آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے

مجھے مرکزی ویب سائٹ یا ورژن پر لے جائیں

کم ڈیٹا استعمال کرنے والے ورژن کے بارے میں مزید جانیں

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی: نمیبیا کی سکاٹ لینڈ پر چار وکٹوں سے فتح

کرکٹ کے ٹی 20 ورلڈ کپ کے 21ویں میچ میں نمیبیا کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سکاٹ لینڈ نے 110 رنز کا ہدف دیا جو نمیبیا نے 19ویں اوور میں حاصل کر لیا۔ اس سے قبل میچ میں انگلینڈ نے بنگلہ دیش کو آٹھ وکٹوں سے ہرا دیا تھا۔

لائیو کوریج

  1. نمیبیا کو آخری پانچ اوورز میں 25 رنز درکار, سکور 85/4

    14ویں اوور میں نمیبیا نے 10 رنز حاصل کیے۔

  2. 14 اوورز کا اختتام، نمیبیا کا سکور 75/4

  3. نمیبیا کو 42 گیندوں پر 39 رنز درکار, سکور 71/4

    کریز پر ڈیوڈ ویسے اور جے جے سمٹ موجود ہیں۔

  4. ولیمز کی اہم وکٹ واٹ نے حاصل کر لی

    ولیمز 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے ہیں۔ انھوں نے واٹ کی گیند پر آگے بڑھ کر شاٹ کھیلنے کی کوشش کی لیکن وہ سٹمپ ہوگئے۔

    کیپر کراس نے بہت عمدہ انداز میں گیند پکڑی جس پر ان کی تعریف کی جا رہی ہے۔

  5. ایرازمس کی وکٹ گِر گئی

    لیسک نے ایرازمس کو بولڈ کر دیا ہے۔ ایرازمس چھ گیندوں پر چار رنز بنا کر آؤٹ ہوچکے ہیں۔

    نمیبیا کے آنے والے بلے بازوں پر اب ہدف کے تعاقب کے لیے دباؤ بڑھے گا۔

  6. نمیبیا کو 54 گیندوں پر 50 رنز درکار

    واٹ نے ایک اچھا اوور کرایا ہے جس میں صرف تین رنز بنے ہیں۔

    سکاٹ لینڈ کے بولرز کی کوشش ہوگی کہ وہ رنز کو روکنے کے ساتھ وکٹیں حاصل کر سکیں۔

  7. 10 اوورز میں نمیبیا کا سکور 56/2, 54 گیندوں پر رنز درکار

  8. گرین کیچ آؤٹ ہوگئے

    گریوز نے اپنے دوسرے اوور میں گرین کو جارحانہ شاٹ کھیلنے پر مجبور کیا اور وہ کیچ آؤٹ ہوگئے۔

    نمیبیا کا سکور اب 50/2 ہے۔

  9. ولیمز کا چھکا

    نمیبیا کو 66 گیندوں پر اب 60 رنز درکار ہیں۔ واٹ کے اوور میں ولیمز کے چھکے کے بعد نمیبیا کا سکور 50/1 ہے۔

  10. گرین کی خلاف ایل بی ڈبلیو کا ریویو، تھرڈ امپائر کا فیصلہ ناٹ آؤٹ

  11. نمیبیا کو 72 گیندوں پر 70 رنز درکار, آٹھ اوورز کے بعد سکور 40/1

    آٹھ اوورز کے بعد سکاٹ لینڈ کا سکور 32/4 تھا۔

  12. گریوز کی پہلی گیند پر چوکا

    گرین نے پیڈل سویپ کھیلتے ہوئے گریوز کی پہلی گیند پر چوکا لگایا ہے۔

  13. سات اوورز میں نمیبیا کے ایک وکٹ کے نقصان پر 33 رنز, جیت کے لیے 77 رنز درکار

    کریز پر ولیمز اور گرین موجود ہیں۔

  14. پاور پلے کا اختتام، نمیبیا کا سکور 29/1

  15. سفیان شریف نے سکاٹ لینڈ کو پہلی کامیابی دلا دی

    لنگن 24 گیندوں میں 18 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے ہیں۔

  16. پانچ اوورز کا اختتام، نمیبیا کا سکور 26/0

    نمیبیا نے پانچویں اوور سے 10 رنز حاصل کیے جس میں لنگن کے دو چوکے شامل تھے۔

  17. لنگن کے دو چوکے

    ڈیوے کے اوور میں لنگن نے دو چوکے لگا دیے ہیں۔

  18. نمیبیا کا محتاط آغاز، بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے 16 رنز, چار اوورز کا اختتام

    سکاٹ لینڈ کی باری سے سبق سیکھتے ہوئے جس میں پہلے اوور میں ہی تین وکٹیں گِر گئی تھیں، نمیبیا کے اوپنرز محتاط انداز میں کھیل رہے ہیں۔

    انھیں 16 اوورز میں 94 رنز درکار ہیں۔

  19. تین اوورز کا اختتام، نمیبیا کا سکور 13/0

  20. سکاٹ لینڈ نے 20ویں اوور تک جان لگائی‘

    موکل کمار کہتے ہیں کہ وہ ایسوسی ایٹ ٹیموں کے کھیل سے کافی متاثر ہوئے ہیں ’جو آخر تک لڑتی ہیں۔‘

    ’انگلینڈ کے خلاف ویسٹ انڈیز کی ٹیم 55 پر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔ لیکن سکاٹ لینڈ نے آغاز میں وکٹیں گِرنے کے باوجود 20ویں اوور تک جان لگائی۔‘