آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے

مجھے مرکزی ویب سائٹ یا ورژن پر لے جائیں

کم ڈیٹا استعمال کرنے والے ورژن کے بارے میں مزید جانیں

ورلڈ کپ: انڈیا کی پاکستان کے خلاف 89 رنز سے جیت

کرکٹ ورلڈ کپ 2019 میں اتوار کو مانچسٹر میں انڈیا نے روایتی حریف پاکستان کو 89 رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں اپنی تیسری کامیابی حاصل کر لی ہے۔

لائیو کوریج

ذیشان حیدر, حسن زیدی, عابد حسین and محمد صہیب

  1. بریکنگ, عامر کی پہلی گیند، راہول کا محتاط انداز

    محمد عامر کی پہلی گیند مڈل سٹمپ پر پڑی جسے راہول نے محتاتط انداز میں کھیلا۔ دوسری گیند بھی تقریباً پہلی گیند کا ایکشن ری پلے تھا۔

  2. پاکستان کے پاس انڈیا کو ہرانے کا سنہرا موقع

  3. بریکنگ, لوکیش راہول اور روہت شرما اوپننگ کے لیے تیار

    شیکھر دھوان کی غیر موجودگی میں انڈیا نے لوکیش راہول کو روہت شرما کے ہمراہ اوپننگ کے لیے بھیجا ہے جبکہ پاکستان کی جانب سے گیند ٹورنامنٹ میں دس وکٹیں لینے والے محمد عامر کے پاس ہے۔

  4. شاداب خان کی بالاخر ٹیم میں شمولیت

    کیا آپ کو سنہ 2017 کے چیمپیئنز ٹرافی فائنل میں شاداب خان کا یوراج سنگھ کے خلاف کیا جانے والا ریویو یاد ہے؟

    یہ اعداد وشمار ورلڈ کپ سے پہلے کے ہیں۔

  5. شائقین جھنڈے اور باجے لینے میں مصروف

  6. میں بھی بولنگ کا فیصلہ کرتا: وراٹ کوہلی, ماضی میں چھ میچوں میں سے پانچ میں پاکستان نے ہدف کا تعاقب کیا لیکن ناکامی کا سامنا کرنا پڑا

    انڈین کپتان وراٹ کوہلی نے ٹاس ہارنے کے بعد رمیز راجہ کے سوال کے جواب میں کہا کہ وہ بھی ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کرتے۔ ماضی میں کھیلے گئے ان میچوں میں کیا ہوا تھا، ان کے سکور کارڈ دیکھنے کے لیے کلک کریں۔ 1992 - سکور کارڈ1996 - سکور کارڈ

    (جنوبی افریقہ میں منعقد ہونے والے ورلڈ کپ کا یہ میچ واحد موقع تھا جب پاکستان نے پہلی بیٹنگ کی تھی)

  7. ’کب تک بھاگیں گے اور کہاں بھاگیں گے۔ کبھی تو میدان میں آنا ہوگا!‘

    پاکستان کے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی بھی مانچسٹر کے اولڈ ٹریفرڈ سٹیڈیم پہنچ گئے ہیں۔

    صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پورے برصغیر میں اس کھیل کے ساتھ لوگوں کو بےپناہ دلچسپی ہے۔

    جب ایک صحافی نے ان سے پوچھا کہ انڈیا کہ بارے میں یہ خیال ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ کرکٹ کھیلنے سے بھاگتا ہے تو انھوں نے کہا: ’کب تک بھاگیں گے اور کہاں بھاگیں گے۔ کبھی تو میدان میں آنا ہوگا!‘

  8. بریکنگ, قومی ترانوں کا آغاز

    ہزاروں شائقین کی موجودگی میں دونوں ٹیمیں میدان میں اتر چکی ہیں اور ترانے پڑھے جا رہے ہیں۔ پاکستان کا ترانہ پہلے پڑھا گیا جس کے بعد انڈیا کا ترانہ پڑھا گیا۔

  9. انگلش کپتان مائیکل وان کیا سوچ رہے ہیں؟

  10. مانچسٹر کی سڑکوں پر کرکٹ کی مداحوں کا راج!

  11. پاکستان اور انڈیا کے ’سپر فینز‘ کا جوش عروج پر

    اسے اپنی ٹیم کا حوصلہ بڑھانے کا جذبہ کہیں یا خود کو دوسروں سے منفرد رکھنے کی ایک ادا، کرکٹ کے میدانوں میں چند چہرے ایسے بھی ہیں جو اتنے ہی مقبول ہیں جتنے کہ خود کرکٹ کے کھلاڑی۔

    ان ’خاص‘ پرستاروں سے کھیل کے مداح اسیِ طرح ملتے ہیں جیسے مشہور و معروف کرکٹرز سے جبکہ ان کے ساتھ تصویریں اور سیلفیاں بنانے کی بے تابی بھی اتنی ہی ہوتی ہے جتنی کرکٹرز کے ساتھ تصویریں بنانے کی۔

    ہمارے ساتھی عبدالرشید شکور نے چاچا کرکٹ اور سدھیر کمار گوتم (سچن) سے ملاقات کی۔

  12. ’دن بھر بارش کی آنکھ مچولی کا امکان‘

    بی بی سی کی طرف سے موسم کا حال بتانے والی جینیفر بارٹرم کہتی ہیں کہ اتوار کے روز بارش ہم سے آنکھ مچولی کھیلے گی۔

    ان کا کہنا ہے کہ دن کے آغاز میں تو بارش کا امکان نہیں ہے، لیکن میچ کے دوران کچھ موقعوں پر بارش ہو سکتی ہے۔

    جینیفر کا کہنا تھا کہ ’میدان میں جنوب یا جنوب مغرب کی جانب تیز ہوا چلے گی جس کی وجہ سے بارش جلدی رکنے کا امکان بڑھ جائے گا‘

    ان کا مز ید کہنا تھا کہ میچ بارش کے باعث منسوخ ہونے کے امکانات تو بہت کم ہیں لیکن سورج بھی شاز و نادر ہی اپنی صورت دکھائے گا۔

    جینیفر کا کہنا تھا کہ ’دن بھر درجہ حرارت 18 ڈگری سلسیئس رہے گا۔’

  13. بریکنگ, ٹاس پاکستان کے نام، پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ

    پاکستان کے کپتان سرفراز احمد نے اولڈ ٹریفرڈ کے میدان میں ٹاس جیت کر انڈیا کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی ہے۔

  14. شاداب خان اور عماد وسیم ان، آصف علی اور شاہین آفریدی باہر

    ہمارے نامہ نگار عبدالرشید شکور کے مطابق پاکستان کی پلیئنگ الیون میں شاداب خان اور عماد وسیم کو شامل کر لیا گیا ہے جبکہ آصف علی اور شاہین آفریدی کو ڈراپ کر دیا گیا ہے۔انڈیا کی جانب سے ٹیم میں صرف ایک تبدیلی کی گئی ہے اور گذشتہ میچ میں زخمی ہونے والے شیکھر دھوان کی جگہ آل راؤنڈر وجے شنکر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

  15. پاکستان ٹیم کی میچ سے قبل پریکٹس کے مناظر

  16. یہ ہے میدان میں آمد کا ’صحیح طریقہ‘

  17. بارش سے بچاؤ کے لیے تربوز کے ہیلمٹ

  18. پچ پر گھاس کا نام و نشان نہیں

    پچ کو دیکھتے ہوئے تو یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ یہ بیٹنگ کے لیے موزوں ہے لیکن بارش کے امکان کے باعث جو ٹیم پہلے بولنگ کرے گی اسے بعد میں فائدہ ہو سکتا ہے۔

    تو آپ کے خیال میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنا پہتر ہے یا بولنگ؟

  19. یہ ’ریلو کٹے‘ کھلاڑی آخر ہیں کون؟

    یہ پہلا موقع نہیں ہے جب عمران خان نے کرکٹ کے حوالے سے بغیر کسی کھلاڑی کا نام لیے بغیر انھیں ’ریلو کٹا‘ یا پھٹیچر پکارا ہے۔ اس سے قبل 2017 میں پی ایس ایل کا فائنل جب پاکستان میں منعقد ہوا تھا تو اس وقت بھی انھوں نے ایسے ہی چند کلمات کہے تھے۔ اس حوالے سے بی بی سی نے اس مضمون میں جائزہ لیا تھا کہ عمران خان کا اشارہ کن کھلاڑیوں کی طرف ہے۔

  20. 20 برس قبل اولڈ ٹریفرڈ کے میدان پر پاکستان کی یادگار فتح

    آج کے دن اسی میدان پر پاکستان نے نیوزی لینڈ کو سنہ 1999 کے کرکٹ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کی تھی۔

    اس میچ میں سعید انور کی 113 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز اور شعیب اختر کی تین وکٹوں نے پاکستان کو فتح سے ہمکنار کیا تھا۔