ورلڈ ٹی ٹوئنٹی: سری لنکا کے خلاف آسٹریلیا کی سات وکٹوں سے فتح

کرکٹ کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 22ویں میچ میں آسٹریلیا نے سری لنکا کو سات وکٹوں سے شکست دی ہے۔ وارنر کے 65 رنز کی بدولت آسٹریلیا نے 155 رنز کا ہدف 17ویں اوور میں حاصل کر لیا۔

لائیو کوریج

  1. سٹارک کے یارکر سے سب متاثر

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  2. 11 اوورز کا اختتام، سری لنکا کا سکور 88/3

  3. سٹارک کا بہترین جواب، پریرا بولڈ

    پریرا چھکا لگانے کے بعد سٹارک کے خطرناک یارکر کا دفاع نہ کرسکے۔

    کریز پر راجاپکسا کی آمد۔۔۔

    سٹارک

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  4. پریرا کا سٹارک کی گیند پر چھکا!

    پریرا نے لانگ آن کے اوپر سے سٹارک کو شاندار چھکا لگایا ہے۔

  5. 10 اوورز کا اختتام، سری لنکا کا سکور 79/2

  6. اسلانکا زیمپا کا شکار بنے, سویپ پر کیچ آؤٹ

    اسلانکا 27 گیندوں پر 35 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے ہیں۔ یہ سری لنکا کی گِرنے والی دوسری وکٹ ہے۔

    پریرا کے ساتھ کریز پر آوشکا فرنینڈو کی آمد۔۔۔

  7. نو اوورز کے بعد سری لنکا کا سکور 75/1

  8. پریرا کے دو مسلسل چوکے!

    پریرا نے 20 گیندوں میں 26 رنز بنا لیے ہیں۔ سٹوئنس کے دوسرے اوور میں انھوں نے آف سائیڈ پر دو مسلسل چوکے لگائے ہیں۔

  9. پریرا اور اسلانکا کے درمیان 36 گیندوں میں 50 رنز کی شراکت

    پریرا اور اسلانکا

    ،تصویر کا ذریعہReuters

  10. آٹھ اوورز کا اختتام، سری لنکا کا سکور 64/1

    زیمپا کے اوور میں صرف چار رنز بن سکے۔

  11. ’اسلانکا کے بارے میں ہم مستقبل میں بھی سنتے رہیں گے‘

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

    ٹوئٹر پر صارف سنجیو بھی اسلانکا کی بیٹنگ سے متاثر ہوئے ہیں۔

    وہ کہتے ہیں کہ جس طرح اسلانکا چوکے اور چھکے لگا رہے ہیں ’مستقبل میں بھی لوگ ان کے بارے میں سنتے رہیں گے۔‘

  12. پاور پلے کا اختتام، سری لنکا کا سکور53/1, چھٹے اوور میں سات رنز

  13. سری لنکا کے چھٹے اوور میں 50 رنز مکمل

  14. اسلانکا آسٹریلیا کے خلاف بھی کافی فارم میں, پانچویں اوور کے بعد سری لنکا کا سکور 46/1

    ہیزلوڈ کی پہلی چار گیندوں پر کوئی رن نہ بن سکا لیکن پانچویں گیند پر اسلانکا نے چوکا لگایا اور آخری گیند پر سنگل لیا۔

    انھوں نے 14 گیندوں پر 25 رنز بنا لیے ہیں۔

    گذشتہ میچ میں بنگلہ دیش کے خلاف انھوں نے 80 رنز کی باری کھیلی تھی۔

  15. چار اوورز کا اختتام، سری لنکا کا سکور 41/1

  16. اسلانکا کا پہلا چھکا!, میکسویل کی پہلی گیند پر جارحانہ انداز

    اسلانکا

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  17. تین اوورز کے بعد سری لنکا کا سکور 25/1

  18. اسلانکا کے کمنز کو دو چوکے

    اسلانکا، جو ٹورنامنٹ میں اچھی فارم میں ہیں، نے کمنز کو دو چوکے لگائے ہیں۔

    دوسرا چوکا نو بال پر فری ہٹ کے بعد سیدھا کھیل کر لگایا گیا۔

  19. کمنز کی گیند پر نیسانکا کیچ آؤٹ

    نیسانکا اس گیند پر بھی بڑی شاٹ لگانا چاہتے تھے لیکن گیند دائرے کے باہر نہ جاسکی اور ان کا کیچ کوور فیلڈر نے پکڑا۔

  20. نیسانکا کا کمنز کو چوکا!, شارٹ سکوائر لیگ کے اوپر سے چار رنز