ورلڈ ٹی ٹوئنٹی: سری لنکا کے خلاف آسٹریلیا کی سات وکٹوں سے فتح

کرکٹ کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 22ویں میچ میں آسٹریلیا نے سری لنکا کو سات وکٹوں سے شکست دی ہے۔ وارنر کے 65 رنز کی بدولت آسٹریلیا نے 155 رنز کا ہدف 17ویں اوور میں حاصل کر لیا۔

لائیو کوریج

  1. میچ ختم مگر ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی کوریج جاری رہے گی۔۔۔

    ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا 22واں میچ آسٹریلیا نے سری لنکا کے خلاف سات وکٹوں سے جیت لیا ہے۔

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا 22واں میچ آسٹریلیا نے سری لنکا کے خلاف سات وکٹوں سے جیت لیا ہے۔ اس کے ساتھ اب اس لائیو پیج کو اب مزید اپ ڈیٹ نہیں کیا جائے گا۔

    29 اکتوبر کو دو میچز کھیلے جائیں گے۔ گروپ ون کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں مدِمقابل ہوں گی۔ جبکہ گروپ ٹو کے دوسرے میچ میں پاکستان کا مقابلہ افغانستان سے ہوگا۔

    ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سے متعلق خبروں اور تبصروں کے لیے آپ ہمارے خصوصی صفحے کا رُخ کر سکتے ہیں۔

  2. ’ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں آسٹریلیا کی پیشرفت کے لیے وارنر کی فارم اہم‘

    ایک ٹویٹ میں مظہر ارشد کا کہنا ہے کہ آئی پی ایل میں ڈیوڈ وارنر کی کارکردگی شاید اتنی اچھی نہیں تھی مگر آسٹریلیا کے لیے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں واپسی کے بعد سے انھوں نے بہترین کھیل پیش کیا ہے۔

    ’78.85 کی اوسط کے ساتھ انھوں نے 552 رنز بنائے ہیں اور ان کا سٹرائیک ریٹ 138.34 ہے۔‘

    X پوسٹ نظرانداز کریں, 1
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام, 1

    جبکہ ہرشا بھوگلے کا کہنا ہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کی پیشرفت کے لیے ’وارنر کی فارم اہم ہوگی۔‘

    X پوسٹ نظرانداز کریں, 2
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام, 2

  3. گروپ ون میں انگلینڈ اور آسٹریلیا سب سے آگے, پوائنٹس ٹیبل

    پوائنٹس ٹیبل

    ،تصویر کا ذریعہICC

    اس جیت کے ساتھ آسٹریلیا نے گروپ ون میں دوسری پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ انگلینڈ اور آسٹریلیا نے اپنے دونوں میچز جیتے ہیں اور ان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکان سب سے زیادہ ہیں۔

    پہلے میچ میں فتح کے بعد اب اس شکست سے سری لنکا چوتھے نمبر پر ہے۔

  4. ’وارنر نے بہترین اننگز کھیلی‘

    سری لنکا پر فتح کے بعد آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ کا کہنا تھا کہ ’بطور بلے باز مجھے پسند ہے کہ بلے باز کو ہی میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا جائے۔ مگر کارکردگی کے اعتبار سے زیمپا نے اس میچ میں بہترین بولنگ کی۔‘

    ’ایسا لگا جیسے ہدف کے تعاقب کے لیے یہ اچھی وکٹ تھی۔۔۔ ڈیوڈ وارنر نے بہترین اننگز کھیلی۔‘

    اس موقع پر سری لنکا کے کپتان شناکا نے کہا کہ ’ہمارا آغاز اچھا تھا مگر میچ کے وسط میں ہم اس کا فائدہ نہیں اٹھا سکے۔۔۔ مجھے لگتا ہے کہ ہم نے اس وکٹ پر 20 سے 30 رنز کم بنائے۔‘

  5. میچ کا بہترین کھلاڑی: ایڈم زیمپا, زیمپا نے چار اوورز میں 12 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں

    میچ کا بہترین کھلاڑی: ایڈم زیمپا
  6. میچ کا فائنل سکور, آسٹریلیا بمقابلہ سری لنکا

    آسٹریلیا بمقابلہ سری لنکا
  7. آسٹریلیا کی سری لنکا کے خلاف سات وکٹوں سے فتح!

    آسٹریلیا
  8. سٹوئنس کا چھکا!

  9. آسٹریلیا کو 24 گیندوں پر 15 رنز درکار, کارونارتنے کے اوور میں 10 رنز بنے

    16 اوورز کے بعد آسٹریلیا کا سکور 140/3 ہے۔

  10. سٹوئنس کا پہلی گیند پر چوکا

  11. آسٹریلیا کو 30 گیندوں پر 25 رنز درکار

    سمتھ کے ساتھ کریز پر سٹوئنس کی آمد

  12. وارنر 65 رنز بنا کر آؤٹ

    کپتان شناکا نے اپنے پہلے اوور میں اوپنر وارنر کو باؤڈری پر کیچ آؤٹ کر دیا ہے۔ آسٹریلیا کی اب تین وکٹیں گِر چکی ہیں۔

  13. وارنر اور سمتھ کے درمیان 50 رنز کی شراکت

  14. آسٹریلیا کو چھ اوورز میں 31 رنز درکار

  15. وارنر کے دو مسلسل چوکے!

  16. 13 اوورز کے بعد آسٹریلیا کا سکور 112/2

  17. ہسرنگا کے چار اوورز مکمل

    ہسرنگا

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    ہسرنگا نے اپنے چار اوورز میں 22 رنز دیے اور دو وکٹیں حاصل کیں۔ اب تک وہ وکٹ حاصل کرنے والے واحد بولر ہیں۔

  18. آسٹریلیا کو 48 گیندوں پر 47 رنز درکار

  19. وارنر کی نصف سنچری مکمل

    ڈیوڈ وارنر نے 31 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کر لی ہے۔ انھوں نے اب تک اس باری میں آٹھ چوکے لگائے ہیں۔

    وکٹ کیپر پریرا نے ان کا ایک کیچ ڈراپ کیا تھا۔

    وارنر

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  20. 11 اوورز کا اختتام، آسٹریلیا کے 100 رنز مکمل, آسٹریلیا کا سکور 100/2