آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے

مجھے مرکزی ویب سائٹ یا ورژن پر لے جائیں

کم ڈیٹا استعمال کرنے والے ورژن کے بارے میں مزید جانیں

پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کی 18 رنز سے جیت

انڈیا اور نیوزی لینڈ کے مابین ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل سنسنی خیز مقابلے کے بعد کیویز نے 18 رنز سے جیت لیا ہے اور وہ مسلسل دوسری بار ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔

لائیو کوریج

  1. میٹ ہینری کا کفایتی اوور, انڈیا 203/6، 47 اوورز مکمل

    میٹ ہینری نے اپنے سپیل کے آخری اوور میں صرف پانچ رنز دیے ہیں اور اب کیوی کپتان کے پاس ان کے اہم بولرز کے ایک ایک اوور باقی ہیں۔

  2. جدیجا، دھونی کی 100 رنز کی شراکت قائم, انڈیا 198/6، 46 اوورز مکمل

    فاسٹ بولر ٹرینٹ بولٹ اٹیک میں واپس آگئے ہیں اور اس اوور میں انھوں نے 10 رنز دیے۔ اس کے بعد ان کا صرف ایک اوور باقی ہے لیکن حالات کو دیکھتے ہوئے لگ رہا ہے کہ پانسہ انڈیا کے حق میں پلٹ گیا ہے۔

  3. جدیجا کا چوتھا چھکا!, انڈیا 188/6، 45 اوورز مکمل

    جدیجا کی بہترین بیٹنگ جاری اور انھوں نے فرگوسن کو لانگ آف پر زبردست چھکا رسید کیا اور اس اوور میں دس رنز حاصل کیے۔

  4. جدیجا کی قسمت روشن!, انڈیا 178/6، 44 اوورز مکمل

    جمی نیشم کے اوور میں روندرا جدیجا دو بار بال بال بچے جب ان کی شاٹ فیلڈر کے نہایت قریب گریں لیکن وہ بال تک پہنچ نہ سکے۔

  5. فرگوسن کا اچھا اوور، صرف تین رنز گنوائے, انڈیا 171/6، 43 اوورز مکمل

    لاکی فرگوسن نے اپنے آٹھویں اوور میں عمدہ بولنگ کی اور صرف تین رنز دیے۔ اس اوور میں ان کی ایک گیند 140 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تھی جو کہ دھونی نے چھوڑ دی۔

  6. بریکنگ, جدیجا کی نصف سنچری مکمل!, انڈیا 168/6، 42 اوورز مکمل

    روندرا جدیجا جنھوں نے فیلڈنگ میں شاندار مظاہرہ کیا تھا اب بیٹنگ میں اپنی ٹیم کے ہیرو بن رہے ہیں اور نہایت شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے انھوں نے صرف 39 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کر لی ہے۔

  7. بریکنگ, کیویز کی طرف سے بولنگ کون کرائے گا؟, انڈیا 159/6، 41 اوورز مکمل

    مچل سانٹنر نے اپنے 10 اوورز مکمل کر لیے ہیں اور ان کے آخری دو اوورز میں جدیجا نے زوردار چھکے مار کر انڈیا کی امیدیں برقرار رکھی ہیں۔ لیکن کیوی کپتان کین ولیمسن کے لیے اب معاملہ مشکل ہونے والا ہے کیونکہ ان کے مرکزی بولرز کے اوورز مکمل ہونے والے ہیں انھیں ابھی نو اوورز نکالنے ہیں۔

  8. ’جدیجا بیٹسمین کی طرح سوچتے ہیں‘

  9. نیوزی لینڈ زندہ باد!

  10. بریکنگ, جدیجا، دھونی کے درمیان 50 رنز کی شراکت قائم!, انڈیا 150/6، 40 اوورز مکمل

    انڈین اننگز کے 40 اوورز مکمل ہو گئے ہیں اور اب آخری 60 گیندوں پر انھیں 90 رنز کی ضرورت ہے۔ یہ میچ ابھی بھی باقی ہے اور جب تک یہ جوڑی کریز پر موجود رہے گی، انڈیا کی امیدیں قائم رہیں گی۔

  11. سانٹنر کی گیند پر پہلا چھکا!, انڈیا 141/6، 39 اوورز مکمل

    انڈیا کی لڑکھڑاتی ہوئی اننگز کو روندرا جدیجا نے سنبھالا ہوا ہے اور سانٹنر کے نویں اوور میں ان کو پہلا چھکا مارا اور اب وہ 29 گیندوں پر 32 رنز بنا چکے ہیں۔

  12. بریکنگ, جدیجا کا ایک اور چوکا!, انڈیا 131/6، 38 اوورز مکمل

    رویندرا جدیجا نے میٹ ہینری کے نویں اوور میں مڈ وکٹ کی جانب خوبصورت چوکا لگایا لیکن وہ پھر بھی وہ اس اوور میں پانچ رنز ہی بنا سکے۔ انڈیا کو اس وقت 9 کی اوسط سے 72 گیندوں پر 109 رنز بنانے ہیں۔

  13. سانٹنر نے انڈین بلے بازوں کو چکرا کے رکھ دیا, انڈیا 126/6، 37 اوورز مکمل

    مچل سانٹنر نے سپن کے لیے سازگار پچ کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے انتہائی نپی تلی بولنگ کی ہے اور اب تک آٹھ اوورز میں صرف 15 رنز کے عوض دو وکٹیں حاصل کی ہیں۔

  14. بریکنگ, دھونی بال بال بچے!, انڈیا 123/6، 36 اوورز مکمل

    میٹ ہینری تین وکٹیں حاصل کرنے کے بعد اٹیک میں واپس آئے تو وہ ایم ایس دھونی کو بولڈ کرتے کرتے رہ گئے۔ ان کی گیند پچ پر لگنے کے بعد اندر آئی اور دھونی کے آف سٹمپ کے قریب سے گزری۔

  15. یوراج: ’مڈل آرڈر کو دباؤ میں سنگل لینے کی ضرورت ہے‘

    انڈیا کے سابق بیٹسمین یوراج سنگھ کا کہنا ہے کہ انھیں امید ہے کہ ماہی (دھونی) انڈیا کو جیت سے ہمکنار کریں گے کیونکہ اس موقع پر تجربے کی اشد ضرورت ہے۔

  16. بریکنگ, اننگز کا پہلا چھکا!, انڈیا 119/6، 35 اوورز مکمل

    انڈیا کی جانب سے جدیجا نے اننگز کا پہلا چھکا مارا جب نیشم کو انھوں نے لانگ آن پر کھیلا۔ یہ اننگز کا سب سے مہنگا اوور تھا جس میں نیوزی لینڈ نے نو رنز دیے۔

  17. بریکنگ, دھونی کا پہلا چوکا!, انڈیا 114/6، 34 اوورز مکمل

    ایم ایس دھونی نے بالآخر اپنا پہلا چوکا لگا دیا ہے۔ دھونی نے اب تک 35 گیندوں پر 19 رنز بنائے ہیں۔

    ٹرینٹ بولٹ کے آٹھویں اور اننگز کے 34ویں اوور میں آٹھ رنز بنے۔

  18. انڈیا کا مطلوبہ رن اوسط آٹھ رنز سے اوپر چلا گیا, انڈیا 97/6، 32 اوورز مکمل

    انڈیا کے لیے حالات اب مزید گھمبیر ہوتے جا رہے ہیں اور صرف 18 اوورز باقی رہ گئے ہیں۔ کریز پر روندرا جدیجا اور دھونی موجود ہیں۔

  19. کیا روی شاستری کی کرسی کے نیچے شراب کی بوتل تھی؟

    منگل کو انڈیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان شروع ہونے والا پہلا مقابلہ بارش کے باعث مکمل نہیں ہو پایا تھا۔ میچ روکے جانے کے بعد یہ تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے لگی۔

    بی بی سی نے ریورس امیج سرچ کی مدد سے پتہ لگایا کہ اصل تصویر کے ساتھ چھیڑ خانی کی گئی ہے اور اس تصویر سے متعلق کیے جانے والے دعوے درست نہیں ہیں۔ مزید جانیے بی بی سی کی فیکٹ چیک ٹیم کی اس تحریر میں۔

  20. بریکنگ, پانڈیا بھی آؤٹ! سانٹنر کی دوسری کامیابی, انڈیا 94/6، 31 اوورز مکمل

    ایک ایسے موقعے پر جب محسوس ہو رہا تھا کہ انڈیا اب شاید جارحانہ انداز اپنائے، سانٹنر نے اپنی زبردست بولنگ جاری رکھی اور ہاردک پانڈیا کو 32 رنز پر کیچ آؤٹ کرا دیا۔