آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے

مجھے مرکزی ویب سائٹ یا ورژن پر لے جائیں

کم ڈیٹا استعمال کرنے والے ورژن کے بارے میں مزید جانیں

انڈیا کی کرکٹ ورلڈ کپ میں لگاتار دوسری فتح

انگلینڈ اور ویلز میں جاری کرکٹ کے 12ویں ورلڈ کپ مقابلوں میں اتوار کو انڈیا نے آسٹریلیا کو 36 رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں لگاتار دوسری کامیابی حاصل کی ہے۔

لائیو کوریج

ذیشان حیدر and محمد صہیب

  1. انڈیا 21/0, روہت شرما 09 ، شکھر دھون 10

    چھ اوور کا کھیل مکمل ہو چکا ہے اور مچل سٹارک نے اپنے تین اوورز میں آٹھ جبکہ کمنز نے 11 رنز دیے ہیں۔

  2. پانچویں اوور میں پہلا چوکا, انڈیا 5 اوورز میں 18/0

    شکھر دھون نے انڈین اننگز کا پہلا چوکا پانچویں اوور میں پیٹ کمنز کو آف سٹمپ سے باہر گرنے والی گیند کو فرنٹ فٹ پر کھیلتے ہوئے لگایا ہے۔

  3. ’یہ انڈیا جیسی ٹیم کے لیے بہترین پچ ہے‘

    انگلینڈ کے سابق کپتان اور مبصر مائیکل وان کا کہنا ہے کہ اوول کی بچ انڈیا جیسی ٹیموں کے لیے بہترین ہے۔ یہ خشک ہے اور گیند تیز نہیں آ رہی بلکہ گزرتے وقت کے ساتھ سپن کرے گی۔

  4. چار اوور مکمل مگر کوئی باؤنڈری نہیں, انڈیا 11/0

    آسٹریلوی بولرز کی جانب سے دونوں اینڈز سے نپی تلی بولنگ کا سلسلہ جاری ہے اور وہ انڈین اوپنرز کو کھل کر کھیلنے کا موقع نہیں دے رہے ہیں۔

  5. ’روہت کو جلد آؤٹ کرنے کے لیے آگے گیند کرنا ہو گی‘

    کرکٹ پر تحقیق اور تجزیے کرنے والی ویب سائٹ کرک وز کے مطابق پہلی 20 بالوں گیندوں میں روہت شرما کو آؤٹ کرنے کا صرف یہی طریقہ ہے کہ انھیں آگے گیند کی جائے۔ اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ وہ شارٹ پچ گیندوں کو بہت اچھا کھیلتے ہیں۔

  6. انڈیا کا محتاط آغاز, انڈیا 3 اوورز میں 9/0

    اوول کی بیٹنگ وکٹ پر انڈین اوپنرز نے محتاط انداز میں اننگز شورع کی ہے اور تین اوورز گزرنے کے باوجود کوئی چوکا یا چھکا نہیں لگا ہے۔

    آسٹریلیا کی جانب سے بولنگ کا آغاز کرنے والے پیٹ کمنز اور مچل مارش کو روہت شرما اور شکھر دھون سنبھل کر کھیل رہے ہیں۔

  7. بریکنگ, روہت شرما کا کیچ ڈراپ, انڈیا دو اوور میں 7/0

    آسٹریلوی ٹیم نے اننگز کے آغاز میں ہی روہت شرما کی وکٹ لینے کا موقع ضائع کر دیا ہے۔ مچل سٹارک کی گیند پر کولٹرنائل ایک مشکل کیچ پکڑنے میں ناکام رہے۔

    دیکھنا یہ ہے کہ روہت اس موقع کا کتنا فائدہ اٹھاتے ہیں۔ گزشتہ میچ میں بھی آغاز میں ان کا ایک کیچ گرایا گیا تھا اور اس کا جواب انھوں نے سنچری بنا کر دیا تھا۔

  8. بریکنگ, اننگز کے آغاز کے لیے روہت شرما اور شکھر دھون میدان میں

    اوول میں ایک چمکتی صبح میں انڈیا کی جانب سے ان فارم بلے باز روہت شرما اور شکھر دھون آسٹریلیا کے خلاف اننگز شروع کرنے کے لیے میدان میں اترے ہیں۔

    روہت پہلے میچ میں سنچری بنا کر اپنے عزائم ظاہر کر چکے ہیں تاہم شکھر کو ایک بڑی اننگز کی ضرورت ہے۔

  9. ہدف کا تعاقب اور آسٹریلیا کا بہترین ریکارڈ

    انڈین کپتان وراٹ کوہلی نے ایرون فنج کو ہدف کے تعاقب کے لیے کہہ تو دیا ہے لیکن خیال رہے کہ آسٹریلوی ٹیم 1999 کے بعد سے ہر ورلڈ کپ میچ میں ہدف کے تعاقب میں کامیاب رہی ہے۔

    آخری مرتبہ اسے پاکستان کے خلاف ہدف کے تعاقب میں ناکامی ہوئی تھی۔

  10. کوہلی اپنے سکول کی مٹی سونگھتے ہوئے

    انڈیا کے کپتان ورات کوہلی آسٹریلیا کے خلاف میچ کے آغاز سے قبل وہ مٹی سونگھ رہے ہیں جو ان کے لیے انڈیا کے اس سکول سے بھیجی گئی ہے جہاں انہوں نے کرکٹ کھیلنی سیکھی تھی۔

  11. اوول میں مودی اور کوہلی ساتھ ساتھ

  12. انڈیا کے شائقین رنگ برنگے کپڑوں میں ملبوس

    اوول کے میدان میں شائقین کے کچھ سٹینڈز انڈین پرچم کے رنگوں میں رنگے ہوئے ہیں اور انڈین شائقین کی بڑی تعداد اپنی ٹیم کا حوصلہ بڑھانے کے لیے موجود ہے۔

  13. بریکنگ, ’بڑا سکور کرنے کے لیے بہترین ماحول ہے‘

    ٹاس جیتنے کے بعد انڈین کپتان وراٹ کوہلی کا کہنا تھا کہ ’پچ اچھی مگر استعمال شدہ ہے اس لیے بیٹنگ کرنے اور بڑا سکور بنانے کے لیے ماحول بہترین ہے۔ ہدف کا تعاقب کرنے والی ٹیم کے بلے بازوں کو دباؤ کا سامنا ہو سکتا ہے۔‘

    ان کے مطابق دھوپ کی موجودگی کی وجہ سے بھی بلے بازی کرنے کا فیصلہ ہی دانشمندانہ ہے۔

    آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ کے مطابق وہ بھی ٹاس جیتتے تو بلے بازی ہی کرتے۔ ان کے مطابق ورلڈ کپ کے میچوں میں مختلف قسم کا دباؤ ہوتا ہے لیکن مسلسل 10 میچ جیتنے نے ٹیم کو اعتماد دیا ہے۔

  14. نیٹ بولر کے سر پر گیند لگنے کا واقعہ

    ہفتے کے روز آسٹریلیا کی ٹیم اوول کے میدان پر ٹریننگ کر رہی تھی جب اچانک ڈیوڈ وارنر کو بولنگ کروانے والے نیٹ بولر جےکشن پلاہا سر پر گیند لگنے کے باعث زخمی ہو گئے۔ اس صورتحا ل کو دیکھتے ہوئے آسٹریلیا کو اپنی ٹریننگ روکنا پڑی اور آسٹریلوی کھلاڑی خاصے پریشان نظر آئے۔

    لیکن کچھ گھنٹوں بعد جب جے کشن کو ہسپتال لے جایا گیا تو انھوں نے ایک ٹویٹ کے ذریعے یہ بتایا کہ وہ خیریت سے ہیں۔

  15. بریکنگ, انڈیا کا ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ

    اوول کے میدان میں انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    انڈیا اور آسٹریلیا نے اپنی وہی ٹیمیں میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے جنھوں نے گزشتہ میچوں میں انھیں کامیابی دلوائی تھی۔

  16. انڈیا اور آسٹریلیا کا فیلڈنگ کا اعلیٰ معیار

    2019 کے ورلڈ کپ میں جہاں دیگر ٹیموں کی غیرمعیاری فیلڈنگ پر تنقید کی جا رہی ہے وہیں آسٹریلیا اور انڈیا دونوں کا ریکارڈ بہترین رہا ہے۔

    ان دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے اب تک ایک بھی کیچ نہیں گرایا۔ آسٹریلوی فیلڈرز نے اب تک 11 جبکہ انڈین فیلڈرز نے 5 کیچ پکڑے ہیں۔

  17. مچل سٹارک کا ورلڈ کپ مقابلوں میں شاندار ریکارڈ

    آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل سٹارک نے اب تک ورلڈ کپ 2019 کے میچوں میں عمدہ پرفارمنس دی ہے۔

    ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں پانچ وکٹیں حاصل کر کے نہ صرف انھوں نے آسٹریلیا کی فتح یقینی بنائی بلکہ ورلڈ کپ مقابلوں میں سب سے زیادہ مرتبہ پانچ وکٹیں حاصل کرنے والے بولرز کی فہرست میں شامل ہو گئے۔

    ورلڈ کپ مقابلوں میں عمومی طور پر بھی سٹارک نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا ہے۔ دس ورلڈ کپ میچوں میں انھوں نے صرف 10.75 کی اوسط اور 3.72 کے اکانومی ریٹ سے 28 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔

  18. دھونی آج کون سے دستانے پہنیں گے؟

    انڈین ٹیم کے وکٹ کیپر مہندرسنگھ دھونی کی جانب سے جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں فوجی یونٹ کے نشان والے دستانے پہننے پر آئی سی سی نے ان سے یہ دستانے نہ پہننے کی درخواست کی تھی۔

    آئی سی سی کے اس فیصلے کے بعدسوشل میڈیا پر انڈین شائقین نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا تھا۔

    اب آئی سی سی کی پابندی کے بعد دھونی کو اس نشان کو ٹیپ کے ذریعے چھپانا پڑے گا، لیکن انڈین شائقین آئی سی سی کو بخشنے کو تیار نہیں۔

    دیکھنا یہ ہے کہ آج دھونی کون سے دستانے پہن کر کیپنگ کے لیے آتے ہیں؟

  19. آسٹریلیا کی ٹیم روہت شرما کی پسندیدہ حریف

    روہت شرما ورلڈ کپ 2019 میں انڈیا کے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ کے خلاف سنچری بنا کر مین آف دی میچ قرار پائے تھے۔ آسٹریلیا کے خلاف بھی ان کا ریکارڈ شاندار رہا ہے۔

    انھوں نے اپنے کریئر میں آسٹریلیا کے خلاف 61.87 کی اوسط سے 1980 رنز بنائے ہیں جس میں 7 سنچریاں بھی شامل تھیں۔

    انھوں نے اپنا پہلا سب سے بڑا انفرادی سکور بھی آسٹریلیا کے خلاف بنایا تھا جب انھوں نے آسٹریلیا کے خلاف بنگلور میں 209 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی تھی۔

  20. آسٹریلیا بمقابلہ انڈیا: ورلڈ کپ مقابلوں میں کیا صوررتحال رہی

    • آسٹریلیا اور انڈیا کی ٹیمیں ورلڈ کپ مقابلوں میں 11 مرتبہ مدِمقابل آ چکی ہیں اور ان میں سے آٹھ میچ جیت کر آسٹریلیا کا پلہ واضح طور پر بھاری ہے
    • ورلڈ کپ مقابلوں میں آخری دفعہ دونوں ٹیمیں 2015 کے ورلڈ کپ میں ٹکرائی تھیں جس میں آسٹریلیا نے انڈیا کو شکست دے تھی۔
    • ورلڈ کپ میں دونوں ٹیموں کے درمیا گزشتہ سات مقابلوں میں آسٹریلیا کو صرف ایک مرتبہ شکست ہوئی اور یہ میچ 2011 کے ورلڈ کپ کا کوارٹر فائنل تھا