آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے

مجھے مرکزی ویب سائٹ یا ورژن پر لے جائیں

کم ڈیٹا استعمال کرنے والے ورژن کے بارے میں مزید جانیں

انڈیا کی کرکٹ ورلڈ کپ میں لگاتار دوسری فتح

انگلینڈ اور ویلز میں جاری کرکٹ کے 12ویں ورلڈ کپ مقابلوں میں اتوار کو انڈیا نے آسٹریلیا کو 36 رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں لگاتار دوسری کامیابی حاصل کی ہے۔

لائیو کوریج

ذیشان حیدر and محمد صہیب

  1. عثمان خواجہ کا مڈ وکٹ پر چھکا

    عثمان خواجہ نے کلدیپ یادو کو مڈ وکٹ باؤنڈری پر سلاگ سویپ کرتے ہوئے چھ رنز حاصل کیے اور اوور میں 14 رنز حاصل کیے۔

  2. 35 اوورز کے اختتام پر آسٹریلیا 187/2, عثمان خواجہ 29 ، سٹیو سمتھ 54

  3. بریکنگ, سمتھ کی نصف سنچری

    سمتھ نے ایک روزہ میچوں میں اپنی 21 ویں نصف سنچری 60 گیندوں میں مکمل کر لی۔ انھوں نے اس اننگز میں دو چوکے اور ایک چھکا مارا۔

  4. چہل نے وارنر کو کیسے چکما دیا

  5. پانی کا وقفہ, آسٹریلیا 33 اوورز میں 172/2

    عثمان خواجہ کے دو اوورز میں دو چوکوں کے باعث آسٹریلیا کو بالاخر چوکوں کے قحط سے چھٹکارا حاصل ہوا ہے۔

  6. 30 اوورز کے اختتام پر آسٹریلیا 155/2, عثمان خواجہ 10 ، سٹیو سمتھ 42

    آسٹریلیا کو تقریباً 10 رنز کی اوسط سے 20 اوورز میں 198 رنز درکار۔

  7. آسٹریلیا کی اننگز سے باؤنڈریز غائب, عثمان خواجہ 9 ، سٹیو سمتھ 42

    پچھلے سات اوورز سے آسٹریلیا نے کوئی چوکا یا چھکا نہیں مارا۔ سٹیو سمتھ اور عثمان خواجہ اس وقت کریز پر موجود ہیں اور انڈین سپنرز نے انھیں اپنے شکنجے میں پھنسا لیا ہے۔

  8. ساری ذمہ داری سمتھ کے کندھوں پر, عثمان خواجہ 5 ، سٹیو سمتھ 36

    ایک سال قبل بال ٹیمپرنگ کرنے کی وجہ سے آسٹریلیا کو وارنر اور سمتھ سے ہاتھ دھونا پڑا تھا۔ اب جب یہ دونوں ایک سال کی پابندی کے بعد واپس آئے ہیں تو احساس ہوا ہے کہ ان کی اہمیت کتنی زیادہ ہے۔ اب 353 رنز کے تعاقب میں جب آسٹریلیا کو آٹھ رنز سے زیادہ کی اوسط درکار ہے اور وارنر پوویلین لوٹ چکے ہیں، تو تمام ذمہ داری سٹیو سمتھ کے کندھوں پر ہے۔

  9. وارنر بنے چہل کا شکار, آسٹریلیا 24.4 اوورز میں 133/2

    وارنر آخر کار سست بیٹنگ کرتے ہوئے جارحانہ انداز اپنانے کی کوشش میں چہل کی گیند پر مڈ وکٹ باؤنڈری پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔

  10. اوول کے میدان پر منڈلاتے بادل

  11. کیدر جھادو کا مہنگا اوور, آسٹریلیا 23 اوورز میں 121/1

    کیدر جھادو کو اپنے پہلے ہی اوور میں 16 رنز پڑ گئے۔ آسٹریلیا کو اس کے باوجود آٹھ رنز سے زیادہ کی اوسط درکار ہے۔

  12. سمتھ کا پہلا چھکا

    سٹیو سمتھ نے کیدھر جھادو کو مڈوکٹ اور لانگ آن باؤنڈری پر چھکا مار دیا۔

  13. 22 اوورز کے اختتام پر آسٹریلیا 105/1, ڈیوڈ وارنر 50 ، سٹیو سمتھ 15

  14. بریکنگ, ڈیوڈ وارنر کی نصف سنچری

    ڈیوڈ وارنر نے ایک روزہ میچوں میں اپنی 19ویں نصف سنچری مکمل کر لی۔ انھوں نے یہ رنز 77 گیندوں پر پانچ چوکوں کی مدد سے حاصل کیے۔

  15. 20 اوورز کے اختتام پر آسٹریلیا 99/1, ڈیوڈ وارنر 45 ، سٹیو سمتھ 14

  16. وارنر کی سست بیٹنگ

    عام طور پر جارحانہ بیٹنگ کرنے والے ڈیوڈ وارنر نے اب تک 38 ڈاٹ بالز کھیلی ہیں۔ انھوں نے اب تک 57 گیندوں پر تین چوکوں کی مدد سے 31 رنز بنائے ہیں۔

  17. پانی کا وقفہ, آسٹریلیا 16 اوورز میں 75/1

  18. 15 اوورز کے اختتام پر آُسٹریلیا 67/1, سٹیو سمتھ 3 ، ڈیوڈ وارنر 25

  19. فنچ رن آؤٹ ہو گئے

    جیسے ہی آسٹریلیا نے بہتر اوسط سے بیٹنگ شروع کی تو فنچ اپنی ہچکچاہٹ کے باعث جھادو اور پانڈیا کے ہاتھوں رن آؤٹ ہو گئے۔ انھوں نے 35 گیندوں پر 36 رنز بنائے تھے۔