جنوبی افریقہ فتح کے باوجود باہر، گروپ ون سے انگلینڈ اور آسٹریلیا سیمی فائنل میں

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں گروپ ون کے آخری دو میچوں میں ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کو آٹھ وکٹوں سے جبکہ جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو 10 رنز سے شکست دی لیکن جنوبی افریقہ سیمی فائنل تک رسائی حاصل نہیں کر پایا اور اس گروپ سے انگلینڈ اور آسٹریلیا سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔

لائیو کوریج

  1. لائیو پیج کی اپ ڈیٹ ختم لیکن ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی کوریج جاری!, یہ پیج اب مزید اپ ڈیٹ نہیں کیا جا رہا!

    sout

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    اس پیج کو اب مزید اپ ڈیٹ نہیں کیا جا رہا ہے لیکن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی کوریج جاری رہے گی۔ کل دو میچ کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ نیوزی لینڈ اور افغانستان کے درمیان ابوظہبی کے شیخ زید کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

    یہ میچ اس وقت انڈیا کے لیے بھی انتہائی اہم ہے کیونکہ افغانستان کی جیت کی صورت میں اس کے سیمی فائنل تک رسائی کے امکانات روشن ہو جائیں گے۔

    دوسرا میچ پاکستان اور سکاٹ لینڈ کے درمیان ہے جس کے نتیجے سے یہ واضح ہو جائے گا کہ پاکستان سیمی فائنل میں کس ٹیم سے مدِ مقابل ہو گا۔ جیت کی صورت میں اس کا مقابلہ جمعرات کے روز آسٹریلیا سے ہو گا، جبکہ شکست کی صورت میں اور نیوزی لینڈ کی بڑے مارجن سے فتح کی صورت میں اس کا مقابلہ بدھ کو انگلینڈ سے ہو سکتا ہے۔

  2. ہم جیت تو گئے لیکن بڑے مارجن سے نہیں جیت پائے: ٹیمبا بووما

    temba

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    جنوبی افریقہ کے کپتان ٹیمبا بووما کا کہنا تھا کہ ’یہ فتح اہم تھی، لیکن آخر میں یہ خاصی مشکل بھی تھی۔ ہم جیت تو گئے لیکن بڑے مارجن سے نہیں جیت پائے۔

    ’ٹورنامنٹ کے شروع میں نیٹ رن ریٹ اتنا اہم نہیں تھا، ہمیں لگ رہا تھا کہ ہمیں میچ جیتنا چاہیے۔ لیکن آخری میچ میں انگلینڈ کے خلاف بڑے مارجن سے جیتنا مشکل ہونا تھا۔ لیکن مجھے اپنی ٹیم پر فخر ہے اور مجھے لگتا ہے کہ ہم اس مہم سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔‘

  3. ’اس شکست کا اثر ضرور پڑا ہے لیکن گروپ میں سرفہرست رہنے کی خوشی ہے: اوئن مارگن

    morgan

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    انگلینڈ کے کپتان اوئن مارگن کا کہنا ہے کہ ’اس شکست کا اثر ضرور پڑا ہے، میرے خیال میں یہ ایک اچھی وکٹ تھی اور جنوبی افریقہ نے بہترین بیٹنگ کی۔ ہم نے اچھی بولنگ کی اور ہم نے انھیں ایک اچھے ٹوٹل پر روک بھی لیا تھا۔

    ’جب ہم واپس آ رہے تھے تو ہم یہی سوچ رہے تھے کہ اوس کے باعث ہم اس میچ میں اچھی کارکردگی دکھا پائیں گے۔ جیسن رائے کے زخمی ہونے سے بھی ہمیں کچھ خاص فائدہ نہیں ہوا، لیکن ہم اس میچ میں موجود تھے۔

    ’ہر میچ آپ کو امتحان میں ڈالتا ہے، پچھلے میچ میں سری لنکا کے خلاف ایک بولر کم ہو گیا تھا جب ہم ایک چھوٹے ٹوٹل کا دفاع کر رہے تھے۔ ہمارے لیے یہ بہت خوشی کا باعث ہے کہ ہم نے گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔

  4. آئی سی سی ٹورنامنٹس اور جنوبی افریقہ کی اداسی، ایک دکھ بھری داستان!

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  5. سیمی فائنل کے لیے کون سی ٹیمیں کوالیفائی کر گئی ہیں؟

    سیمی فائنل کے لیے گروپ 2 سے پہلے ہی پاکستان کوالیفائی کر چکا ہے، لیکن گروپ 1 سے آج دو ٹیمیں آسٹریلیا اور انگلینڈ سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر گئی ہیں۔ ابھی تک گروپ 2 سے دوسری ٹیم کے حوالے سے حتمی فیصلہ کل ہو گا۔

    گروپ 1 کی دونوں ٹیموں کے مدِ مقابل کون سی ٹیمیں ہوں گی، اس کا فیصلہ کل کے دو میچوں کے نتائج کے بعد ہونے کا امکان ہے۔ تاہم اگر کل افغانستان نیوزی لینڈ کو ہرا دیتا ہے تو اس بات کا فیصلہ انڈیا اور نمیبیا کے میچ کے بعد ہو گا۔

    کل پہلے میچ میں افغانستان اور نیوزی لینڈ مدِ مقابل ہوں گی، جبکہ پاکستان اور سکاٹ لینڈ کا میچ کل شام کو سات بجے کھیلا جائے گا۔

  6. بریکنگ, جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو 10 رنز سے شکست دے دی

    south

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    جنوبی افریقہ نے انگلیند کو دس رنز سے شکست ضرور دے دی ہے لیکن پھر بھی وہ کم نیٹ رن ریٹ کے باعث سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گیا ہے۔

    گروپ 1 سے سیمی فائنل میں جانے والی دو ٹیموں میں انگلینڈ اور آسٹریلیا شامل ہیں۔

  7. بریکنگ, ربادا کی ہیٹ ٹرک، جورڈن بھی آؤٹ!

    کگیسو ربادا نے آخری اوور میں عمد ہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہیٹ ٹرک کر لی ہے۔ انھوں نے یہ کارنامہ کرس ووکس، مارگن اور کرس جورڈن کو آؤٹ کر کے انجام دیا۔

  8. بریکنگ, ربادا کی دوسری گیند پر مارگن بھی پویلین لوٹ گئے!

  9. بریکنگ, ربادا کی پہلی گیند پر ووکس ڈیپ مڈ وکٹ پر آؤٹ!

    ووکس جنھوں نے پچھلے اوور میں ایک چھکا لگایا تھا، ربادا کی پہلی گیند پر ڈیپ مڈوکٹ کو کیچ دے بیٹھے ہیں۔

  10. بریکنگ, لونگ سٹون بھی آؤٹ، انگلینڈ کو جیت کے لیے آخری اوور میں 14 رنز درکار!

    آخری اوور ربادا کروا رہے ہیں جن کے تین اوورز میں 45 رنز بن چکے ہیں۔

  11. بریکنگ, ڈیوڈ ملان بھی آؤٹ لیکن انگلینڈ کی ہدف کے تعاقب میں اچھی بیٹنگ جاری!

    south

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  12. بریکنگ, جنوبی افریقہ سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر، لونگ سٹون کا ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا 112 میٹر کا چھکا!

    south

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    جنوبی افریقہ سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو چکا ہے، اور اگر اس زخم پر کسی نے مزید نمک ملا ہے تو وہ لیام لونگ سٹون ہیں۔

    انھوں نے پہلے ربادا کو 112 میٹر کا چھکار مارا، پھر اوور میں دو مزید چھکے مار کر اس بات کو یقینی بنایا کہ انگلینڈ اس ہدف کے تعاقب میں پیچھے نہ رہے۔

  13. 15 اوورز میں انگلینڈ کے 125 رنز، جیت کے لیے 65 رنز درکار, انگلینڈ کا سکور: 15 اوورز میں 125/3

  14. بریکنگ, معین علی بھی آؤٹ، لیکن جنوبی افریقہ کی سیمی فائنل تک رسائی کی امیدیں مدھم پڑنے لگیں!

    d

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    جنوبی افریقہ کے تبریز شمسی نے آخر کار چھکا لگوانے کے بعد معین علی کو آؤٹ کر دیا ہے۔ معین علی نے 27 گیندوں پر 37 رنز بنائے اور انگلینڈ کو ایک ایسے موقع پر سہارا دیا جب ان کی بیٹنگ لڑکھڑا رہی تھی۔

  15. بریکنگ, انگلینڈ کے 100 رنز مکمل، مارکرم کا اہم موقع پر مہنگا اوور!

    moeen

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    انگلینڈ کی ٹیم نے 100 رنز مکمل کر لیے ہیں، اور درمیان کے اوورز میں جب اسے جنوبی افریقی سپنرز کے دباؤ کا سامنا تھا۔

    اس وقت جنوبی افریقہ کی سیمی فائنل تک رسائی کی امیدیں مدھم پڑنے لگی ہیں۔

  16. بریکنگ, انگلینڈ کی ٹیم نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا!

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  17. ربادا کے اوور میں دو چوکے لگنے کے بعد انگلینڈ پر سے دباؤ ہٹنے لگا!, انگلینڈ کا سکور: 10 اوورز کے بعد 81/2

    rabada

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    کگیسو ربادا کو کپتان کی جانب سے وکٹ لینے کے لیے اٹیک میں واپس لایا گیا تھا، لیکن ان کے اوور میں الٹا 11 رنز بن گئے ہیں جن میں دو چوکے بھی شامل ہیں۔

  18. شمسی کے اوور میں ایک چوکا، لیکن اوور میں صرف چھ رنز!

    england

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    تبریز شمسی کے اوور میں آغاز میں ہی معین علی نے ایک چوکا ضرور لگایا ہے، لیکن پھر بھی انھیں اوور میں صرف چھ رنز ہی ملے ہیں۔

    اس وقت جنوبی افریقہ کو وکٹوں کی اشد ضرورت ہے۔

  19. مارکرم کا اچھا اوور، دباؤ انگلینڈ پر!

    markram

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    اس وقت انگلینڈ کے بلے باز خاصی مشکل صورتحال میں دو چار ہیں۔ دونوں معین اور ملان بائیں ہاتھ سے کھیلتے ہیں اس لیے جنوبی افریقہ کی جانب سے مارکرم کو بولنگ دی گئی ہے جو ایک آف سپنر ہیں۔

    ان کے اوور میں صرف تین رنز بنے ہیں۔

  20. بریکنگ, بیئرسٹو تبریز شمی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو، جنوبی افریقہ کو دو بڑے کامیابیاں

    shamsi

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    جونی بیئرسٹو تبریز شمسی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے ہیں۔

    یہ انگلینڈ کے لیے مشکل مرحلہ ہے، پہلے اس کے اوپنر جیسن رائے زخمی ہونے کے باعث ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے ہیں اور دوسری جانب جنوبی افریقہ کو دو اہم بریک تھرو ملے ہیں اور اس کے سپنرز اچھی بولنگ کر رہے ہیں۔