آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
ویسٹ انڈیز کے خلاف جنوبی افریقہ کی آٹھ وکٹوں سے کامیابی
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں منگل کو دبئی میں کھیلے جانے والے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ یہ ٹورنامنٹ میں جنوبی افریقہ کی پہلی کامیابی ہے اور ویسٹ انڈیز اب کوئی میچ جیتے بغیر دو میچ ہار چکی ہے۔
لائیو کوریج
بریکنگ, تیسرا اوور بغیر کسی رن کے، مکرم کی بہترین بولنگ, سکور 6/0، تین اوورز
دوسرا اوور بھی قدرے خاموش، سکور کسی وکٹ کے نقصان کے بغیر 6 رنز
بریکنگ, کاگیسو ربادا دوسرا اوور کروانے کے لیے آئے ہیں
جنوبی افریقہ کے کپتان نے ایک ہی بال کے بعد سلپ فیلڈر کو ہٹا دیا ہے۔
ویسٹ انڈیز کے اوپنرز کا محتاط انداز, پہلے اوور میں چار رنز بنے ہیں
بریکنگ, ویسٹ انڈیز کی جانب سے ایون لوئٹس اور لنڈل سمنز کریز پر, جنوبی افریقہ کی جانب سے ایڈن مکرم بولنگ کا آغاز کر رہے ہیں
ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں ایک تبدیلی
ویسٹ انڈیز کی جانب سے آج کے میچ میں شرکت کرنے والے کھلاڑی مندرجہ ذیل ہیں:
ایون لوئس، کرس گیل، لینڈل سمنز، شمرون ہیتمائر، نکولاس پوران، کیرن پولارڈ، آنڈرے رسل، ڈیون براوہ، اکیل حسین، ہیڈن والش اور راوی رامپال
بریکنگ, جنوبی افریقہ کی ٹیم میں ایک تبدیلی، کوئنٹن ڈی کاک ’ذاتی وجوہات کی بنا پر‘ ٹیم سے باہر
جنوبی افریقہ کی جانب سے آج میدان میں مندرجہ ڈیل کھلاڑی اتر رہے ہیں۔
رضا ہنڈرکس، تیمبا بووما، ایڈن مکرم، راس وین ڈیوسن، ڈیوڈ ملر، ہائنرخ کلاسن، کاگیسو ربادا، کسیو مہاراج، لونگی نگیدی، آنریخ نورتے اور تبریز شمسی
بریکنگ, جنوبی افریقہ کا ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ