آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے

مجھے مرکزی ویب سائٹ یا ورژن پر لے جائیں

کم ڈیٹا استعمال کرنے والے ورژن کے بارے میں مزید جانیں

پاکستان کا سیمی فائنل تک رسائی کا خواب برقرار

کرکٹ کے 12ویں عالمی کپ میں ہیڈنگلے کے میدان پر سنیچر کو کھیلے جانے والے اہم میچ میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو تین وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

لائیو کوریج

اعظم خان and محمد صہیب

  1. بریکنگ, افغان اننگز کے پانچ اوورز, رحمت شاہ 12 اکرام علی خیل 0

    افغانستان نے دو وکٹوں کے نقصان پر پہلے پانچ اوورز میں 31 رنز بنائے ہیں۔ شاہین شاہ آفریدی کا پہلا ااوور ہی کامیاب رہا جس میں انھیں پہلی تین گیندوں پر 10 رنز پڑے لیکن انھوں نے اوور کی چوتھی اور پانچویں گیندوں پر وکٹیں لے کر پاکستان کو آغاز میں کامیابی دلوا دی۔

  2. بریکنگ, شاہین آفریدی کی دو گیندوں پر دو وکٹیں

    رحمت شاہ کے بعد شاہین آفریدی نے ان کی جگہ آنے والے حشمت اللہ شاہدی کو بھی آؤٹ کر دیا ہے۔ ان کا کیچ عماد وسیم نے لیا اور وہ کوئی رن نہ بنا سکے۔

  3. بریکنگ, گلبدین نائب آؤٹ!

    شاہین شاہ آفریدی نے ایک مرتبہ پھر آغاز میں کامیابی حاصل کی ہے اور گلبدین نائب کو آؤٹ کر دیا ہے۔

    گلبدین نائب کا کیچ سرفراز نے پکڑا۔ پہلے تو امپائر نے انھیں آؤٹ نہیں دیا لیکن پاکسان نے ریویو لیا جو کامیاب ثابت ہوا۔

  4. بریکنگ, رحمت شاہ کے عامر کے اوور میں دو چوکے, افغانستان: چار اوورز کے بعد 17/0

    رحمت شاہ نے محمد عامر کے اوور میں دو چوکے مارے ہیں جن میں سے ایک انتہائی خوبصورت پل شاٹ بھی تھی۔

  5. شائقین کا جوش و جذبہ دیدنی

  6. بریکنگ, افغانستان کا سکور: تین اوورز، بغیر کسی نقصان کے نو رنز, گلبدین نائب 5 ، رحمت شاہ 4

  7. پاکستانی شائقین کا منفرد انداز

  8. افغانستان کے شائقین کی بڑی تعداد سٹیڈیم میں موجود

  9. بریکنگ, محمد عامر کا میڈن اوور

    اننگز کا پہلا میڈن اس ٹورنامنٹ میں پاکستان کے بہترین بولر محمد عامر نے کرایا ہے۔ انھوں نے رحمت شاہ کو چوتھے سٹمپ پر اچھی لینتھ پر بولنگ کرتے ہوئے سکور کرنے سے روکے رکھا۔

  10. تربوز کا ہیلمٹ ایک مرتبہ پھر میدان میں!

  11. بریکنگ, افغانستان کا سکور: پہلا اوور، بغیر کسی نقصان کے پانچ رنز, گلبدین نائب 1 رحمت شاہ 4

  12. بریکنگ, پاکستان کا سپنر سے آغاز کرنے کا تجربہ

    پاکستان کی طرف سے اننگز کا پہلا اوور عماد وسیم کررہے ہیں۔

  13. بریکنگ, افغان اوپنرز

    افغانستان کی طرف سے گلبدین نائب اور رحمت شاہ اننگز کا آغاز کریں گے۔

  14. میچ میں بارش کا کوئی امکان نہیں

    ہیڈنگلے میں چمکدار دھوپ نکلی ہوئی ہے اور موسم کرکٹ کے لیے بہترین ہے۔ میچ کے دوران کسی بھی وقت بارش کا کوئی امکان نہیں ہے

  15. ہیڈنگلے پر پاکستان کا ریکارڈ

    بی بی سی اردو کے عبدالرشید شکور کے مطابق پاکستان نے ہیڈنگلے کے میدان پر اب تک نو ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلے جن میں سے چار میں اسے فتح ملی جبکہ پانچ میں شکست ہوئی۔

  16. دونوں ٹیموں کے قومی ترانے پڑھے جا رہے ہیں

    بی بی سی کے نامہ نگار عبدالرشید شکور کے مطابق اس وقت میدان میں پاکستان اور افغانستان کے قومی ترانے پڑھے جا رہے ہیں۔ میچ اب سے کچھ دیر بعد شروع ہو گا۔

  17. بریکنگ, وہاب ریاض معمولی انجری کے باوجود یہ میچ کھیل رہے ہیں

    فاسٹ بولر وہاب ریاض یہ میچ کھیل رہے ہیں۔ لیڈز میں موجود بی بی سی کے نامہ نگار عبدالرشید شکور کے مطابق گذشتہ روز پریکٹس سیشن کے دوران ان کی دائیں ہتھیلی پر گیند لگی تھی جس سے سوجن ہوگئی ہے اور وہ بینڈج کے ساتھ یہ میچ کھیل رہے ہیں۔

  18. دونوں ٹیموں کے مداح ہیڈنگلی کے باہر موجود

  19. بریکنگ, افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے

    پاکستانی کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ وہ بھی اس پچ پر پہلے بیٹنگ کرنا چاہتے تھے۔ اس میچ کے لیے پاکستان نے اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔ سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ جو مومنٹم بنا ہوا ہے اسے برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔

    افغان کپتان گلبدین نائب کا کہنا ہے کہ وہ بنچ پر بیٹھے کھلاڑیوں کو موقع دینا چاہتے ہیں جس کے باعث دولت زدران کی جگہ حامد حسن کو آج کے میچ کے لیے موقع دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’ہم نے پاکستان کو وارم اپ میچ میں ہرایا تھا اس لیے ہم انھیں دوبارہ بھی ہرا سکتے ہیں۔‘

  20. ’چیزیں سادہ رکھیں تو نتائج اچھے آئیں گے‘

    پاکستان کے مڈل آرڈر بیٹسمین حارث سہیل کا کہنا ہے کہ وہ موازنے پر یقین نہیں رکھتے۔ان کی کوشش ہوتی ہے کہ معاملات کو سادہ رکھیں اور اچھی کارکردگی دکھائیں۔ دیکھیے عبدالرشید شکور اور فرقان الہی کی ڈیجیٹل ویڈیو۔