آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے

مجھے مرکزی ویب سائٹ یا ورژن پر لے جائیں

کم ڈیٹا استعمال کرنے والے ورژن کے بارے میں مزید جانیں

پاکستان کا سیمی فائنل تک رسائی کا خواب برقرار

کرکٹ کے 12ویں عالمی کپ میں ہیڈنگلے کے میدان پر سنیچر کو کھیلے جانے والے اہم میچ میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو تین وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

لائیو کوریج

اعظم خان and محمد صہیب

  1. بریکنگ, پاکستان کا سکور: 33 اوورز، چار وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز, سرفراز احمد 6 ، حارث سہیل 25

  2. ’یہ انتہائی دلچسپ میچ ہو گا‘

    معروف صحافی ایاز میمن کا کہنا ہے کہ اس میچ میں سپنرز کو مدد مل رہی ہے اور اگر پاکستان انھیں محتاط انداز میں کھیلتا ہے تو درکار رن ریٹ بڑھ سکتا ہے۔

    یہ انتہائی دلچسپ میچ ہو گا۔

  3. بریکنگ, میچ سنسنی خیز مرحلے میں داخل, پاکستان کو 104 گیندوں میں 96 رنز درکار ہیں

    پاکستان کی جانب سے اس وقت کریز پر سرفراز احمد اور حارث سہیل موجود ہیں۔

  4. بریکنگ, پاکستان کا سکور: 31 اوورز، چار وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز, سرفراز احمد 4 ، حارث سہیل 22

  5. بریکنگ, سرفراز کا کیچ ڈراپ!

    سمیع اللہ شنواری نے سرفراز کا آسان کیچ اپنی ہی گیند پر ڈراپ کر دیا۔ سرفراز اس وقت دو رنز پر کھیل رہے تھے۔

  6. بریکنگ, حفیظ آؤٹ بھی ہو گئے!, پاکستان کو جیتنے کے لیے 107 رنز درکار

    محمد حفیظ، افغان سپنر بولر مجیب الرحمان کی گیند پرپوائنٹ پرحشمت اللہ شہیدی کو ایک آسان کیچ پکڑا بیٹھے۔

  7. بریکنگ, حارث بال بال بچ گئے!

    گلبدین نائب کی گیند پر حارث سہیل نے لیگ گلانس مارنے کی کوشش کی اور گیند ان کے بلے کی ایج لیتی ہوئی کیپر کے ہاتھوں میں گئی لیکن شومئی قسمت کہ امپائر نے آؤٹ نہیں دیا۔

  8. ’نبی افغانستان کے بہترین بولر‘

    ورلڈ کپ 2019 میں اب تک ہر ٹیم نے راشد خان کو نشانہ بنایا ہے جبکہ محمد نبی افغانستان کی جانب سے سب سے اچھے بولر ثابت ہوئے ہیں۔

  9. پاکستان کی امیدوں کا مرکز حارث سہیل

  10. بریکنگ, پاکستان کا سکور: 26 اوورز، تین وکٹوں کے نقصان پر 108 رنز, محمد حفیظ 17 ، حارث سہیل 9

  11. بریکنگ, کپتان گلبدین کی بولنگ اٹیک میں واپسی

    افغان کپتان نے سپنرز پر انحصار کرنے کی بجائے خود ہی بولنگ کا ارادہ کیا ہے۔ یہ حیران کن اس لیے ہے کیونکہ سپنرز کے خلاف پاکستان کے بلے باز مشکلات کا شکار تھے۔

  12. پاک افغان میچ کا منظر

  13. بریکنگ, پاکستان کی نصف اننگز مکمل, پاکستان: 25 اوورز میں 103/3

    پاکستان نے 25 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 103 رنز بنائے ہیں۔ اس وقت کریز پر حارث سہیل اور محمد حفیظ موجود ہیں۔ اس وقت دونوں پاکستانی بلے باز محتاط انداز مں بیٹنگ کررہے ہیں۔ افغان ٹیم کے سپنرز پاکستان کی مشکلات میں اضافہ کرنے میں کامیاب رہے۔

  14. بریکنگ, پاکستان کے 100 رنز مکمل

    پاکستان نے 100 رنز 25ویں اوور میں مکمل کیے ہیں۔ پاکستان کے بلے بازوں نے دس چوکے بھی لگائے ہیں۔

  15. ’پاکستان اپنے لیے مشکلات پیدا کر رہا ہے‘

  16. بریکنگ, پاکستان کا سکور: 23 اوورز، تین وکٹوں کے نقصان پر 94 رنز, محمد حفیظ 8 ، حارث سہیل 4

  17. بریکنگ, سمیع اللہ شنواری بولنگ اٹیک میں!

  18. پاکستان کے لیے اس میچ کی اہمیت کیا ہے؟

    تجزیہ کار لینا معین عزیز کا کہنا ہے کہ پاکستان کو یہ میچ ہر صورت جیتنا پڑے گا تاکہ بنگلہ دیش سے میچ جیت کر اس کے سیمی فائنل کھیلنے کے امکانات روشن ہو جائیں۔

  19. بریکنگ, پاکستان کا سکور: 20 اوورز، تین وکٹوں کے نقصان پر 87 رنز, محمد حفیظ 3 ، حارث سہیل 2

  20. پاکستانی بلے باز سپنرز کے شکنجے میں!

    پچھلے پانچ اوورز میں پاکستان نے صرف 20 رنز بنائے ہیں اور اس کے دو کھلاڑی آؤٹ ہوئے ہیں۔ اس وقت راشد خان اور محمد نبی بولنگ کروا رہے ہیں۔