آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے

مجھے مرکزی ویب سائٹ یا ورژن پر لے جائیں

کم ڈیٹا استعمال کرنے والے ورژن کے بارے میں مزید جانیں

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی: نمیبیا کی سکاٹ لینڈ پر چار وکٹوں سے فتح

کرکٹ کے ٹی 20 ورلڈ کپ کے 21ویں میچ میں نمیبیا کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سکاٹ لینڈ نے 110 رنز کا ہدف دیا جو نمیبیا نے 19ویں اوور میں حاصل کر لیا۔ اس سے قبل میچ میں انگلینڈ نے بنگلہ دیش کو آٹھ وکٹوں سے ہرا دیا تھا۔

لائیو کوریج

  1. دوسرے اینڈ سے بنگلہ دیش نے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کا انتخاب کیا ہے

  2. انگلینڈ کے پہلے اوور میں سات رنز, بنگلہ دیش 20 اوورز میں 124/9

  3. ان بولرز نے اچھی کارکردگی دکھائی جنھیں ’انڈیا میں ایک میچ بھی نہیں کھلایا گیا تھا‘

    میٹ رولر کہتے ہیں کہ رواں سال مارچ میں انگلینڈ نے جب انڈیا کا دورہ کیا تھا تو معین علی، کرس ووکس، لونگ سٹون اور ٹائمل ملز کو ایک بھی میچ نہیں کھلایا گیا تھا۔

    ’آج بولنگ میں ان کی مشترکہ کارکردگی یہ رہی: 14 اوورز میں 72 رنز دے کر آٹھ وکٹیں۔‘

  4. بریکنگ, انگلینڈ کی اننگز کا آغاز, پہلی بال پر جیسن رائے کا چوکا

    بنگلہ دیش کی جانب سے شکیب الحسن نے بولنگ کا آغاز کیا ہے جبکہ انگلینڈ کے لیے جیسن رائے اور جوس بٹلر نے کریز سنبھالی ہے۔

  5. اس وقت انگلینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ کی اننگز بریک جاری ہے

  6. انگلینڈ کا ہدف 125 رنز, انگلینڈ کی شاندار بولنگ، 20 اوورز میں بنگلہ دیش کے 124 رنز اور نو کھلاڑی آؤٹ

    انگلینڈ کے تمام بولرز نے کافی اچھی بولنگ کا مظاہرہ کیا ہے اور کسی بھی لمحے بنگلہ دیش کے بلے باز ان پر حاوی نہیں ہوسکے۔ اس کے باوجود بنگلہ دیش نے 124 رنز کا سکور بنا کر اپنے بولرز کو میچ میں واپسی کا موقع دیا ہے۔

    پاور پلے میں بنگلہ دیش کو تین وکٹوں کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد ان کی اننگز کبھی سنبھل نہ سکی۔ معین علی نے لیٹن داس اور محمد نعیم کی وکٹیں حاصل کیں جبکہ ووکس کی گیند پر سٹار آل راؤنڈر شکیب راشد ایک عمدہ کیچ کی بدولت آؤٹ ہوئے۔

    مشفیق الرحیم نے بیٹنگ کو مستحکم کرنے کی کوشش میں 30 رنز جوڑے، جن میں تین چوکے شامل تھے۔ لیکن وہ آف سپنر لونگ سٹون کو ریورس سویپ کھیلنے گئے جو ایل بی ڈبلیو کا سبب بنا۔

    کپتان محمود اللہ نے ایک چوکے کے ساتھ 24 گیندوں پر 19 رنز بنائے مگر لونگ سٹون کی گیند پر خراب شاٹ کی بدولت بیک ورڈ پوائنٹ پر کیچ دے بیٹھے۔ ان کے لیے آؤٹ ہونا زیادہ مایوس کن رہا کیونکہ ان کی ایک غلط کال کی وجہ سے ان کے ساتھی عفیف رن آؤٹ ہوچکے تھے۔

    بنگلہ دیش کی ٹیل کے بلے بازوں نے جہاں تک ہوسکا رنز حاصل کرنے کی کوشش کی۔ 19ویں اوور میں عادل راشد کی بولنگ کے دوران نسیم احمد کے دو چھکے اور ایک چوکے اہم ثابت ہوئے۔ مگر ملز کے آخری اوور میں صرف پانچ رنز بن سکے اور انھوں نے آخری دو گیندوں پر دو وکٹیں حاصل کیں۔

    سپنر معین علی اور لونگ سٹون نے دو، دو کھلاڑیوں کو پویلین واپس بھیج کر رنز پر روک لگائے رکھی جبکہ ملز نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

  7. نور الحسن 16 رنز بنا کر آؤٹ

    آخری اوور میں ملز نے ایک باؤنسر پر نور الحسن کو وکٹ کیپر کے کیچ سے آؤٹ کر دیا ہے۔

  8. آخر ایک اوور بنگلہ دیش کے نام بھی ہو سکا, بنگلہ دیش کا سکور 19 اوورز میں 119/7

    بنگلہ دیش کی اننگز کا سب سے کامیاب اوور 19 واں رہا جب عادل رشید کی بولنگ پر نسوم احمد نے دو چھکے اور ایک چوکا مارا۔

  9. عادل رشید کے آخری اوور میں دو چھکے, نسوم احمد نے فائن لگ کی باؤنڈری کو نشانہ بنایا ہوا ہے۔

  10. بنگلہ دیش کی اننگز کا پہلا چھکا, اننگز کے 19ویں اوور میں نسوم احمد نے بنگلہ دیشی اننگز کا پہلا چھکا مارا ہے۔

  11. ٹمائل ملز کا ایک اور اچھا اوور, بنگلہ دیش کا سکور 18 اوورز میں 102/7

  12. بنگلہ دیش کے 100 رنز مکمل, بنگلہ دیش کا سکور 17.3 اوورز میں 100/7

    بنگلہ دیش کی بیٹنگ اس اننگز میں کبھی بھی انگلینڈ کے بولرز کو دباؤ میں نہیں ڈال سکی۔ اننگز کے 18ویں اوور میں جا کر انھوں نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 100 رنز مکمل کیے ہیں۔

  13. ٹمائل ملز کی ایک اور وکٹ، مہدی حسن آؤٹ, بنگلہ دیش کا سکور 17.1 اوورز میں 98/7

  14. 17اوورز کا اختتام، بنگلہ دیش کے 98 رنز، چھ وکٹوں کا نقصان

    کریز پر مہدی حسن اور نور الحسن موجود ہیں۔ دونوں 11، 11 رنز بنا چکے ہیں۔

  15. مہدی حسن کا ایک اور چوکا

    عادل راشد کی گیند پر مہدی حسن نے کوور باؤنڈری پر چار رنز حاصل کیے ہیں۔

  16. 16 اوورز میں بنگلہ دیش کے 90 رنز، چھ وکٹوں کا نقصان

    مہدی حسن نے 16ویں اوور میں ٹائمل ملز کے اوور میں ایچ کے ذریعے ایک چوکا لگایا جو بنگلہ دیش کی باری میں قریب چار اوورز کے بعد دیکھنے میں آیا۔

  17. محمود اللہ کی وکٹ گِر گئی

    15ویں اوور میں لونگ سٹون کی پہلی چار گیندوں پر تین سنگلز بن سکے جس کے بعد کپتان محمود اللہ نے چوکا لگانے کی کوشش کی اور وہ کیچ آؤٹ ہوگئے۔

    انھوں نے 24 گیندوں پر 19 رنز بنائے تھے۔

  18. انگلینڈ کا دباؤ برقرار، 14ویں اوور میں صرف 4 رنز, بنگلہ دیش کا سکور 14 اوورز میں 80/5

  19. کرس ووکس کی ٹی ٹوئنٹی میچز میں بہترین واپسی

    وزڈن کے مطابق انگلش فاسٹ بولر کرس ووکس کی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کے بعد سے انھوں نے 12 اوورز کرائے ہیں جن میں ان کا اکانومی ریٹ صرف 3.66 رہا ہے۔

    خیال رہے کہ بنگلہ دیش کے خلاف اس میچ انھوں نے چار اوورز میں صرف 12 رنز دیے ہیں اور ایک وکٹ حاصل کی ہے۔

  20. انگلینڈ کا ایک اور کامیاب اوور، 13ویں اوور میں 9 رنز مگر ایک وکٹ کا نقصان, بنگلہ دیش کا سکور 13 اوورز میں 76/5