آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے

مجھے مرکزی ویب سائٹ یا ورژن پر لے جائیں

کم ڈیٹا استعمال کرنے والے ورژن کے بارے میں مزید جانیں

انڈیا نے سری لنکا کو سات وکٹوں سے شکست دے دی

کرکٹ کے 12 ویں عالمی کپ کے 44 ویں میچ میں انڈیا نے سری لنکا کو سات وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

لائیو کوریج

راجہ وقاص علی and محمد صہیب

  1. بریکنگ, سری لنکا کا سکور: 13 اوورز، چار وکٹوں کے نقصان پر 58 رنز, اینجلو میتھیوز 4 ، لاہیرو تھریمانے 1

  2. سری لنکا کی بیٹنگ مشکلات کا شکار!

  3. ’بمرا انڈیا کے لیے قیمتی ہیں‘

    وک مارکس کا ٹیسٹ میچ سپیشل پر بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بمرا ایک عمدہ بولر ہیں۔ وہ انڈیا کے لیے اتنے قیمتی ہیں کہ ہم سوچ رہے تھے کہ شاید انھیں آج آرام کا موقع دیا جائے گا۔

    یہ ٹورنامنٹ میں وہ موقع ہے جب ہم ورلڈ کپ کی ٹیم کا انتخاب کریں اور یقیناً بمرا اس ٹیم میں شامل ہوں گے۔

  4. بریکنگ, سری لنکا کا سکور: 12 اوورز، چار وکٹوں کے نقصان پر 55 رنز, اینجلو میتھیوز 2 ، لاہیرو تھریمانے 0

  5. بریکنگ, سری لنکا کو چوتھا نقصان، فرنینڈو بھی آؤٹ

    انڈیا کی جانب ہاردک پانڈیا نے اپنی ٹیم کو چوتھی کامیابی اس وقت دلائی جب انھوں نے فرنینڈو کو وکٹ کیپر دھونی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروا دیا۔ فرنینڈو 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

  6. بریکنگ, کسال مینڈس بھی بھی آؤٹ!

    سری لنکا کو تیسرا نقصان کسال مینڈس کی صورت میں اٹھانا پڑا ہے۔ رویندرا جدیجا کی ورلڈ کپ میں یہ پہلی وکٹ ہے۔

    مینڈس تین رنز بنا کر جدیجا کی گیند پر سٹمپ ہو گئے۔

  7. ہاردک پانڈیا کے پہلے اوور میں دو رنز, سری لنکا کا سکور: 10 اوورز میں 52/2

    ہاردک پانڈیا نے اپنے پہلے اوور میں صرف دو رنز دیے ہیں۔

  8. بریکنگ, بولنگ میں تبدیلی

    انڈیا کپتان وراٹ کوہلی نے بولنگ میں تبدیلی کی ہے اور بھونیشور کمار کی جگہ ہاردک پانڈیا بولنگ کرنے آئے ہیں۔

  9. بریکنگ, سری لنکا کا سکور: نو اوورز، دو وکٹوں کے نقصان پر 50 رنز, کسال مینڈس 2 ، اوشکا فرنینڈو 18

  10. بمرا کا عمدہ سپیل‘

  11. بریکنگ, سری لنکا کا سکور: آٹھ اوورز، دو وکٹوں کے نقصان پر 49 رنز, کسال مینڈس 1 ، اوشکا فرنینڈو 18

  12. بریکنگ, بمرا کی دوسری وکٹ!

    کسال پریرا بھی جسپریت بمرا کا شکار بن گئے۔ سری لنکا کو آغاز میں ہی دوسرا نقصان پریرا کے آؤٹ ہونے کی صورت میں اٹھانا پڑا ہے۔ انھوں نے 18 رنز بنائے ہیں۔

  13. بریکنگ, سری لنکا کا سکور: چھ اوورز، ایک وکٹ کے نقصان پر 33 رنز, کسال پریرا 18 ، اوشکا فرنینڈو 10

  14. بریکنگ, سری لنکا کا کامیاب ریویو!

    جسپریت بمرا عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور ان کی گیند پر امپائر نے اوشکا فرنینڈو کو ایل بی ڈبلیو دے دیا تھا لیکن سری لنکا کا ریویو کامیاب رہا۔

  15. بریکنگ, سری لنکا کا سکور: چوتھا اوور، ایک وکٹ کے نقصان پر 24 رنز, کسال پریرا 4 ، اوشکا فرنینڈو 1

    بھونیشور کمار نے ایک اور مہنگا اوور کروایا ہے جس میں انھیں ایک مرتبہ پھر دو چوکے لگے ہیں۔

  16. بریکنگ, کسال پریرا کا کیچ ڈراپ!

    انڈیا نے سری لنکا کی دوسری وکٹ لینے کا موقع اس وقت گنوایا جب مڈ آن اور مڈ آف پر کھڑے دونوں فیلڈر تزبزب کا شکار ہو کر کیچ لینے میں ناکام رہے۔

  17. بریکنگ, تیسرا اوور: سری لنکا ایک وکٹ کے نقصان پر 17 رنز

    یہ بمرہ کا مسلسل دوسرا میڈن اوور ہے۔ اس اوور میں انھوں نےکپتان دمتھ کرورتنے کو آؤٹ کیا۔

  18. بریکنگ, کپتان کرونارتنے آؤٹ!

    بمرا نے اپنے دوسرے ہی اوور میں سری لنکن کپتان دمتھ کرونارتنے کو آؤٹ کر دیا ہے۔

    کرونارتنے 10 رنز بنا کر ایم ایس دھونی کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔ ان کی اننگز میں دو چوکے شامل تھے۔

  19. بریکنگ, تیسرے اوور میں 12 رنز, سری لنکا کا سکور: تین اوورز میں 17/0

    سری لنکا کے بلے بازوں نے میچ کے تیسرے اوور میں اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 12 رنز بنائے ہیں۔

    اس اوور میں کرونارتنے کے دو چوکے بھی شامل ہیں۔

  20. کسال پریرا کا عمدہ سٹرائک ریٹ

    کسال پریرا کا اس ورلڈ کپ میں پہلے 10 اوورز میں سب سے بہتر سٹرائک ریٹ رہا ہے۔