ورلڈ ٹی ٹوئنٹی: سری لنکا کے خلاف آسٹریلیا کی سات وکٹوں سے فتح

کرکٹ کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 22ویں میچ میں آسٹریلیا نے سری لنکا کو سات وکٹوں سے شکست دی ہے۔ وارنر کے 65 رنز کی بدولت آسٹریلیا نے 155 رنز کا ہدف 17ویں اوور میں حاصل کر لیا۔

لائیو کوریج

  1. راجاپکسا کا شاندار چوکا!

    ہیزلوڈ کی گیند پر راجاپکسا نے روم بنایا اور کوور باؤنڈری پر چار رنز حاصل کیے۔

  2. سٹارک کے چار اوورز مکمل

    سٹارک نے چار اوورز میں دو وکٹیں حاصل کیں اور 27 رنز دیے۔

    سٹارک

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  3. 19 اوورز کے بعد سری لنکا کا سکور 144/6, سٹارک کے آخری اوور میں نو رنز

  4. جب ریویو پر امپائر کا فیصلہ برقرار رہے۔۔۔, علیم ڈار اور رچرڈ النگورتھ کا ’ِفسٹ بمپ‘

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  5. کارونارتنے کا سٹارک کو چوکا!

  6. کمنز کے چار اوورز مکمل

    چار اوورز میں کمنز نے 34 رنز دیے ہیں اور دو وکٹیں حاصل کی ہیں۔

  7. شناکا کیچ آؤٹ, کمنز کی اچھی واپسی

    یہ کمنز کی دوسری وکٹ ہے اور اب سری لنکا کے چھ کھلاڑی آؤٹ ہوچکے ہیں۔

  8. شناکا کا چوکا!

    کمنز کی گیند پر انھوں نے کوور کا چوکا لگایا ہے۔

  9. 17 اوورز کے بعد سری لنکا کا سکور 128/5

  10. راجاپکسا کا چھکا, سٹوئنس کے اوور میں شاندار بیٹنگ

    راجاپکسا

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    دو مسلسل چوکوں کے بعد راجاپکسا نے سٹوئنس کو سیدھا چھکا لگایا۔ انھوں نے 16 گیندوں پر 25 رنز بنا لیے ہیں۔

  11. راجاپکسا کے دو مسلسل چوکے!

  12. 16 اوورز کے بعد سری لنکا کا سکور 111/5

  13. 15 اوورز کے بعد سری لنکا کا سکور 105/5

    ہیزلوڈ کے تیسرے اوور میں آٹھ رنز بنے۔ کریز پر راجاپکسا اور شناکا موجود ہیں۔

  14. 14 اوورز کے بعد سری لنکا کا سکور 97/5, 9.3 اوورز کے بعد یہ سکور 78/1 تھا

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  15. زیمپا کے چار اوورز جنھوں نے میچ کا رُخ پلٹ دیا

    سری لنکا کے بلے بازوں نے اچھا آغاز کیا تھا مگر زیمپا نے نپی تلی بولنگ کے ذریعے ان پر دباؤ ڈالا۔

    اپنے چار اوورز میں زیمپا نے صرف 12 رنز دیے اور دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ انھوں نے اسلانکا اور آوشکا فرنینڈو کی اہم وکٹیں حاصل کیں۔

    زیمپا

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  16. سٹارک کے تیسرے اوور میں صرف پانچ رنز, اچھے آغاز کے بعد سری لنکا کی بیٹنگ مشکل میں

  17. رن آؤٹ کا چانس مگر مارش ڈائریکٹ ہِٹ نہ لگا سکے

    کوور میں مارش نے اچھی فیلنڈنگ کر کے رنز روکے مگر وہ بیٹنگ اینڈ پر ڈائریکٹ ہِٹ کے ذریعے رن آؤٹ نہ کر سکے۔

  18. سٹارک نے ہسرنگا کی وکٹ حاصل کر لی, سری لنکا کی پانچویں وکٹ گِر گئی

    ہسرنگا نے امپائر کے فیصلے پر ریویو لیا مگر فیصلہ برقرار رہا۔ گیند پر ہسرنگا کے بلے سے ایج لگی اور کیپر میتھیو ویڈ نے آسان کیچ پکڑا۔

  19. 12 اوورز کے بعد سری لنکا کا سکور 90/4

    سری لنکا نے بیٹنگ کے اچھے آغاز کے بعد وکٹیں گنوا دی ہیں اور اب ان کی بیٹنگ مشکل میں نظر آ رہی ہے۔

  20. زیمپا نے اپنی دوسری وکٹ حاصل کر لی, سری لنکا کی چوتھی وکٹ گِر گئی

    آوشکا چار رنز بنا کر آؤٹ اور کریز پر ہسرنگا کی آمد۔۔۔