آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے

مجھے مرکزی ویب سائٹ یا ورژن پر لے جائیں

کم ڈیٹا استعمال کرنے والے ورژن کے بارے میں مزید جانیں

انڈیا نے سری لنکا کو سات وکٹوں سے شکست دے دی

کرکٹ کے 12 ویں عالمی کپ کے 44 ویں میچ میں انڈیا نے سری لنکا کو سات وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

لائیو کوریج

راجہ وقاص علی and محمد صہیب

  1. بریکنگ, بمرہ کا میڈّن اوور

    انڈیا کے جسپریت بمرہ نے اپنا پہلا ہی اوور میڈن کروایا ہے۔

  2. بریکنگ, پہلا اوور: سری لنکا بغیر کسی نقصان کے پانچ رنز, کسال پریرا 4 ، دمتھ کرونارتنے 1

  3. بریکنگ, سری لنکا کا پہلا چوکا

    سری لنکا کے کوشال پریرا نے پہلے اوور کی پانچویں گیند پر چوکا مارا

  4. سری لنکا کی بیٹنگ کا آغاز

    سری لنکا کی جانب سے دمتھ کارونارتنے اور کوسال پریرا کریز پر موجود ہیں۔

  5. جدیجا اور سنجے منجریکر کے درمیان تنازع

    انڈیا کے سابق کھلاڑی اور کمنٹیٹر سنجے منجریکر نے رویندرا جدیجا کے بارے میں کہا تھا کہ وہ ایسے کھلاڑی کہ جو بیٹنگ اور بولنگ دونوں شعبوں میں مہارت نہیں رکھتے۔

    جس کے بعد رویندرا جدیجا کی جانب سے تین جولائی کو ایک ٹوئیٹ میں کہا گیا تھا کہ پھر بھی میں نے سنجے منجریکر سے دگنے میچ کھیلے ہیں۔

    آج جدیجا اس ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ کھیل رہے ہیں۔

  6. روہت شرما کی ٹورنامنٹ میں عمدہ فارم

    روہت شرما نے اب تک اس ورلڈکپ کی سات اننگز میں 544 رنز بنائے ہیں جس میں چار شاندار سنچریاں بھی شامل ہیں۔

  7. بریکنگ, سری لنکا کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

    سری لنکا نے ہیڈنگلے میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    انڈیا کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ محمد شامی اور یوزویندرا چہل کو آرام کا موقع دیا گیا ہے ان کی جگہ کلدیپ یادو اور روندرا جدیجا کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

    رویندرا جدیجا اس ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ کھیل رہے ہیں۔

    جبکہ سری لنکا نے تھسارا پریرا کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

  8. بی بی سی کا خصوصی ضمیمہ پڑھیے

    انگلینڈ اور ویلز میں ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ سے متعلق تجزیے اور تبصرے پڑھنے کے لیے بی بی سی کا خصوصی ضمیمہ پڑھیے۔

  9. انڈیا اور سری لنکا کے میچ کے لائیو پیج پر خوش آمدید

    12 ویں کرکٹ ورلڈ کپ کے 44 ویں میچ بی بی سی اردو کی لائیو پیچ کوریج پر خوش آمدید۔

    انڈیا کی ٹیم سیمی فائنل تک پہلے ہی رسائی حاصل کر چکی ہے جبکہ سری لنکا کی ٹیم اس دوڑ سے باہر ہو چکی ہے۔