دبئی میں نئی تاریخ رقم، پاکستان نے انڈیا کو دس وکٹوں سے شکست دے دی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 راؤنڈ کا چوتھا میچ دبئی میں کھیلا گیا جہاں روایتی حریف انڈیا کے خلاف پاکستان نے انتہائی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے 152 کا ہدف بغیر کسی نقصان کے پورا کر لیا اور ورلڈ کپ مقابلوں میں پہلی بار انڈیا کو شکست دی۔ اس سے قبل دن کے پہلے میچ میں سری لنکا نے بنگلہ دیش کو پانچ وکٹوں سے ہرا دیا تھا۔

لائیو کوریج

  1. بریکنگ, بابر کی چھکے سے نصف سنچری مکمل! پاکستان کے 100 رنز, پاکستان کا سکور: 101/0، 13 اوور مکمل

    cricket

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    بابر اعظم نے چکراورتھی کے آخری میں محمد رضوان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ایک اور زوردار چھکا لگایا اور اس کی مدد سے اپنی نصف سنچری مکمل کر لی۔

    چکراورتھی جو اب تک بڑی عمدہ بولنگ کر رہے تھے، اس اوور میں 16 رنز دے بیٹھے۔

  2. رضوان کا زوردار چھکا!

    cricket

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    محمد رضوان نے اپنی عمدہ بیٹنگ جاری رکھی چکراورتھی کے آخری اوور میں انھیں زوردار چھکا لگایا

  3. جڈیجا کے تین اوور مکمل, پاکستان کا سکور: 85/0، 12 اوور مکمل

    رویندرا جڈیجا نے اب تک کافی عمدہ بولنگ کی ہے اور تین اوورز میں صرف 17 رنز دیے ہیں۔

    لیکن پاکستانی بلے باز ابھی بھی اطمینان سے کھیل رہے ہیں اور 85 رنز کی شراکت قائم ہو چکی ہے۔

  4. انڈین کپتان فاسٹ بولر بمراہ کو واپس لانے پر مجبور, پاکستان کا سکور: 80/0، 11 اوور مکمل

    cricket

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    پاکستانی اوپنرز کی عمدہ بیٹنگ کے بعد انڈین کپتان وراٹ کوہلی مجبور ہوئے کہ وہ اپنے سب سے اہم بولر بمراہ کو واپس لائیں لیکن ان کے اس اوور میں بھی پاکستانی بلے بازوں میں عمدہ کھیل جاری رکھا اور بابر اعظم کے ایک چوکے کی مدد سے اوور میں نو رنز حاصل کیے۔

  5. رضوان اور بابر اعظم کی ’پُرسکون‘ بیٹنگ

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

    انڈین کمنٹیٹر ہرشا کہتے ہیں کہ ’پاکستان (کے بلے باز) بہت پُرسکون انداز میں کھیل رہے ہیں۔ آپ ہمیشہ ان کی جانب سے ہدف کے تعاقب کے دوران یہ نہیں کہہ سکتے تھے۔

    ’یہ بہترین اوپنگ پارٹنرشپ ہے۔ بولرز نے انھیں یہ اجازت دی ہے کہ وہ اپنی حساب سے اس کی رفتار طے کرسکیں۔‘

  6. دس اوورز کے بعد پاکستان ہدف سے 81 رنز دور, پاکستان کا سکور: 71/0، دس اوور مکمل

    cricket

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    پاکستان نے اننگز کے پہلے دس اوور بہت ذہانت سے کھیلے اور بغیر کسی نقصان کے 71 رنز تک سکور پہنچا دیا ہے۔

    چکراورتھی کے اوور میں دونوں اوپنرز نے مزید نو رنز حاصل کیے۔

  7. بابر اعظم کا جڈیجا کو چھکا!, پاکستان کا سکور: 62/0، نو اوور مکمل

    cricket

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    پانچویں اوور کے بعد پاکستان نے پہلی بارکوئی باٰؤنڈری حاصل کی جب بابر اعظم نے جڈیجا کو بہترین انداز میں لیگ سائیڈ پر چھکا رسید کر دیا۔

    اس اوور میں پاکستان نے نو رنز حاصل کیے۔

    اس وقت بابر اعظم 28 جبکہ رضوان 32 پر کھیل رہے ہیں۔

  8. اوس گرنے کے باوجود انڈین سپنرز کی اچھی بولنگ، پاکستان کے 50 رنز مکمل, پاکستان کا سکور: 52/0، آٹھ اوور مکمل

    cricket

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    انڈیا نے ساتویں اوور میں جڈیجا کو اور آٹھویں اوور کے لیے چکراورتھی کو بولنگ کے لیے لایا اور ان دونوں نے مشترکہ طور پر دو اوورز میں نو رنز دیے۔

    پاکستان نے اب ک آٹھ اوور کے اختتام پر رنز بنائے ہیں اور ان کی اوسط ساڑھے چھ رنز فی اوور کی ہے۔

  9. بھونیشور کمار کی واپسی، پاکستان کا محتاط انداز, پاکستان کا سکور: 43/0، چھ اوور مکمل

    سوئنگ بولر بھونیشور کمار کو کوہلی واپس لائے جن کے اوور میں پاکستان نے باآسانی رنز حاصل کیے۔

    پچ کی صورتحال اور کنڈیشنز کے مطابق پچ پر نہ سوئنگ ہے اور شبنم کے باعث بولرز کو بھی گیند پکڑنے میں دشواری ہے تو کوہلی کے لیے بولنگ میں بار بار تبدیلی کرنا ضروری ہوگا۔

    جسپریت بمراہ کو صرف ایک اوور کے لیے ہی لایا گیا جس کا مطلب ہے کہ انھیں اننگز کے آخری حصے میں دوبارہ استعمال کیا جائے گا۔

  10. محمد شامی کے اوور میں مزید دو چوکے, پاکستان کا سکور: 35/0، پانچ اوور مکمل

    یہ واضح تھا کہ پچ پر سوئنگ نہیں ہے تو انڈیا نے بھونیشور کو بولنگ سے ہٹا دیا لیکن دوسری جانب محمد شامی نے اوور کرایا اور اس بار ان کے اوور میں بابر اعظم اور محمد رضوان نے ایک ایک چوکا لگا کر 11 رنز حاصل کر لیے۔

    رضوان اس وقت 21 رنز اور بابر اعظم 14 رنز پر کھیل رہے ہیں۔

  11. انڈیا کے نئے لیگ سپنر کی وارون چکراورتھی کا عمدہ اوور, پاکستان کا سکور: 24/0، چار اوور مکمل

    انڈیا کی جانب سے چوتھا اوور کرانے کے لیے ان کے نئے لیگ سپنر وارون چکراورتھی آئے اور انھوں نے بہت نپی تلی بولنگ کر کے بابر اعظم کو صرف دو رنز تک محدود رکھا۔

  12. ’انوشکا آپ نے کوہلی کو آج ڈانٹنا نہیں‘

    انڈیا اور پاکستان کے درمیان یہ مقابلہ ابھی جاری ہے اور کوئی یقینی طور پر اس کے نتیجے کی پیشگوئی نہیں کرسکتا۔

    مگر سوشل میڈیا پر ابھی سے کچھ لوگوں نے ایک ٹیم کی جیت کی صورت میں تجاویز دینا شروع کر دی ہیں۔

    صارف نگہت داد کہتی ہیں کہ ’انوشکا آپ نے (انڈین کپتان) کوہلی کو آج ڈانٹنا نہیں ہے۔‘

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  13. انڈیا کے سب سے خطرناک بولر بمراہ کے پاس گیند!, پاکستان کا سکور: 22/0، تین اوور مکمل

    cricket

    انڈیا کے سب سے خطرناک بولر، جسپریت بمراہ تیسرا اوور کرانے کے لیے اب آئے اور انھوں نے پہلی گیند پر ایک رن دیا لیکن اس کے بعد ان کا اور بابر اعظم کا عمدہ مقابلہ جاری رہا۔

    بابر اعظم نے ان کی تیسری گیند پر ایک اور بہترین شاٹ کھیلا لیکن وہ فیلڈر کے پاس گیا۔ البتہ چوتھی بال لیگ سائیڈ پر گئی جس پر بابر نے تین رنز حاصل کیے۔

    اس طرح پہلے اوور میں انھوں نے صرف چار رنز دیے۔

  14. محمد شامی کے اوور میں بابر کا دلکش چوکا!

    babar

    محمد شامی نے انڈیا کی جانب سے دوسرا اوور پھینکا جس میں پاکستان نے آٹھ رنز حاصل کیے۔

    بابر اعظم نے اوور کی پانچویں گیند پر انتہائی دلکش شاٹ کھیلا اور کوور کی جانب سے چار رنز حاصل کیے۔

  15. ’یہ شبنم کب آئے گی؟‘

    سوشل میڈیا پر بعض صارفین کا خیال ہے کہ انڈیا اور پاکستان کے اس میچ میں ڈیو فیکٹر (یعنی گاس میں نمی) بھی اہم ہوگا جس سے پاکستانی بلے بازوں کو فائدہ ہوسکتا ہے۔

    پرسنا نامی صارف کہتے ہیں کہ پاکستان کو پاور پلے میں ایک وکٹ کے نقصان پر کم از کم 44 رنز بنانا ہوں گے۔

    جبکہ پاکستانی کرکٹر ثنا میر نے ٹویٹ کیا کہ پاکستانی اننگز کی پہلی گیند پر ان سے کسی نے پوچھا ہے کہ ’یہ شبنم کب پڑنا شروع ہوگی؟‘

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  16. محمد رضوان کا پہلے ہی اوور میں ایک چھکا اور ایک چوکا!

    pakistan

    انڈیا کی جانب سے بھونیشور کمار نے پہلے اوور سے اننگز کا آغاز کیا تو پاکستانی اوپنر محمد رضوان نے اوور میں دو خوبصورت شاٹس کھیل کر ایک چوکا اور لیگ سائیڈ پر ایک بہترین چھکا لگ کر دس رنز حاصل کیے۔

  17. انڈیا اور پاکستان دونوں کے پاس جیت کا موقع

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

    آنند کہتے ہیں کہ ’دونوں ٹیموں کو لگ رہا ہوگا کہ وہ یہ میچ جیت سکتے ہیں۔‘

    ’پاکستان نے بہترین بولنگ کی۔ لیکن انڈیا نے اتنا سکور بنا لیا کہ اب ان کے بولرز کے پاس موقع ہوگا۔‘

  18. میچ پاکستانی بلے بازوں کے ہاتھ میں!

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

    کیا پاکستان انڈیا کا 152 رنز کا ہدف حاصل کر پائے گا، اس پر لوگوں کی رائے منقسم ہے۔

    صارف حنا خان کہتی ہیں کہ انڈیا کے خلاف پاکستان کے لیے 152 رنز کرنا مشکل ہوسکتا ہے۔

    ’یہ ایسا بیٹنگ آرڈر ہے جو کسی بھی وقت تاش کے پتوں کی طرف بکھر سکتا ہے۔ امید ہے شاہین کا سپیل ضائع نہیں ہوگا۔‘

  19. ’انڈیا کا سکور کافی ہے‘

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

    انڈیا کے سابق فاسٹ بولر عرفان پٹھان سمجھتے ہیں کہ انڈیا کا ’سکور کافی ہے۔‘

    ’جیسے ہی گیند کچھ پرانی ہوجائے تو سلو بالز کرائیں پلیز!‘

  20. بریکنگ, انڈیا کی اننگز کا اختتام، پاکستان کو جیتنے کے لیے 152 رنز کا ہدف درکار

    cricket

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    پاکستان نے انڈیا کو 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز تک محدود رکھا۔

    پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے انتہائی شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا اور اپنے چار اوورز میں 31 رنز کے عوض تین اہم ترین وکٹیں حاصل کیں جس میں روہت شرما، لوکیش راہل اور سب سے اہم انڈین کپتان وراٹ کوہلی کی وکٹ بھی شامل تھی۔

    لیکن یہ وراٹ کوہلی ہی تھی جنھوں نے اپنی ٹیم کے ٹاپ آرڈر کے بکھر جانے کے بعد، جب ان کی ٹیم 31 رنز پر تین وکٹیں گنوا چکی تھی، رشبھ پنت کے ساتھ شراکت جوڑی۔ اننگز کے 19ویں اوور میں آؤٹ ہونے والے کوہلی نے 57 رنز بنائے جس میں پانچ چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔

    اس کے علاوہ انڈیا کی جانب سے پنت نے بہترین بیٹنگ کی اور 39 رنز بنائے جس میں حسن علی کو لگائے گئے دو شاندار چھکے بھی شامل تھے۔

    پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی کے علاوہ حسن علی نے دو، جبکہ شاداب خان اور حارث رؤف نے ایک ایک وکٹ لی۔