پاکستانی بولرز میچ پر حاوی نظر آئے
شاہین آفریدی نے ون ڈے میں چوتھی مرتبہ چار وکٹیں حاصل کی ہیں ہیڈنگلے کے میدان میں وہ دوسری مرتبہ میچ میں چار وکٹیں لینے میں کامیاب ہوئے ہیں جبکہ اس اننگز میں پاکستانی بولرز نے 172 ڈاٹ بالز کرائی ہیں۔
عماد وسیم نے نے 10 اوورز میں 48 رنز دیے اور دو وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ آج کے میچ میں محمد عامر کو کوئی وکٹ نہیں مل سکی جبکہ وہاب ریاض نے 8 اوورز میں 28 رنز کے عوض دو وکٹیں حاصل کیں۔
دس اوورز میں شاداب خان کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔