بابر کی جانب سے پاکستان کا پہلا چوکا!, پاکستان سکور: 13/0، چار اوور مکمل
اننگز کے چوتھے اوور میں پاکستان نے بالآخر بابر اعظم کے بلے سے پہلا چوکا حاصل کیا جب انھوں نے ڈیوڈ ویزے کو کور پر ایک چوکا رسید کیا اور پھر آخری گیند پر سنگل لے لیا۔
آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں منگل کو دن کے دوسرے میچ میں گروپ ٹو کی سرفہرست ٹیم پاکستان نے نمیبیا کو 45 رنز سے شکست دے کر ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں کوالی فائی کر لیا ہے۔ پاکستان کی جانب سے محمد رضوان اور بابر اعظم نے نصف سنچریاں بنائیں۔ اس سے قبل دن کے پہلے مقابلے میں جنوبی افریقہ نے باآسانی بنگلہ دیش کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی۔
محمد صہیب
اننگز کے چوتھے اوور میں پاکستان نے بالآخر بابر اعظم کے بلے سے پہلا چوکا حاصل کیا جب انھوں نے ڈیوڈ ویزے کو کور پر ایک چوکا رسید کیا اور پھر آخری گیند پر سنگل لے لیا۔
ابو ظہبی کا میدان فاسٹ بولرز کے لیے سازگار سمجھا جاتا ہے اور ٹرمپلمین نے اپنے دوسرے اوور میں بھی پاکستانے بلے بازوں کو پریشان کیے رکھا اور صرف دو رنز دیے۔
ڈیوڈ ویزے دوسرا اوور کرانے آئے جس میں کپتان بابر اعظم نے پراعتماد انداز سے مڈ آن پر کھیل کر تین رنز بنائے۔
رضوان نے بھی اوور میں ایک سنگل لے کر اپنا کھاتہ کھول لیا۔
نمیبیا کے فاسٹ بولر روبن ٹرمپلمین نے پاکستان کے خلاف بہت عمدہ شروعات کی ہیں اور میچ کا پہلا اوور میڈن پھینکا۔
تین بار ان کے اوور میں محمد رضوان مکمل طور پر گیند مس کر گئے۔
نمیبیا کی جانب سے میچ کا پہلے اوور ان کے بولر روبن ٹرمپلمین کریں گے۔ وہ اپنی ٹیم کے سب سے کامیاب بولر رہے ہیں۔
میچ کا پہلا اوور کھیلنے کے لیے پاکستان کے دونوں بلے باز کریز پر پہنچ چکے ہیں۔
نمیبیا کی ٹیم میں آج کے میچ میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
سٹیفن بارڈ
مائیکل وان لنگن
کریگ ولیمز
گرہارڈ ایراسمس (کپتان)
ڈیوڈ ویزے
جے جے سمٹ
یان نکول لوفٹی ایٹون
زانے گرین
یان فرائی لنک
روبن ٹرمپلمین
بین شکونگو
آج کے میچ میں بھی پاکستانی ٹیم انھی کھلاڑیوں پر مشتمل ہے جنھوں نے پہلے تینوں میچوں میں شرکت کی تھی۔
بابر اعظم (کپتان)
آصف علی
فخر زمان
محمد رضوان (وکٹ کیپر)
محمد حفیظ
شعیب ملک
عماد وسیم
شاداب خان
حسن علی
شاہین شاہ آفریدی
حارث رؤف
پاکستانی کپتان بابر اعظم کی قسمت نے لگاتار چوتھے میچ میں بھی ان کا ساتھ دیا اور وہ اپنا ٹاس جیت گئے۔
گذشتہ تینوں میچ کے برعکس اس بار پاکستان ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرے گا۔
ابو ظہبی میں منگل کو کھیلے گئے دن کے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کو باآسانی چھ وکٹوں سے شکست دے دی اور ان کی سیمی فائنل میں پہنچنے کی تمام امیدیں بجھا دیں۔
جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی اور پوری ٹیم کو 84 پر آؤٹ کر دیا۔
جواب میں جنوبی افریقہ نے چار وکٹوں کے نقصان پر یہ ہدف 14ویں اوور میں پورا کر لیا۔
یہ جنوبی افریقہ کی ٹورنامنٹ میں پہلا میچ ہارنے کے بعد لگاتار تیسری جیت ہے۔ اب ان کا آخری میچ انگلینڈ کے خلاف ہوگا۔
اگر دنیا کے نقشے کو دیکھیں تو پاکستان اور نمیبیا رقبے کے اعتبار سے بالترتیب دنیا کے 33ویں اور 34ویں بڑے ممالک ہیں۔
لیکن اگر آبادی کے حساب سے جائزہ لیا جائے تو پاکستان دنیا کا پانچواں بڑا ملک ہے جبکہ نمیبیا صرف 25 لاکھ آبادی کے ساتھ دنیا کا 140واں بڑا ملک ہے۔
تاہم اگر کرکٹ کی صلاحیتوں کی بات کی جائے تو ان دونوں ٹیموں کا بظاہر قطعی کوئی مقابلہ نہیں ہے۔
نمبیبیا اور ان کی کرکٹ کی تاریخ اور سفر کے بارے میں جاننے کے لیے بی بی سی اردو کا یہ مضمون ضرور پڑھیں۔
ادھر عددی اعتبار سے نمیبیا کی ٹیم ابھی بھی سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل ہے۔ انھوں نے اب تک صرف دو میچ کھیلے ہیں جن میں انھیں سکاٹ لینڈ کے خلاف جیت اور افغانستان کے خلاف شکست ہوئی ہے۔
لیکن اب ان کے اگلے تینوں میچ اپنے گروپ کی مشکل ٹیموں سے ہیں یعنی آج پاکستان کے بعد ان کا سامنا نیوزی لینڈ اور انڈیا سے ہوگا۔
پاکستان ورلڈ کپ میں اپنا چوتھا میچ آج نمیبیا کے خلاف کھیلے گا۔
تین میچوں کے بعد گروپ ٹو کی سرفہرست ٹیم پاکستان نے اب تک کسی میچ میں کوئی شکست نہیں کھائی اور آج کا میچ جیتنے کی صورت میں وہ ٹورنامنٹ میں انگلینڈ کے بعد سیمی فائنل میں پہنچنے والی دوسری ٹیم بن سکتا ہے۔