آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے

مجھے مرکزی ویب سائٹ یا ورژن پر لے جائیں

کم ڈیٹا استعمال کرنے والے ورژن کے بارے میں مزید جانیں

ویسٹ انڈیز کے خلاف جنوبی افریقہ کی آٹھ وکٹوں سے کامیابی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں منگل کو دبئی میں کھیلے جانے والے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ یہ ٹورنامنٹ میں جنوبی افریقہ کی پہلی کامیابی ہے اور ویسٹ انڈیز اب کوئی میچ جیتے بغیر دو میچ ہار چکی ہے۔

لائیو کوریج

  1. جنوبی افریقہ کے بلے بازوں وین ڈیوسن اور ہنڈرکس کی اچھی بیٹنگ, چھٹے اوور میں چھ رنز بنے، 42/1

  2. عقیل حسین پاور پلے کا آخری اوور کروائیں گے

  3. پانچ اوورز کے اختتام پر جنوبی افریقہ کا سکور 36/1

  4. رام پال کے دوسرے اوور میں جنوبی افریقہ کے نو رنز بنے, پانچواں اوور کروانے کے آنڈرے رسل آئے ہیں

  5. تین اوورز میں جنوبی افریقہ کا سکور ایک وکٹ کے نقصان پر 17 رنز, تیسرے اوور میں 11 رنز پڑے ہیں۔

  6. رضا ہینڈرکس کا ایک اور چوکا

  7. بریکنگ, تیسرا اوور: اقیل حسین کی پہلی گیند پر جنوبی افریقہ کی اننگز کا پہلا چھکا

  8. رام پال کا بہترین اوور، دوسرے اوور میں صرف دو رنز بنے ہیں, جنوبی افریقہ کا سکور دو اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر 6 رنز

  9. ویسٹ انڈیز کا دوسرا اوور رام پال کروانے آئیں ہیں, کریز پر اس وقت رضا ہنڈرکس اور وین ڈیوسن موجود ہیں

  10. بریکنگ, جنوبی افریقہ کا تعاقب کے پہلے ہی اوور میں نقصان، کپتان باووما آؤٹ!, جنوبی افریقہ کا سکور: 4/1، ایک اوور مکمل

    ویسٹ انڈیز کی جانب سے دیے گئے 144 رنز کے تعاقب میں جنوبی افریقہ نے اپنی اننگز کا آغاز کر دیا ہے جہاں عقیل حسین نے پہلا اوور پھینکا۔

    ان کا سامنا کرنے کے لیے جنوبی افریقی اوپنرز کپتان باووما اور ہینڈریکس کریز پر موجود تھے۔

    لیکن اوور کی آخری گیند پر کپتان ٹینڈا باووما ویسٹ انڈین آل راؤنڈر آندرے رسل کی بہترین فیلڈنگ کا نشانہ بن گئے جنھوں نے جنوبی افریقہ کپتان کو براہ راست تھرو سے رن آؤٹ کر دیا۔

  11. اننگز بریک, ویسٹ انڈیز نے جنوبی افریقہ کو کامیابی کے 144 رنز کا ہدف دیا ہے اور اس وقت اننگز بریک جاری ہے۔

  12. ویسٹ انڈیز کی اننگز مکمل، جنوبی افریقہ کو کامیابی کے لیے 144 رنز درکار, ویسٹ انڈیز کی جانب سے بہترین بلے باز ایون لوئس رہے جنھوں نے 35 گیندوں پر 56 رنز بنائے۔

  13. ہیٹرک بال: ڈوین براوو کا چوکا!

  14. والش پہلی گیند پر کیچ آؤٹ، پریٹوریئس ہیٹرک پر

  15. ویسٹ انڈیز کے نویں بلے باز ہیڈن والش کریز پر, ویسٹ انڈیز 137-7

  16. بریکنگ, پولارڈ 26 رنز بنا کر آؤٹ، پریٹوریئس کی گیند پر پولارڈ کا شاٹ مڈ آن پر کیچ, کیچ کے لیے تھرڈ امپائر کو متعدد بار چیک کرنا پڑا

  17. بریکنگ, آخری اوور پریٹوریئس کروائیں گے

  18. نورکیا کا ہبترین اوور، 19ویں اوور میں صرف پانچ رنز پڑے، دو وکٹیں گر گئیں

  19. اگلی ہی گیند پر ہیتمائر رن آؤٹ, ہیتمائر ک اونچے شاٹ پر دو رنز لینے کی کوشش میں ویسٹ انڈیز کی چھٹی وکٹ گر گئی، ان کی جگہ ڈّیون براوو کریز پر آئے ہیں

  20. رن آوٹ کا چانس ضائع, تیزی سے سنگل لینے کی کوشش میں ہیتمائر مڑتے ہوئے گر گئے تاہم وکٹ کیپر وکٹوں تک نہیں پہنچ سکے۔