دبئی میں نئی تاریخ رقم، پاکستان نے انڈیا کو دس وکٹوں سے شکست دے دی
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 راؤنڈ کا چوتھا میچ دبئی میں کھیلا گیا جہاں روایتی حریف انڈیا کے خلاف پاکستان نے انتہائی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے 152 کا ہدف بغیر کسی نقصان کے پورا کر لیا اور ورلڈ کپ مقابلوں میں پہلی بار انڈیا کو شکست دی۔ اس سے قبل دن کے پہلے میچ میں سری لنکا نے بنگلہ دیش کو پانچ وکٹوں سے ہرا دیا تھا۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔
X پوسٹ کا اختتام
انڈین کرکٹ بورڈ نے بھی ٹویٹ کے ذریعے بتایا کے انڈین ٹیم وراٹ کوہلی کی قیادت میں دبئی کے میدان کے لیے روانہ ہو چکی ہے۔
بریکنگ, پاکستانی ٹیم دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم کے لیے روانہ!
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔
X پوسٹ کا اختتام
پاکستان کرکٹ بورڈ نے اب سے کچھ دیر پہلے ٹویٹ کے ذریعے بتایا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم ہوٹل سے دبئی کے میدان کی طرف روانہ ہو گئی ہے۔
کیا وراٹ کوہلی پاکستان کے خلاف اپنی فارم برقرار رکھیں گے؟
انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی پہلی بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنی ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں۔
گذشتہ کچھ عرصے سے ان کی بیٹنگ فارم میں اونچ نیچ دیکھنے میں آئی ہے اور آئی پی ایل میں بھی وہ بہت قابل ذکر کارکردگی نہ دکھا سکے۔
لیکن ان کو توقع ہوگی کہ پاکستانی بولرز کے سامنے آنے سے وہ اپنا جادو دوبارہ دکھانے میں کامیاب ہو جائیں جن کے خلاف ان کی ماضی میں بہت اچھی کارکردگی رہی ہے۔
انھوں نے پاکستان کے خلاف اب تک مجموعی طور پر 284 رنز بنائے ہیں اور ان کی اوسط 84.67 رہی ہے۔ ان کا سب سے زیادہ سکور 78 ناٹ آؤٹ تھا۔
’یہ لاک ڈاؤن نہیں، یہ انڈیا اور پاکستان کے مقابلے کا وقت ہے‘
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔
X پوسٹ کا اختتام
انڈین پریمئیر لیگ کی ٹیم ممبئی انڈینز نے ممبئی شہر کی چند تصاویر اپنے ٹوئٹر پر شائع کی جس میں ممبئی جیسا شہر سنسان نظر آ رہا ہے۔
ان تصاویر کے ساتھ کیپشن تھا: ’یہ لاک ڈاؤن نہیں، یہ انڈیا اور پاکستان کے درمیان میچ کا وقت ہے۔‘
پاکستان بمقابلہ انڈیا: عوام کے سرحد پار پسندیدہ کھلاڑی کون ہیں؟
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو Google YouTube کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے Google YouTube ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔ YouTube کے مواد میں اشتہارات ہو سکتے ہیں۔
YouTube پوسٹ کا اختتام
اس مرتبہ کرکٹ سیزن میں بی بی سی نے انڈیا اور پاکستان میں کرکٹ میں آگے بڑھنے کے لیے پرعزم نوجوانوں اور بچوں سے بات کی، اور پوچھا ہے کہ سرحد پار ان کا پسندیدہ کھلاڑی کون ہے۔
جب پاکستان اور انڈیا کا مقابلہ ہو تو سیاست کہاں پیچھے رہے گی!
،تصویر کا ذریعہGetty Images
جب بھی پاکستان اور انڈیا کا کھیل کے میدان میں مقابلہ ہوتا ہے تو اسی طرح کا ایک مقابلہ سیاست کے میدان میں بھی چل رہا ہوتا ہے۔
چند روز قبل انڈیا کی عام آدمی پارٹی کی ایک رہنما نے مطالبہ کیا ہے کہ اتوار کو دبئی میں انڈیا اور پاکستان کے درمیان طے شدہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچ کو منسوخ کر دیا جائے۔
خبر رساں ادارے اے این آئی کے مطابق آتشی مارلینا نے کہا ہے کہ ’مجھے یقین ہے کہ نہ صرف عام آدمی پارٹی بلکہ بھارتیہ جنتا پارٹی اور اس کی قیادت بشمول وزیرِ اعظم اتفاق کریں گے کہ جب تک ملک میں جاری ایسے انتہاپسند حملے رک نہیں جاتے تب تک ایسے میچ کھیلنا مناسب نہیں ہو گا۔‘
اس کے علاوہ وفاقی وزیر گریراج سنگھ نے جو اپنے متنازع بیانات کی وجہ سے جانے جاتے ہیں کہا ’مجھے لگتا ہے کہ اس میچ پر دوبارہ غور کیا جانا چاہیے کیونکہ انڈیا اور پاکستان کے درمیان حالات سازگار نہیں۔‘
تاہم کانگریس رہنما اور انڈین کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا نے اس میچ کی حمایت کی ہے۔
اُنھوں نے کہا کہ ’ہم ان حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔ جہاں تک اس میچ کی بات ہے تو یہ ایک بین الاقوامی معاہدہ ہے۔ یہ آئی سی سی کا ٹورنامنٹ ہے اور ہم اسے نہیں روک سکتے۔‘
ان میں سے ان کے لیے یادگار میچ پاکستان اور انڈیا کا 2011 ورلڈ کپ کا سیمی فائنل تھا جو کہ موہالی میں کھیلا گیا تھا، جسے دیکھنے کے لیے پاکستانی وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی بھی پہنچے تھے۔
پاکستان انڈیا کرکٹ مقابلوں کا جنون جس میں صحافی بھی مبتلا ہو جاتے ہیں
،تصویر کا ذریعہCourtesy Abdul Rasheed Shakoor
بی بی سی اردو کے لیے دو دہائیوں سے زیادہ عرصے سے سپورٹس رپورٹنگ کرنے والے عبد الرشید شکور نے بھی اپنی یادوں کو کھنگالتے ہوئے مضمون تحریر کیا جس میں انھوں نے دھونی کے سفید ہوتے بال، سنیل گاواسکر کے ساتھ ہنسی مذاق اور انڈیا کے دوروں پر پولیس تھانے جانے کے بارے میں واقعات بتائے۔
’پاکستان کبھی بھی انڈیا کو ورلڈ کپ میں ہرا کیوں نہیں پایا‘
،تصویر کا ذریعہGetty Images
جب بھی عالمی مقابلوں میں کوئی پاک
انڈیا میچ آتا ہے تو اس کو بیچنے کے لیے ہمہ قسمی میڈیا پر ایسا ہنگامہ مچایا جاتا
ہے کہ ڈھول کی تھاپ میں ناچتے گاتے دونوں جانب کے شائقین کسی میدانِ جنگ کی تصویر
بن جاتے ہیں اور کرکٹرز کو محاذ پر کھڑے فوجی سمجھ لیا جاتا ہے۔
گویا وہ ماضی کی پاک انڈیا عسکری مہم
جوئیوں کا حساب بے باق کرنے کو میدان میں اترے ہوں۔ گو کرکٹ بیچنے کو تو یہ چورن
اچھا ہے مگر اس شور شرابے میں یہ کوئی یاد ہی نہیں رکھنا چاہتا کہ پچھلے 10 سال
میں ہوئے ایسے تمام میچز میں مسابقت کا معیار کیا رہا؟ جہاں ہر بار فاتح ٹیم اور
مفتوح کی صلاحیتوں اور سکور کارڈز کے بیچ گہری خلیج دکھائی دی۔
انہی سوچوں میں غلطاں و پیچاں پاکستانی
کرکٹ شائقین کی تیسری نسل آج بھی یہ سوال لیے بیٹھی ہے کہ پاکستان کبھی بھی انڈیا
کو ورلڈ کپ میں ہرا کیوں نہیں پایا۔
بی بی سی اردو کے لیے کرکٹ تجزیہ کار سمیع چوہدری نے اپنی تازہ ترین تحریر میں پاکستان ٹیم کو یہی مشورہ دیا ہے کہ وہ ’’جِگرے‘ والی کرکٹ سے ذرا بچ کے‘ رہیں۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔
X پوسٹ کا اختتام
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بھی سارے دن اس میچ کے بارے میں ٹویٹس کی جا رہی ہیں اور شائقین کا جوش و خروش بڑھایا جا رہا ہے۔
پاکستان بمقابلہ انڈیا: ورلڈ کپ کے 16ویں میچ میں خوش آمدید!
،تصویر کا ذریعہGetty Images
بی بی سی کی جانب سے اپنے قارئین کو ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے 16ویں
میچ میں خوش آمدید۔
اور یہ کوئی معمولی میچ نہیں، بلکہ عالمی مقابلوں میں چند
اہم ترین روایتی حریف انڈیا اور پاکستان کے مابین مقابلہ ہے جنھوں نے آخری مرتبہ
دو سال قبل انگلینڈ میں ایک روزہ میچوں کے ورلڈ کپ میں ایک دوسرے سے کھیلا تھا۔
اور اس میچ میں بھی وہی ہوا تھا جو آج تک ان دونوں حریفوں
کے درمیان عالمی مقابلوں میں ہوتا چلا آیا ہے، یعنی پاکستان کی شکست۔
دیکھنا یہ ہوگا کہ کیا آج پاکستان انڈیا کے خلاف اپنی جیت
کا کھاتہ کھول پائے گا یا نہیں۔