ورلڈ ٹی ٹوئنٹی: ویسٹ انڈیز کی بنگلہ دیش کے خلاف تین رنز سے فتح

کرکٹ کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 23ویں میچ میں آج شارجہ کے میدان میں ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں مدمقابل پوئیں۔ ویسٹ انڈیز کے 143 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش ناکام رہا۔

لائیو کوریج

  1. 14 اوورز کے بعد ویسٹ انڈیز کا سکور 70/4

  2. شکیب کی گیند پر پوران کا سٹپنگ چانس ضائع

    شکیب کے تیسرے اوور میں قسمت نے ان کا ساتھ نہیں دیا ہے۔ پہلے چیز کا کیچ ڈراپ ہوا اور پھر پوران کی سٹمپنگ کا موقع لیٹن داس نے گنوا دیا۔

  3. چیز کا آسان کیچ ڈراپ

    چیز

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  4. 13 اوورز کے بعد ویسٹ انڈیز کا سکور 64/4

  5. پوران کی کریز پر آمد

  6. رسل بغیر کوئی گیند کھیلے رن آؤٹ

    آندرے رسل بولنگ اینڈ پر تھے جب تسکین نے فالو تھرو میں انھیں رن آؤٹ کردیا۔ پولارڈ کے ریٹائرڈ ہرٹ ہونے کے بعد وہ کریز پر پہنچے تھے۔

  7. پولارڈ ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے

    پولارڈ

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  8. تسکین بولنگ کراتے ہوئے گِر پڑے

    تسکین بال کرانے کے لیے جب بھاگ کے آئے تو ایکشن سے قبل ان کا پیر پھسل گیا۔ مگر خوش قسمتی سے انھیں کوئی انجری نہیں ہوئی۔

  9. پولارڈ کے خلاف ایل بی ڈبلیو کا ریویو۔۔۔

    امپائر کا فیصلہ برقرار!

  10. تسکین کا چوتھا اوور شروع

  11. ویسٹ انڈیز کا سکور 61/3, 12 اوورز ختم

    چیز اور پولارڈ کریز پر جم کر کھیل رہے ہیں۔ چیز 26 اور پولارڈ 7 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔

    یہ دیکھنا اہم ہوگا کہ اب 12ویں اوور کے اختتام کے بعد وہ کب جارحانہ کھیل کا فیصلہ کرتے ہیں۔

  12. 11ویں اوور کا اختتام، ویسٹ انڈیز کا تیسرا چوکا, سکور 56/3

    ویسٹ انڈیز کے بلے بازوں کے لیے شارجہ میں باؤنڈری لگانا کافی مشکل ثابت ہو رہا ہے۔

    انھوں نے 11ویں اوور کی آخری گیند پر اننگز کا تیسرا چوکا لگایا ہے۔

  13. تین وکٹوں کے نقصان کے بعد ویسٹ انڈیز کی محتاط بیٹنگ جاری, 10 اوورز کے بعد سکور 48/3

    چیز

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    شکیب کے پہلے اوور میں تین رنز بنے ہیں۔

  14. نو اوورز کا اختتام، ویسٹ انڈیز کا سکور 44/3

  15. پولارڈ اور چیز کے درمیان شراکت اہم

    اپنا پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلنے والے چیز کریز پر ڈٹ کر کھیل رہے ہیں۔ انھوں نے 22 گیندوں پر 16 رنز بنا لیے ہیں۔

    پولارڈ کے ساتھ چیز کی شراکت ویسٹ انڈیز کے لیے اہم ہوگی۔

  16. آّّٹھ اوورز کا اختتام، ویسٹ انڈیز کا سکور 39/3

    ویسٹ انڈیز

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  17. پولارڈ کا ایج لیکن گیند کیپر لیٹن داس تک نہ پہنچ سکی

    تسکین کی سلو گیند پر پولارڈ کا ایج لگا لیکن گیند کیپر تک نہ پہنچ سکی۔

  18. سات اوورز کا اختتام، ویسٹ انڈیز کا سکور 33/3

  19. کپتان پولارڈ کی کریز پر ساتویں اوور میں آمد

  20. ہتمائر نو رنز بنا کر کیچ آؤٹ

    مہدی حسن

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    مہدی حسن نے اپنی دوسری وکٹ حاصل کر لی ہے۔