آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے

مجھے مرکزی ویب سائٹ یا ورژن پر لے جائیں

کم ڈیٹا استعمال کرنے والے ورژن کے بارے میں مزید جانیں

انڈیا نے سری لنکا کو سات وکٹوں سے شکست دے دی

کرکٹ کے 12 ویں عالمی کپ کے 44 ویں میچ میں انڈیا نے سری لنکا کو سات وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

لائیو کوریج

راجہ وقاص علی and محمد صہیب

  1. بریکنگ, ملنگا کے اوور میں چوکوں کی بوچھاڑ

    لاستھ ملنگا کے دوسرے اور اننگز کے تیسرے اوور میں تین چوکے لگے۔ جن میں سے دو لوکیش راہل نے لگائے۔

  2. بریکنگ, رجیتھا کا مہنگا اوور!, انڈیا کا سکور: دو اوورز میں 14/0

    لاستھ ملنگا کے اچھے اوور کے بعد کاسن رجیتھا نے مہنگا اوور کرایا۔ ان کو دو لگاتار چوکے پڑے۔

  3. بریکنگ, انڈیا کی اننگز کا پہلا چوکا!

    ان فارم بلے باز روہت شرما نے دوسرے اوور میں کاسن رجیتھا کو خوبصورت چوکا لگایا ہے۔

    سری لنکا نے اگر اس میچ میں کامیابی حاصل کرنی ہے تو انھیں روہت کو جلدی آؤٹ کرنا ہو گا۔

  4. بریکنگ, انڈیا کی اننگز کا آغاز!

    انڈیا کی جانب سے روہت شرما اور لوکیش راہل اننگز کا آغاز کر رہے ہیں۔ جبکہ سری لنکا کے لاستھ ملنگا ورلڈکپ مقابلوں میں آخری دفعہ بولنگ کر رہے ہیں۔

  5. بریکنگ, سری لنکا کا شاندار کم بیک، انڈیا کو 265 رنز درکار

    سری لنکا نے اینجلو میتھیوز کی شاندار سنچری کی بدولت میچ میں کم بیک کیا اور انڈیا کو جیتنے کے لیے 265 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔

    میتھیوز نے ایک ایسے وقت میں اپنی ٹیم کو سہارا دیا جب 55 رنز کے مجموعی سکور پر اس کے چار کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے۔

    اینجلو میتھیوز نے بہت اعتماد کے ساتھ انڈین بولروں کا سامنا کیا اور انڈیا کو ایک بہتر ہدف دینے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ وہ 10 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 113 رنز پر آؤٹ ہوئے۔

    انڈیا کی جانب سے جسپریت بمرا نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

  6. بریکنگ, پانڈیا کا شاندار کیچ!

    تھسارا پریرا صرف دو رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے اور بھونیشور کمار نے میچ میں اپنی پہلی وکٹ حاصل کر لی۔ پریرا کا مایوس کن ورلڈ کپ کا ویسا ہی انجام ہوا۔

  7. بریکنگ, میتھیوز شاندار سنچری کے بعد آؤٹ!

    میتھیوز بالآخر شاندار سنچری بنانے کے بعد آؤٹ ہو گئے۔ انھیں بمرا نے آؤٹ کیا جن کی یہ تیسری وکٹ تھی۔ ان کی 113 رنز کی اننگز میں 10 چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔

  8. ’ایک بلے باز کو کریز پر جمنا ہو گا‘

    تجزیہ کار نخل کا کہنا کے اینجلو میتھیوز کی طرح انڈیا کی جانب سے ایک بلے باز کو کریز پر وقت گزارنا ہو گا۔

  9. بریکنگ, سری لنکا کا سکور: 47 اوورز، پانچ وکٹوں کے نقصان پر 244 رنز, اینجلو میتھیوز 107 ، دھننجایا ڈی سلوا 22

  10. ’ورلڈ کپ کی بہترین سنچریوں میں سے ایک‘

  11. بریکنگ, سری لنکا کا سکور: 45 اوورز، پانچ وکٹوں کے نقصان پر 233 رنز, اینجلو میتھیوز 104 ، دھننجایا ڈی سلوا 14

  12. بریکنگ, اینجلو میتھیوز کی شاندار سنچری!

    سری لنکا کے سابق کپتان اینجلو میتھیوز انڈین بولنگ کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن چکے ہیں۔ انھوں نے نو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے اپنی تیسری سنچری مکمل کر لی ہے۔ اتفاق سے میتھیوز کی پچھلی دو سنچریاں بھی انڈیا کے خلاف ہی تھیں۔

    وہ ایک ایسے موقعے پر کریز پر بیٹنگ کرنے آئے جب سری لنکا کے 55 رنز پر چار کھلاڑی آؤٹ ہو چکے تھے۔

  13. بریکنگ, سری لنکا کا سکور: 43 اوورز، پانچ وکٹوں کے نقصان پر 215 رنز, اینجلو میتھیوز 91 ، دھننجایا ڈی سلوا 10

  14. بریکنگ, دوسری جانب جنوبی افریقہ کا پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

    آج کے دن کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کے خلاف اولڈ ٹریفرڈ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

  15. بریکنگ, سری لنکا کا سکور: 42 اوورز، پانچ وکٹوں کے نقصان پر 212 رنز, اینجلو میتھیوز 89 ، دھننجایا ڈی سلوا 9

  16. بریکنگ, آخری دس اوورز کا کھیل باقی, سری لنکا کا سکور: 40 اوورز میں 200/5

    سری لنکا کو آخری دس اوورز کے دوران جارحانہ انداز اپنانے کی ضرورت ہے۔ اینجلو میتھیوز اس وقت سنچری کے نزدیک ہیں اور سری لنکا ایک موقعے پر مشکلات کا شکار ہونے کے بعد اب پھر سے ایک اچھے ٹوٹل کی جانب گامزن ہے۔

  17. بریکنگ, سری لنکا کے 200 رنز مکمل، پانچ آؤٹ

    سری لنکا نے اب تک اپنی اننگز میں 20 چوکے اور دو چھکے لگائے ہیں۔

  18. بریکنگ, سری لنکا کا سکور: 39 اوورز، پانچ وکٹوں کے نقصان پر 193 رنز, اینجلو میتھیوز 80 ، دھننجایا ڈی سلوا 4

  19. شعیب ملک کو خراجِِ تحسین!

    شعیب ملک کو 20 سالہ ایک روزہ کیریئر اختتام کو پہنچا تھا جس کے بعد سے ٹوئٹر پر انھیں خراجِ تحسین پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

    پاکستان کے سابق کپتان مصباح الحق اور پاکستان ویمن ٹیم کی کپتان ثنا میر نے بھی شعیب ملک کی خدمات کو سراہا۔

  20. بریکنگ, سری لنکا کا سکور: 38 اوورز، پانچ وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز, اینجلو میتھیوز 70 ، دھننجایا ڈی سلوا 4