ایک اور بلے باز بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ, سکاٹ لینڈ کا ریویو
ٹرمپلمین نے چوتھی گیند پر کپتان برنگٹن کو ایل بی ڈبلیو کردیا ہے۔ سکاٹ لینڈ نے ریویو لیا مگر امپائرز کال پر آؤٹ کا فیصلہ برقرار رہا۔
آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
کرکٹ کے ٹی 20 ورلڈ کپ کے 21ویں میچ میں نمیبیا کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سکاٹ لینڈ نے 110 رنز کا ہدف دیا جو نمیبیا نے 19ویں اوور میں حاصل کر لیا۔ اس سے قبل میچ میں انگلینڈ نے بنگلہ دیش کو آٹھ وکٹوں سے ہرا دیا تھا۔
ٹرمپلمین نے چوتھی گیند پر کپتان برنگٹن کو ایل بی ڈبلیو کردیا ہے۔ سکاٹ لینڈ نے ریویو لیا مگر امپائرز کال پر آؤٹ کا فیصلہ برقرار رہا۔
ٹرمپلمین نے نمیبیا کو بہترین آغاز دیا ہے۔
مکلوئیڈ بھی بغیر کوئی رن بنائے اپنی وکٹ گنوا چکے ہیں۔ ان کے بلے سے باہر جاتی گیند پر ایج لگی اور کیپر نے کیچ پکڑا۔
نمیبیا کی طرف سے پہلا اوور ٹرمپلمین نے کرایا اور پہلی ہی گیند پر سکاٹ لینڈ کے بائیں ہاتھ کے بلے باز منزی کو بولڈ کر دیا۔ اس گیند پر منزی کٹ شاٹ لگانا چاہتے تھے لیکن گیند ان سے زیادہ دور نہ تھی۔
اچھے آغاز کے لیے سکاٹ لینڈ کو منزی سے بہتر کارکردگی کی امید تھی۔ 29 اننگز میں وہ پہلی بار بغیر سکور بنائے آؤٹ ہوئے ہیں۔
سکاٹ لینڈ کے کپتان انگلی میں چوٹ کی وجہ سے میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔ ان کی جگہ رچی برنگٹن کپتانی کے فرائض سرانجام دیں گے اور بلے بازی کو مضبوط کرنے کے لیے کریگ والس کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ میتھیو کراس وکٹ کیپنگ کریں گے۔
نمیبیا کی ٹیم
زین گرین (وکٹ کیپر)، کریگ ولیمز، گرہارڈ ایرازمس (کپتان)، ڈیوڈ ویسے، جے جے سمٹ، جین فرائلنک، جین نیکول، مائیکل وان لنگن، روبن ٹرمپلمین، پیکی یا فرانس، برنارڈ شولٹز
سکاٹ لینڈ کی ٹیم
میتھیو کراس (وکٹ کیپر)، جارج منزی، کیلم مکلوئیڈ، رچی برنگٹن (کپتان)، مائیکل لیسک، کرس گریوز، مارک واٹ، جوش ڈیوی، سفیان شریف، بریڈ وہیل
آج کا دوسرا میچ سکاٹ لینڈ اور نمیبیا کے درمیان کھیلا جا رہا ہے۔
یہ سپر 12 راؤنڈ میں نمیبیا کا پہلا میچ ہوگا جبکہ اس سے قبل سکاٹ لینڈ کو افغانستان کے خلاف بڑے مارجن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
گذشتہ پانچ ٹی ٹوئنٹی مقابلوں میں نمیبیا نے چار فتوحات حاصل کی ہیں جبکہ سکاٹ لینڈ نے اسی دوران تین میچ جیتے ہیں۔
اس سے قبل پہلے راؤنڈ میں نمیبیا نے سکاٹ لینڈ کے خلاف پانچ وکٹوں سے فتح حاصل کی تھی۔
انگلینڈ نے بنگلہ دیش کا 124 رنز کا ہدف باآسانی دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ہے۔ انھوں نے یہ سکور صرف 15ویں اوور میں ہی پورا کر لیا۔
انگلینڈ کی جانب سے اوپنر جیسن رائے کامیاب ترین بلے باز رہے۔ انھوں نے 38 گیندوں پر 61 رنز بنائے۔
بنگلہ دیش کے بولر جیسن رائے کی وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب تو ہو گئے ہیں مگر شاید اب دیر بہت ہو چکی ہے۔
انگلینڈ کی اس کارکردگی کے بعد سوشل میڈیا پر بہت سے صارفین انھیں داد دے رہے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا کہ ’اس ٹورنامنٹ میں اب تک انگلینڈ نے اچھی، کنٹرولڈ پرفارمنس دکھائی ہے۔‘
’پاکستان کے علاوہ مجھے لگتا ہے کہ ہماری ٹیم (انگلینڈ) بہتر فارم میں ہے۔‘
جبکہ اریحہ نامی صارف کا خیال ہے کہ وہ ابھی سے انگلینڈ کی ٹیم کو فائنل میں دیکھ رہی ہیں۔
جیسن رائے 38 گیندوں پر 61 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے ہیں۔ انھوں نے شریف الاسلام کی گیند پر تھرڈ مین پر باؤنڈری مارنے کی کوشش کی مگر وہاں پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔
ٹوئٹر پر بعض شائقین یہ شکایت کر رہے ہیں کہ بنگلہ دیش نے انگلینڈ کی بیٹنگ کے دوران ان پر اتنا دباؤ نہیں ڈالا اور یہ مقابلہ یکطرفہ لگ رہا ہے۔
ایک صارف کا کہنا ہے کہ بیٹنگ میں بنگلہ دیش نے اچھی کارکردگی نہیں دکھائی اور خراب شاٹس ان کی تنزلی کی وجہ بنی۔
’(لیکن) فیلڈنگ میں (بنگلہ دیش نے) مکمل طور پر دفاعی انداز اپنایا ہوا ہے۔ ایسا لگ رہا ہے جیسے وہ وکٹیں لینے کی کوشش نہیں کر رہے۔‘