ورلڈ ٹی ٹوئنٹی: ویسٹ انڈیز کی بنگلہ دیش کے خلاف تین رنز سے فتح

کرکٹ کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 23ویں میچ میں آج شارجہ کے میدان میں ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں مدمقابل پوئیں۔ ویسٹ انڈیز کے 143 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش ناکام رہا۔

لائیو کوریج

  1. ’کیا ہم نے آج پہلی بار کسی کو اپنی مرضی سے ریٹائرڈ ہوتے دیکھا؟‘

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

    ویسٹ انڈین کپتان کئیورن پولارڈ اپنی اننگز میں 16 گیندوں پر صرف آٹھ رنز بنا سکے اور کوئی گیند صحیح سے کھیلنے سے قاصر تھے۔

    اس پر انڈین کھلاڑی ابھینو مکنڈ نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے ٹویٹ کی کہ کیا یہ پہلی بار ہم نے دیکھا ہے کہ کوئی کھلاڑی اپنی مرضی سے ریٹائرڈ ہو گیا ہے۔

  2. ہولڈر کا لیگ سائیڈ پر ایک اور چھکا

  3. ہولڈر کا فل ٹاس پر چھکا

  4. براوو ایک رن بنا کر کیچ آوٹ

  5. چار اوورز میں شریف نے 20 رنز دیے اور دو وکٹیں حاصل کیں, سکور 123/7

  6. ہولڈر کا آسان کیچ ڈراپ

    شریف کے اوور میں ہولڈر کا آسان کیچ چھوٹ گیا ہے۔

  7. اگلی ہی گیند پر چیز بولڈ, شریف الاسلام کی دوسری وکٹ

    چیز 39 بنا کر آؤٹ ہوگئے ہیں۔

  8. پوران 40 رنز بنا کر آؤٹ

    شریف الاسلام کی گیند پر پوران کیچ آؤٹ ہوگئے۔ انھوں نے محض 22 گیندوں پر 40 رنز کی اہم باری کھیلی ہے۔

  9. 18 اوورز کے بعد ویسٹ انڈیز کا سکور 119/4, مہدی حسن کے آخری اوور میں 16 رنز

  10. پوران کا چھکا

    پوران کے 19 گیندوں پر 38 رنز!

  11. پوران کا مہدی حسن کی پہلی گیند پر چھکا

    مہدی حسن اپنا چوتھا اوور کرا رہے ہیں۔

  12. بنگلہ دیش کو بڑا ہدف دینے کے لیے چیز اور پوران سے امیدیں, 17 اوورز کے بعد ویسٹ انڈیز کا سکور 103/4

  13. 17ویں اوور میں ویسٹ انڈیز کے 100 رنز مکمل

  14. شکیب نے چار اوورز میں 28 رنز دیے مگر کوئی وکٹ حاصل نہ کی

    جبکہ تسکین نے اپنے چار اوورز میں 17 رنز دیے ہیں۔

  15. 16 اوورز کے بعد ویسٹ انڈیز کا سکور 99/4

  16. ایک اور چھکا، پوران شکیب پر دباؤ بناتے ہوئے

  17. ویسٹ انڈیز کا پہلا چھکا پوران کے بلے سے

    شکیب کے آخری اوور میں پوران نے سویپ پر چھکا لگایا ہے۔

  18. 15 اوورز کا اختتام، ویسٹ انڈیز کا سکور 84/4

    مستفیض الرحمان کے تیسرے اوور میں 14 رنز بنے۔

  19. پوران کا پُل پر چوکا

    مستفیض الرحمان کی سلو گیند پر پوران نے پل کھیلا۔ یہ ان کا پہلا چوکا تھا۔

  20. چیز کا دوسرا چوکا!

    مستفیض الرحمان کی گیند پر چیز نے سیدھا چوکا لگایا ہے۔ انھوں نے 38 گیندوں پر 33 رنز بنا لیے ہیں۔