دبئی میں نئی تاریخ رقم، پاکستان نے انڈیا کو دس وکٹوں سے شکست دے دی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 راؤنڈ کا چوتھا میچ دبئی میں کھیلا گیا جہاں روایتی حریف انڈیا کے خلاف پاکستان نے انتہائی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے 152 کا ہدف بغیر کسی نقصان کے پورا کر لیا اور ورلڈ کپ مقابلوں میں پہلی بار انڈیا کو شکست دی۔ اس سے قبل دن کے پہلے میچ میں سری لنکا نے بنگلہ دیش کو پانچ وکٹوں سے ہرا دیا تھا۔

لائیو کوریج

  1. شاداب خان کا پہلا اوور، انڈیا کا محتاط انداز, انڈیا کا سکور: 39/3، سات اوور مکمل

    cricket

    پاکستان کی جانب سے ساتواں اوور کرانے کے لیے لیگ سپنر شاداب خان آئے جن کے سامنے بائیں ہاتھ سے کھیلنے والے رشبھ پنت موجود ہیں۔

    انھوں نے پاور پلے کے بعد کا پہلا اوور احتیاط سے کھیلا اور اوور میں تین رنز حاصل کیے۔

  2. بریکنگ, حسن علی کی پہلے ہی اوور میں وکٹ، محمد رضوان کا بہترین کیچ, انڈیا کا سکور: 36/3، چھ اوور مکمل

    cricket

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    حسن علی کی پہلی تین گیندوں کو محتاط انداز میں کھیلنے کے بعد چوتھی گیند پر جب سریاکمار یادیو سامنے آئے تو حسن نے ان کو باہر جاتی ہوئی ایک گیند کرائی جس پر یادیو کے بلے کا باہری کنارہ لیتے ہوئے بال پیچھے گئے جسے محمد رضوان نے انتہائی چابکدستی سے پکڑ لیا۔

    لیکن پاور پلے کے آخری اوور کی آخری گیند پر انڈین کپتان وراٹ کوہلی نے ایک اور چوکا لگایا اور اب انڈین اننگز کا دار و مدار ان کی موجودگی پر ہے۔

  3. پاکستان کی جانب سے بولنگ میں تبدیلی، حسن علی کے پاس گیند

    cricket
  4. وراٹ کوہلی کا جواب، شاہین آفریدی کو چھکا, انڈیا کا سکور: 30/2، پانچ اوور مکمل

    شاہین آفریدی کے تیسرے اوور میں انڈین کپتان وراٹ کوہلی نے پہلی چار گیندیں بہت احتیاط سے کھیلیں لیکن پانچویں گیند پر انھوں نے لانگ آن پر زبردست شاٹ کھیل کر اپنا پہلا چھکا لگایا۔

  5. ’امی چیخنے سے روک رہی ہیں‘

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

    پاکستان اور انڈیا کا ٹی ٹوئنٹی میچ تو ٹی وی پر چل رہا ہے مگر سوشل میڈیا پر تبصروں کا مقابلہ بھی کافی دلچسپ ہے۔

    ماہو نامی صارف کا کہنا ہے کہ انھیں ان کی والدہ نے انھیں ’چیخنے پر ڈانٹا ہے‘ تو ماریہ کہتی ہیں کہ ان کی بیٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ ’زیادہ پاکستانی مت بنیں۔‘

    ’میں نے گزارش کی ہے کہ مجھے چیخنے دو۔‘

    میچ کے ابتدا میں دو وکٹوں نے پاکستانی شائقین کی امیدیں بڑھا دی ہیں۔

  6. سریاکمار یادیو کا عماد کے اوور میں چوکا!, انڈیا کا سکور: 21/2، چار اوور مکمل

    انڈیا کی جانب سے نئے آنے والے سریاکمار یادو نے اپنا جارحانہ انداز برقرار رکھا اور شاہین آفریدی کو چھکا لگانے کے بعد عماد وسیم کے اوور میں بھی ایک چوکا لگایا۔

    اس وقت پاکستانی بولنگ کافی حد تک انڈیا پر حاوی نظر آ رہی ہے اور انڈیا کی کوشش ہے کہ وہ پاکستانی ردھم کو برقرار رکھنے نہ دیں۔

  7. ’پتا نہیں کون کس چیز کا جشن منا رہا ہے‘

    پاکستان اور انڈیا

    ،تصویر کا ذریعہTWITTER

    ہر مقابلے کی طرح روایتی حریف پاکستان اور انڈیا کے اس میچ میں بھی شائقین کا کافی شور سنائی دے رہا ہے۔

    سوچی نامی صارف کہتی ہیں کہ کراؤڈ میں ’انڈینز موقع موقع گا رہے ہیں اور شاہین آفریدی راہل اور روہت شرما کی وکٹ لے چکے ہیں۔

    ’پتا نہیں کون کس چیز کا جشن منا رہا ہے۔‘

  8. شاہین شاہ آفریدی کی دوسری کامیابی! لوکیش راہل بھی پویلین واپس!, انڈیا کا سکور: 14/2، تین اوور مکمل

    cricket

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    شاہین شاہ آفریدی اس وقت انتہائی تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور انھوں نے اپنے دوسرے اوور کی پہلی گیند پر لوکش راہل کو بھی چلتا کر دیا۔

    ان کی شاندار گیند تیزی سے اندر آئی جس کو انڈین اوپنر روک نہیں سکے اور بولڈ ہو گئے۔

    cricket

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  9. صارف کی خواہش پوری ہوئی!

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

    ٹوئٹر پر ایک صارف نے میچ سے قبل اس خواہش کا اظہار کیا تھا کہ وہ شاہین آفریدی کا روہت یا کوہلی کو کرایا گیا یارکر دیکھنا چاہتے ہیں۔

    اور وہی ہوا۔ پہلے ہی اوور میں شاہین نے یارکر کرا کر روہت کو آؤٹ کر دیا۔

  10. بریکنگ, شاہین آفریدی کا بہترین گیند، روہت شرما آؤٹ!

    cricket

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    شاہین نے پہلے اوور کا چوتھا گیند یارکر کرایا جس پر روہت شرما بلا نہ لگا سکے۔ وہ بغیر کوئی رن بنائے پویلین واپس لوٹ چکے ہیں۔

  11. بریکنگ, میچ کا آغاز، شاہین شاہ آفریدی کی جانب سے پہلا اوور

    شاہین شاہ آفریدی

    پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے میچ کی پہلی گیند کرائی اور ان کا سامنا کر رہے تھے لوکیش راہل۔

  12. بریکنگ, انڈیا کی ٹیم میں شامی اور بھونیشور دونوں شامل!

    cricket

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    انڈین ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

    وراٹ کوہلی (کپتان)

    لوکیش راہل

    روہت شرما

    سریاکمار یادیو

    رشبھ پنت (وکٹ کیپر)

    ہاردک پانڈیا

    روندرا جڈیجا

    وارون چکراورتھی

    محمد شامی

    جسپریت بمراہ

    بھونیشور کمار

  13. بریکنگ, پاکستانی الیون میں حیدر علی کی جگہ نہ بن سکی!

    india

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    پاکستانی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

    بابر اعظم (کپتان)

    آصف علی

    فخر زمان

    محمد رضوان (وکٹ کیپر)

    محمد حفیظ

    شعیب ملک

    عماد وسیم

    شاداب خان

    حسن علی

    شاہین شاہ آفریدی

    حارث رؤف

  14. انڈیا کا متوقع سکور کیا ہوگا؟ پاکستانی شائقین پریشان! ’وہ تو شکر ہے کہ میں سکور 400 ہونے سے پہلے جاگ گیا‘

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

    انڈیا کی مضبوط ترین بیٹنگ لائن اپ کے سامنے پاکستانی بولرز سے زیادہ پریشان پاکستانی شائقین نظر آ رہے ہیں۔

    ایک صارف صہیب نے ٹویٹ کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا کہ انھیں ایک ’خواب‘ آیا جو کہ نہایت ہی ہولناک تھا جس میں انھوں نے دیکھا کہ انڈیا نے صرف 13 اوورز میں تین وکٹوں کے عوض 315 رنز بنا لیے ہیں۔

    ’وہ تو شکر ہے کہ میں سکور 400 ہونے سے پہلے جاگ گیا۔‘

  15. بریکنگ, پاکستان کا ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

    cricket

    پاکستانی کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    انڈین کپتان وراٹ کوہلی نے کہا کہ ان کی ٹیم بھی ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا ہی فیصلہ کرتی۔

  16. شعیب اختر کا بابر اعظم کو پیغام: ’سب سے پہلے آپ نے گھبرانا نہیں ہے‘

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

    پاکستانی فاسٹ بولر شیعب اختر نے وزیر اعظم اور سابق کرکٹر عمران خان کا مشہور فقرہ دہراتے ہوئے اپنی ٹویٹ میں پاکستانی کپتان بابر اعظم کو پیغام دیا: ’سب سے پہلے، آپ نے گھبرانا نہیں ہے۔‘

  17. پاکستان بمقابلہ انڈیا: دبئی سٹیڈیم کے باہر کیا صورتحال ہے؟

    YouTube پوسٹ نظرانداز کریں
    Google YouTube کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو Google YouTube کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے Google YouTube ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔ YouTube کے مواد میں اشتہارات ہو سکتے ہیں۔

    YouTube پوسٹ کا اختتام

    کیا آپ تیار ہیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان اور انڈیا کے درمیان مقابلے کے لیے؟ دبئی میں سٹیڈیم کے باہر کیا صورتحال ہے۔ جانیے بی بی سی کے نامہ نگار نتن شریواستو سے۔

  18. پہلے میچ میں پاکستان کی ٹیم میں کون کون شامل ہوگا؟

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے گذشتہ روز انڈیا کے خلاف میچ میں کھیلنے کے لیے 12 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا تھا۔

    آج یہ دیکھنا ہوگا کہ انتظامیہ کس ایک کھلاڑی کو ٹیم سے باہر رکھنے کا فیصلہ کرتی ہے۔

    ان 12 کھلاڑیوں کے نام درج ذیل ہیں:

    بابر اعظم (کپتان)

    آصف علی

    فخر زمان

    حیدر علی

    محمد رضوان (وکٹ کیپر)

    محمد حفیظ

    شعیب ملک

    عماد وسیم

    شاداب خان

    حسن علی

    شاہین شاہ آفریدی

    حارث رؤف

  19. بریکنگ, پاکستانی کھلاڑیوں کی سٹیڈیم آمد

    cricket

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    پاکستانی ٹیم دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم پہنچ چکی ہے اور اب میچ شروع ہونے میں سو منٹ سے بھی کم کا وقت رہ گیا ہے۔

    cricket

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  20. آج دبئی کے میدان میں کس کی جیت کا ریکارڈ اپنے اختتام کو پہنچے گا؟

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

    کرکٹ تجزیہ کار اور اعداد و شمار کے ماہر مظہر ارشد نے ٹویٹ میں لکھا کہ انڈیا نے آج تک ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی کے عالمی مقابلوں میں پاکستان سے کبھی شکست نہیں کھائی۔

    لیکن دوسری جانب پاکستانی کپتان بابر اعظم نے بھی متحدہ عرب امارات میں 11 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے ہیں اور تمام میں فتح حاصل کی ہے۔

    ’ان دونوں ریکارڈ میں سے ایک آج رات تبدیل ہو جائے گا۔‘