بریکنگ, جنوبی افریقہ کی ویسٹ انڈیز کے خلاف 8 وکٹوں سے کامیابی
جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈئز کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے 18ویں میچ میں آج دبئی کے میدان میں جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز آمنے سامنے تھے۔ ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کو بیٹنگ کی دعوت دی تو ویسٹ انڈیز نے جنوبی افریقہ کو کامیابی کے 144 رنز کا ہدف دیا۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے اس ہدف کے تعاقب میں شاندار بیٹنگ کی گئی۔ اگرچہ جنوبی افریقہ کا آغاز زیادہ اچھا نہیں تھا اور پہلے ہی اوور میں کپتان باووما رن آؤٹ ہوگئے تھے۔ تاہم ان کے مارکرم، ہینڈرکس، اور وان ڈیوسن نے خطرے سے خالی بیٹنگ کرتے ہوئے باآسانی یہ ہدف صرف دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔
یہ صفحہ مزید اپ ڈیٹ نہیں کیا جا رہا۔ بی بی سی اردو کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی کوریج کے لیے یہاں کلک کریں۔