آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے

مجھے مرکزی ویب سائٹ یا ورژن پر لے جائیں

کم ڈیٹا استعمال کرنے والے ورژن کے بارے میں مزید جانیں

پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کی 18 رنز سے جیت

انڈیا اور نیوزی لینڈ کے مابین ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل سنسنی خیز مقابلے کے بعد کیویز نے 18 رنز سے جیت لیا ہے اور وہ مسلسل دوسری بار ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔

لائیو کوریج

  1. نیوزی لینڈ کو پہلا نقصان، مارٹن گپٹل آؤٹ

    گذشتہ ورلڈ کپ میں ٹورنامنٹ کے سب سے کامیاب بیٹسمین مارٹن گپٹل کے لیے رواں ورلڈ کپ ایک ڈروانے خواب سے کم نہیں رہا ہے۔ وہ ایک بار پھر جلد آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے ہیں۔ کین ولیمسن کریز پر آئے ہیں۔

  2. نیوزی لینڈ کا تیسرے اوور میں پہلا رن

    نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے تین اووروں میں بغیر کسی نقصان ایک رنز بنایا ہے۔

  3. دو اوور، دونوں میڈن،

    نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے دو اووروں میں کوئی رنز نہیں بنایا ہے۔

  4. پہلی گیند پر پہلا ریویو اور وہ بھی مسترد

    نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ بھونیشور کمار نے اپنی پہلی گیند پر اپیل کی۔ اپیل مسترد ہونے ویراٹ کوہلی ریویو لیا جو ناکام رہا۔ گیند سٹمپس کو مس کر رہی تھی لہذا انڈیا کے ریویو ختم ہو چکے ہیں۔ بھونیشور کمار کے پہلے اوور میں کوئی رنز نہیں بنا۔

  5. پہلی ہی گیند پر اپیل، اور پھر ریویو

  6. پہلے کھیلنے کو ترجیح دیتے, انڈیا کے کپتان ویراٹ کوہلی

    ’ہم پہلے کھیلنے کو ترجیح دیتے۔ یہ تازہ وکٹ ہے اور اچھی اور سخت ہے، اس میں نمی نہیں ہے۔ میرے خیال میں یہ پورے دن ایسی رہے گی۔

    ’ہم نے مانچیسٹر میں نہایت اچھی کرکٹ کھیلی ہے۔ یہاں ہم نے دو اچھے میچ کھیلے۔ ہم جتنا ہو سکے اس میچ کو بھی نارمل ہی لے رہے ہیں۔‘

  7. اگر بولٹ نے روہت کو قابو کر لیا

    روہت شرما رواں ٹورنامنٹ میں آٹھ اننگز میں پانچ سنچریاں سکور کر چکے ہیں اور اگر نیوزی لینڈ کو سیمی فائنل سے آگے بڑھنا ہے تو اسے روہت شرما کو روکنا ہو گا۔ روہت شرما رواں ٹورنامنٹ میں فاسٹ بولروں اور سپنروں کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے 647 رنز بنا چکے ہیں۔ اگر روہت شرما کی کوئی کمزوری ہے تو وہ لیفٹ آرم فاسٹ بولر کے ابتدائی اووروں میں ان کا ریکارڈ اتنا شاندار نہیں ہے۔

    چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں محمد عامر کی گیند اور ورلڈ کپ کے شروع ہونے سے پہلے ورام اپ میچ میں جس طرح ٹرینٹ بولٹ نے شرما کو آؤٹ اگر وہ ایک بار ایسا کر گئے تو میچ یقیناً بن جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں یہ نیوزی لینڈ اور انڈیا کا پہلا میچ ہو گا۔ پہلے روانڈ میں انڈیا اور نیوزی لینڈ کا میچ بارش کی نظر ہو گیا تھا اور شاید بارش ہی تھی جس نے نیوزی لینڈ نے گیارہ پوائنٹس کے ساتھ سیمی فائنل میں اور پاکستان کو گھر بھجوا دیا ہے۔

  8. ٹاس کی اہمیت

    نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ برطانیہ سے دھوپ غائب ہو چکی ہے۔ آج مانچسٹر میں موسم ابر آلود رہے گا اور میچ کے آخری حصے میں بارش کی بھی پیشنگوئی کی گئی ہے۔ سیمی فائنل کا میچ ایک نئی پچ پر کھیلا جا رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیم اگر ایک اچھا سکور کرنے میں کامیاب رہی تو اس کے جیتنے کے امکانات بڑھ جائیں گے۔

  9. رویندرا جدیجہ ان، کلدیپ یادیو آؤٹ

    انڈیا نے ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے۔ لیگ سپنر کلدیب یادیو کی جگہ رویندر جدیجہ کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

    انڈیا: روہت شرما، کے ایل راہول، ویراٹ کوہلی، رشب پنت، ایم ایس دھونی، دنیش کارتھک، ہردیک پانڈیا، بھونیشور کمار، یزویندرا چاہل، رویندر جدیجہ، اور جسپریت بمرا۔

  10. لوکی فرگوسن کی واپسی

    نیوزی لینڈ نے ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے۔ ٹم ساؤتھی کی جگہ لوکی فرگوسن ٹیم میں شامل کیے گئے ہیں۔

    نیوزی لینڈ کی ٹیم: مارٹن گپٹل، ہنری نکولس، کین ولیمسن، راس ٹیلر، ٹام لیتھم، جمی نیشم، کولن ڈی گرنڈہوم، مچل سینٹنر، میٹ ہنری، لوکی فرگوسن، اور ٹرینٹ بولٹ۔