک چوکا لگایا اور اس طرح اوور میں کل 13 رنز بنے جس میں ایک نوبال بھی شامل تھی۔

  3. اکیل حسین کا پانچ رنز کا عمدہ پہلا اوور, آسٹریلیا کا سکور: پہلے اوور کے بعد 5/0

    akeal

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    ویسٹ انڈیز کی جانب سے اپنے لیفٹ آرم سپنر کو پہلا اوور دیا گیا ہے اور انھوں نے بالکل بھی مایوس نہیں کیا۔ انھوں نے انتہائی تپی تلی بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلوی اوپنرز کو زیادہ رنز بنانے کا موقع نہیں دیا۔

  4. بریکنگ, رسل کے دو چھکوں کے ساتھ اننگز کا اختتام، ویسٹ انڈیز کا آُسٹریلیا کو158 رنز کا ہدف

    russell

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    رسل کے دو چھکوں کے باعث ویسٹ انڈیز نے آخری اوور میں 14 رنز بنا لیے ہیں اور یوں آسٹریلیا کو ایک مشکل ہدف دے دیا ہے۔

    آسٹریلیا کو جیت کے لیے 158 رنز درکار ہیں۔

  5. بریکنگ, پولارڈ ایک اچھی اننگز کھیلنے کے بعد آؤٹ!

    pollard

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    آخری اوور میں پولارڈ نے جارحانہ انداز اپنا کی کوشش کی اور مڈ آن کو کیچ دے بیٹھے۔ انھوں نے ایک اچھی اننگز کھیلی اور ویسٹ انڈیز کو مشکل وقت میں سہارا دیا۔ ان کی 44 رنز کی اننگز میں چار چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔

  6. کمنز کا اچھا اوور، صرف سات رنز بنے!, ویسٹ انڈیز کا سکور 19 اوورز میں 143/7

    aus

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    کمنز نے ایک مرتبہ پھر ایک اچھا اوور کروایا ہے اور اس میں صرف 7 رنز بنے ہیں۔ حالانکہ انھیں اوور کے آغاز میں ہی ایک چوکا لگا تھا، لیکن انھوں نے باقی اوور میں اچھی گیندیں کروا کر، ویسٹ انڈیز کو زیادہ رنز حاصل نہیں کرنے دیا۔

  7. بریکنگ, براوو اپنےانٹرنیشنل کریئر کی آخری اننگز میں آؤٹ، گراؤنڈ میں جذباتی لمحات!, ویسٹ انڈیز کا سکور 18 اوورز میں 136/6

    bravo

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    ڈوین برواو انٹرنیشنل کرکٹ کریئر میں آخری مرتبہ آؤٹ ہو چکے ہیں۔ وہ ہیزل وڈ کی گیند پر لانگ آن باؤنڈری پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

    براوو نے 90 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں بطور بلے باز 1245 رنز بنائے جس میں چار نصف سنچریاں بھی شامل تھیں۔ جبکہ 25 کی اوسط سے 78 وکٹیں بھی حاصل کیں۔

    bravo

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  8. پولارڈ کا چھکا، ویسٹ انڈیز کے اوور میں 14 رنز بنے

    پولارڈ اور براوو دونوں ہی اب جارحانہ بیٹنگ کر رہے ہیں۔ کمنز کے اس اوور میں پولارڈ نے چھکا اور چوکا لگایا ہے اور اوور میں 14 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ دیکھنا یہ ہو گا کہ کیا ویسٹ انڈیز 150 رنز سے زیادہ کا ہدف دے پائے گا؟

  9. بریکنگ, ویسٹ انڈیز کی بالآخر سو مکمل، براوو کا چھکا!, ویسٹ انڈیز کا سکور: 108/5، 16 اوور مکمل

    cert

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    ڈی جے براوو نے اپنی ٹیم کے لیے نہ صرف ان کی سنچری مکمل کی جس کے لیے بلکہ انھوں نے مچل سٹارک کو شاندار چھکا لگایا اور لانگ آف سے باؤنڈری کراس کر گیا۔

  10. ویسٹ انڈیز کی اننگز سست روی کا شکار، آخری پانچ اوور باقی, ویسٹ انڈیز کا سکور: 99/5، 15 اوور مکمل

    ویسٹ انڈیز نے اپنی پہلی نصف سنچری صرف 34 گیندوں پر مکمل کر لی تھی لیکن اگلے دس اوورز میں وہ اپنی سو بھی مکمل نہ کر پائے ہیں۔

  11. ایڈم زیمپا کے اوور میں صرف دو رنز!, ویسٹ انڈیز کا سکور: 94/5، 14 اوور مکمل

    crc

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    سپنر ایڈم زیمپا نے اپنی نپی تلی بولنگ جاری رکھی اور اپنے آخری اوور میں صرف دو رنز دیے اور سپیل میں 20 رنز اور ایک وکٹ لی۔

  12. جوش ہیزل ووڈ کی کامیاب واپسی! ہیٹمئیر آؤٹ!, ویسٹ انڈیز کا سکور: 92/5، 13 اوور مکمل

    crck

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    ایرون فنچ نے پھر سے ہیزل ووڈ کو بولنگ کے لیے متعارف کرایا تو انھوں نے ایک بار پھر ویسٹ انڈیز کی ایک اور وکٹ حاصل کر لی جب انھوں نے ہیٹمئیر کو آؤٹ کر دیا جو 27 رنز بنا سکے ۔

    گیند ہیٹمئیر کے لیگ پر جا رہی تھی اور وہ اس کو صحیح سے نہ کھیل سکے اور نہ گیند کو چھوڑ پائے نہ شاٹ مارا، اور گیند گلووز سے لگ کر کیپر کے پاس چلی گئی۔

  13. ایڈم زیمپا کے اوور میں کیچ ڈراپ!, ویسٹ انڈیز کا سکور: 87/4، 12 اوور مکمل

    crc

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    ویسٹ انڈیز کے 12ویں اوور میں ایڈم زیمپا نے پہلی گیند پر کپتان پولارڈ کا تیز شاٹ ڈارپ کر دیا جو سیدھے ان کے ہاتھ میں جا لگا۔

    لیکن اوور کی آخری گیند پر پولارڈ نے خوبصورتی سے پوائنٹ پر کھیل دیا۔

  14. مچل سٹارک بولنگ کے لیے واپس, ویسٹ انڈیز کا سکور: 81/4، 11 اوور مکمل

    crck

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    آسٹریلیا نے مچل سٹارک کو بولنگ کے لیے واپس لایا جنھوں نے اپنے اوور میں سات رنز دیے اور ایک شاندار یارکر بھی کرائی جس پر شمرون ہیٹمئیر بال بال بچ گئے۔

  15. بریکنگ, ایون لوئیس چوکا مارنے کے بعد آؤٹ، سٹیو سمتھ کا شاندار کیچ!, ویسٹ انڈیز کا سکور: 74/4، دس اوور مکمل

    cr

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    اننگز کے دسویں اوور میں ویسٹ انڈیز کو بڑا نقصان ہوا جب ایون لوئیس عمدہ کھیلتے ہوئے زیمپا کے اوور میں آؤٹ ہو گئے۔

    انھوں نے دوسری گیند پر لیگ سائیڈ پر چوکا مارا لیکن اگلی گیند پر وہ اونچا کھیل گئے اور سٹیو سمتھ دور سے بھاگتے ہوئے آئے اور زبردست انداز میں کیچ پکڑنے میں کامیاب ہو گئے۔

    لوئیس نے 29 رنز بنائے جس میں پانچ چوکے شامل تھے اور وہ کریز پر بڑے پر اعتماد دکھ رہے تھے۔

  16. مچل مارش کو ہیٹمئیر کا چوکا!, ویسٹ انڈیز کا سکور: 65/3، نو اوور مکمل

    crc

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    مچل مارش کے دوسرے اوور میں پہلی چار گیندوں پر سنگل کے بعد شمرون ہیٹمئیر نے زوردار انداز میں سیدھی باؤنڈری پر چوکا مارا جسے ڈیوڈ وارنر نہ روک سکے۔

  17. آسٹریلیا کے لیے ایڈم زیمپا کا پہلا اوور, ویسٹ انڈیز کا سکور: 57/3، آٹھ اوور مکمل

    crc

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    بنگلہ دیش کے خلاف آسٹریلیا کے پلئیر آف دا میچ ایڈم زیمپا نے اپنے پہلے اوور میں چار رنز دیے۔

  18. مچل مارش کے اوور میں صرف تین رنز, ویسٹ انڈیز کا سکور: 53/3، سات اوور مکمل

    پاور پلے کے بعد کا پہلا اوور کرانے کے لیے مچل مارش آئے جنھوں نے تین سنگل دیے۔

    ان کے اوور میں آسٹریلیا نے ایک ریویو بھی لیا ایل بی ڈبلیو کے لیے لیکن امپائر کے فیصلے کے مطابق ایون لوئیس ناٹ آؤٹ رہے۔

  19. پاور پلے کے خاتمے پر ویسٹ انڈیز کی نصف سنچری مکمل!, ویسٹ انڈیز کا سکور: 50/3، چھ اوور مکمل

    crc

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    ہر اوور میں ایک چوکا کا سلسلہ اس بار بھی جاری رہے اور ایون لوئیس نے گلین میکس ویل کی سپن کو سکوائر لیگ کے پیچھے کھیل کر چار رنز حاصل کیے۔

  20. ویسٹ انڈیز کے لیے ہیٹمئیر کا چوکا!, ویسٹ انڈیز کا سکور: 44/3، پانچ اوور مکمل

    crck

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    ویسٹ انڈیز کی جانب سے یہ کوشش ابھی بھی جاری ہے کہ ہر اوور میں کم از کم ایک چوکا لگایا جائے۔

    کمنز کے اوور میں بھی ایسا ہی ہوا اور ہیٹمئیر نے کوورز جی جانب خوبصورت ڈرائیو کیا۔