ورلڈ ٹی ٹوئنٹی: سری لنکا کی بنگلہ دیش کے خلاف پانچ وکٹوں سے فتح

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 راؤنڈ کا تیسرا میچ شارجہ میں کھیلا گیا جہاں سری لنکا نے بنگلہ دیش کے خلاف 172 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے پانچ وکٹوں سے فتح حاصل کی ہے۔

لائیو کوریج

  1. شکیب نے سری لنکا کی دوسری وکٹ حاصل کر لی

    شکیب نے نیسنکا کو بولڈ کر کے سری لنکا کی دوسری وکٹ حاصل کر لی ہے اور بنگلہ دیشی بلے بازوں کی 69 رنز کی شراکت توڑ دی ہے۔

    تاہم کریز پر 44 رنز کے ساتھ اسلانکا اب بھی موجود ہیں۔

  2. سری لنکا کو 12 اوورز میں 101 رنز درکار

    سری لنکا نے آٹھ اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 71 رنز بنا لیے ہیں۔ ان کے دونوں بلے باز اسلانکا اور نیسنکا کریز پر سیٹ ہیں اور 69 رنز کی شراکت قائم کر چکے ہیں۔

    آٹھ اوور کے بعد بنگلہ دیش نے اپنی باری میں دو وکٹوں کے نقصان پر 58 رنز بنائے تھے۔

  3. اسلانکا اور نیسنکا کے درمیان 50 رنز کی شراکت

    سری لنکا کے بلے بازوں اسلانکا اور نیسنکا کے درمیان 50 رنز سے زیادہ کی شراکت قائم ہوچکی ہے۔

    دونوں نے مل کر 38 گیندوں پر 65 رنز بنائے۔ اسلانکا 42 کے سکور پر ناٹ آؤٹ ہیں۔

  4. پاور پلے کا اختتام، سری لنکا کے 54 رنز, 14 اوورز میں 118 رنز درکار

    پاور پلے کے چھ اوورز کے اختتام پر سری لنکا نے ایک وکٹ کے نقصان پر بنگلہ دیش کے خلاف 54 رنز بنائے ہیں۔ اسلانکا نے 18 گیندوں پر 32 رنز بنائے ہیں۔

  5. سری لنکا کو 16 اوورز میں 138 رنز درکار

    سری لنکا

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    بنگلہ دیش کے خلاف سری لنکا نے چار اوورز کے اختتام پر 34 رنز بنائے ہیں۔ انھیں ایک وکٹ کا نقصان ہوا ہے۔

  6. اسلانکا کے دو چھکے

    نسیم کے دوسرے اوور میں اسلانکا نے دو چھکے لگائے ہیں۔ انھوں نے اب تک 10 گیندوں پر 21 رنز بنا لیے ہیں۔

  7. دو اوورز کے اختتام پر سری لنکا کے 10 رنز، ایک وکٹ کا نقصان

  8. پہلے اوور میں پریرا کی واپسی

    پریرا

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    نسیم احمد نے اننگز کا پہلا اوور کراتے ہوئے سری لنکا کے اوپنر پریرا کو بولڈ کر دیا ہے۔ پریرا سویپ کھیلنے گئے مگر گیند سیدھا ان کی وکٹوں پر آ لگی۔

    سری لنکا نے ایک اوور کے اختتام پر چار رنز بنائے ہیں۔ کریز پر اسلانکا اور نیسنکا موجود ہیں۔

  9. مشفیق کے اکثر رنز وکٹ کے پیچھے

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

    یہ مشفیق کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پہلی نصف سنچری تھی۔ انھوں نے اکثر رنز وکٹ کے پیچھے یعنی فائن لیگ اور تھرڈ مین کی جانب بنائے۔

  10. سری لنکا کے لیے جیت کا ہدف 172 رنز

    بنگلہ دیش، سری لنکا

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    بنگلہ دیش نے سری لنکا کو جیت کے لیے 172 رنز کا ہدف دیا ہے۔ انھوں نے اپنے 20 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنائے۔ اس دوران نعیم اور مشفیق نے نصف سنچریاں بنائیں۔

    آخری اوور چمیرا نے کرایا جس میں بنگلہ دیش کے بلے بازوں نے 12 رنز بنائے۔ اس اوور میں محمد اللہ اور مشفیق نے ایک، ایک چوکا لگایا۔

    تین اوورز میں 12 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کرنے والے کارونارتنے سری لنکا کے سب سے کامیاب بولر ثابت ہوئے۔ بنورا اور کمارا نے بھی ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

  11. محمد اللہ کا پہلا چوکا

    کمارا کے 19ویں اوور کی آخری گیند پر محمد اللہ نے اپنی اننگز کا پہلا چوکا لگایا اور اب بنگلہ دیش نے 19 اوورز کے اختتام پر 159 رنز بنا لیے ہیں۔

  12. کمارا کی نو بال

    کمارا نے 19ویں اوور میں کپتان محمد اللہ کو ویسٹ ہائٹ نو بال کرائی۔ محمد اللہ کافی مشکل سے اس کے راستے سے ہٹ سکے اور گیند کیپر نے پکڑ لی۔

  13. بنگلہ دیش کی چوتھی وکٹ گِر گئی

    کمارا کے 19ویں اوور میں بنگلہ دیش کے بلے باز عفیف سات رنز بنانے کے بعد رن آؤٹ ہوگئے ہیں۔ ان کے بعد کریز پر مشفیق کے ساتھ کپتان محمد اللہ آئے ہیں۔

  14. مشفیق کی نصف سنچری مکمل

    مشفیق

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    بنگلہ دیشی بلے باز مشفیق الرحیم نے سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنی پہلی نصف سنچری بنا لی ہے۔ اس دوران انھوں نے 32 گیندوں کھیلیں اور دو چھکے لگائے۔

    بنگلہ دیش نے 18.1 اوورز میں 150 رنز بنا لیے ہیں۔ انھیں تین وکٹوں کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ سری لنکا کے بولر رنز روکنے میں زیادہ کامیاب نہیں ہوسکے۔

  15. بنگلہ دیش کے 17 اوورز میں 140 رنز

    17ویں اوور کے اختتام پر بنگلہ دیش نے 140 رنز بنا لیے ہیں۔ مشفیق اپنی نصف سنچری کے قریب ہیں۔ انھوں نے 27 گیندوں پر 43 رنز بنائے ہیں۔

  16. نعیم نصف سنچری بنا کر آؤٹ

    نعیم اپنی نصف سنچری بنانے کے بعد فرنینڈو بنورا کی گیند پر کاٹ اینڈ بولڈ ہوئے۔ انھوں نے 52 گیندوں پر 62 رنز کی اہم اننگز کھیلی۔

  17. بنگلہ دیش اچھے سکور کی جانب گامزن

    بنگلہ دیش نے 16ویں اوور کے اختتام پر 129 رنز بنائے ہیں۔ انھیں محض دو وکٹوں کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ کریز پر نعیم اور مشفیق موجود ہیں۔

  18. مشفیق کے دو گیندوں پر دو چوکے

    مشفیق

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    مشفیق نے بنگلہ دیش کا رن ریٹ بڑھانے کی کوشش میں ہسرنگا کو دو گیندوں پر دو چوکے لگائے ہیں۔ ہسرنگا کے اس تیسرے اوور میں 11 رنز بنے۔

    بنگلہ دیش نے 15ویں اوور کے اختتام پر 118 رنز بنا لیے ہیں اور ان کے دو کھلاڑی آؤٹ ہوئے ہیں۔ مشفیق نے 21 گیندوں پر 34 رنز بنائے ہیں۔

  19. نعیم کی نصف سنچری مکمل

    نعیم کی نصف سنچری مکمل

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    بنگلہ دیش نے 14ویں اوور میں 100 رنز مکمل کر لیے ہیں۔ جبکہ اسی کے ساتھ نعیم نے نصف سنچری بنائی ہے۔

    انھوں نے چوکا لگا کر 44 گیندوں پر اپنے 50 رنز مکمل کیے۔

  20. سری لنکا نے رن آوٹ کا موقع گنوا دیا

    کمارا کے اوور میں سری لنکا کے فیلڈرز کے پاس موقع تھا کہ وہ نعیم کو نصف سنچری سے قبل رن آؤٹ کر سکیں مگر ڈائریکٹ ہِٹ نہ لگ سکا۔ وہ 42 گیندوں پر 46 رنز بنا چکے ہیں۔