آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
ویسٹ انڈیز کے خلاف جنوبی افریقہ کی آٹھ وکٹوں سے کامیابی
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں منگل کو دبئی میں کھیلے جانے والے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ یہ ٹورنامنٹ میں جنوبی افریقہ کی پہلی کامیابی ہے اور ویسٹ انڈیز اب کوئی میچ جیتے بغیر دو میچ ہار چکی ہے۔
لائیو کوریج
بریکنگ, کرس گیل کے خلاف جنوبی افریقہ کا ریوو ناکام
مہاراج کی گیند پر کرس گیل کے خلاف ایل بی ڈبلیو کی اپیل کی گئی تاہم تھرڈ امپائر نے آن فیملڈ امپائر سے اتفاق کیا۔
بریکنگ, کرس گیل کریز پر!
بریکنگ, نکولاس پوران بھی آؤٹ
نکولاس پوران نے چھ گیندوں میں 12 رنز بنائے ہیں۔ ان کی وکٹ مہاراج نے حاصل کی ہے۔
بارہویں اوور کے آختتام پر ویسٹ انڈیز کا سکور ایک وکٹ کے نقصان پر 86
نکولاس پوران نے اس اوور میں دو چوکے مارے ہیں۔
بریکنگ, ویسٹ انڈیز کو پہلا نقصان، ایون لوئس نصف سنچری بنا کر آؤٹ, لوئس مہاراج کی گیند پر مڈ وکٹ پر ربادا کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے ہیں
دس اوورز کے بعد ویسٹ انڈیز کے بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے 65 رنز
بریکنگ, ایون لوئس کا ایک اور چھکا، ان کی نصف سنچری مکمل
تبریز شمسی اٹیک میں، 10واں اوور کروائیں گے
نواں اوور مہاراج کا 9 رنز کا پڑا، ایون لوئٹس کی جارحانہ بینگ جاری
بریکنگ, آٹھویں اوور میں نورتے نے صرف ایک رن دیا ہے
ویسٹ انڈیز کے اوپنرز میں جہاں لنڈن سمنز محتاط ہیں وہیں لوئس نے جارحانہ انداز اپنایا ہوا ہے۔
لنڈن سمنز 21 گیندوں پر 8 رنز
ایون لوئس 27 گیندوں پر 36 رنز
دوسرے اینڈ سے مہاراج اٹیک میں، پاور پلے ختم جنوبی افریقہ کا سپنرز کو جاری رکھنا کا فیصلہ, سات اوور میں 43/0
کیچ ڈراپ!
نورتے کی گیند پر وکٹ کیپر نے لنڈن سمنز کا ایک آسان کیچ ڈراپ کر دیا ہے۔
بریکنگ, لوئس کی جارحانہ بیٹنگ جاری، نورتے کو بھی پہلے اوور میں چوکا
جنوبی افریقہ کا پہلا بولنگ چینج، اننگز کا چھٹا اوور ربادا کی جگہ نورتے کروائیں گے
پانچواں اوور جنوبی افریقہ کے لیے مہنگا، دو چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے اٹھارہ رنز
اگلی ہی گیند پر ایک اور چھکا, مکرم کے گذشتہ اوور میں کوئی رن نہیں بنا تھا۔
اننگز کا پہلا چھکا!, مکرم کی گیند پر ایون لوئٹس نے پل کر کے مڈ وکٹ پر چھکا مارا ہے
بریکنگ, پانچویں اوور کی پہلی گیند پر ایک اوور چانس, مکرم اپنا تیسرا اوور کروانے آئے ہیں
ایون لوئس نے پہلی ہی گیند پر پل کرنے کی کوشش کی اور ان کے بلے کا ٹاپ ایج لگا تاہم مڈ وکٹ کے فیلڈر وہاں پہنچ نہیں سکے۔
چوتھے اوور میں اننگز کا پہلا چوکا، اگلی گیند پر دوسرا چوکا, ربادا کے اس اوور میں ویسٹ انڈیز کے بلے باز بظاہر دباؤ کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں